Advertisement

مجازی خدا : مطیع اللہ جان

شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لی
رند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی

اس شعر میں شاعر کہتا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں دنیا اور آخرت دونوں اپنے نام کی جا سکتی ہیں۔ اس کا اندازہ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ سوئم اور خاتون اول بشریٰ بی بی کا ٹی وی انٹرویو دیکھ کر ہوا۔ بشریٰ بی بی فرماتی ہیں کہ خان صاحب بنیادی طور پر نیک روح تھے، انسان جب بھٹکتا ہے تو اس کو پتہ نہیں چلتا مگر نیک روح نے جلد یا بدیر ہر حال میں درست راستے پر آنا ہوتا ہے جس کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک وقت مقرر کیا ہوا ہے جب انسان کو ہدایت مل جاتی ہے۔ خاتونِ اول کی یہ بات سن کر نجانے اہلیہ اول جمائما خان اور اہلیہ دوٴم ریحام خان پر کیا گزری ہو گی۔

8AB08AB0-3B8A-4841-85AB-50575FCDA786.jpeg

جمائما خان تو خان صاحب کی بھٹکپن کی عمر کی ساتھی بنیں اور ریحام خان ان کے بڑھکپن کے دور میں خان صاحب کی زندگی میں آئیں۔ خان صاحب کا ازدواجی سفر دورِ جدید کی نو مسلم جمائما خان شروع ہوا اور ریحام خان کےدخترِ مشرق والے دوپٹے سے گزرتے ہوئے اب الحمدللہ باپردہ اور باشرع بشریٰ بی بی کے در تک پہنچ چکا ہے۔ بشریٰ بی
بی نے ٹھیک کہا کہ نیک روح جتنی بھی بھٹکتی رہے وہ ایک نہ ایک دن صحیح راستے پر آ ہی جاتی ہے۔

خان صاحب بہت خوش قسمت ہیں ، انہوں نے جوانی میں دولت اور شہرت کمائی ، بڑھاپے میں عزت اور اب آخری وقت میں انہیں سیاسی قوت کے ساتھ اچھی آخرت کی بشارت نصیب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ عمران خان نے جمائما خان کے لائف پارٹنر اور ریحام خان کے شوہر نامدار کا اعزاز تو حاصل تھا ہی مگر مجازی خدا کا رتبہ انہیں بشریٰ بی بی کی مریدی سے ہی ملا ہے۔ اپنی اپنی زوجیت کے دوران عمران خان کی تعریفیں تو جمائما خان اور ریحام خان نے بھی کیں مگر جن باتوں کا انکشاف بشریٰ بی بی نے اپنے ٹی وی انٹرویو میں پردے کے پیچھے سے کر دیا ہے وہ باتیں جمائما خان اور ریحام خان کے علم میں بھی اضافہ کر رہی ہونگی۔ ۔ مثلاً یہ کہ خان صاحب اپنے لباس کے بارے میں انتہائی لاپرواہ ہیں

اور اس حوالے سے وہ درویشی کی حد تک دوسروں کی عطا کردہ خلعت پر انحصار کرتے ہیں (چاہے حکمرانہ خلعت ہی کیوں نہ ہو)۔ اور یہ کہ وہ پودے کو پانی نہ ملنے پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ خیر یہ پریشانی تو قدرتی امر ہےجو بڑھاپے میں ہی ہوتی ہے۔ بزرگ اور ریٹائرڈ افراد یونہی تو نہیں آخری عمر میں کسی پودے کو پانی دے کر ہی خوش ہوتے رہتے ہیں۔ مجازی خدا کی ایسی بندگی سے بشرا بی بی نے اپنا حقِ زوجیت ادا کر دیا ھے جو لمحہِ موجود کی دنیاٴ اسلام کی تمام خواتین و خواتینِ اولین کے لیئے ایک ’نمونہ‘ ھے۔

بظاہر خان صاحب کی چھیاسٹھ سالہ زندگی کا درویشانہ آغاز تقریباً چار ماہ قبل الیکشن سے پہلے ہوا ھے۔ پیروں فقیروں اور خاص کر حضرت داتا گنج بخش ، بابا فرید گنج شکر کے در پر ماتھا ٹیک کر انکی ساری عمر یورپ اور خاص کر امریکہ میں بھٹکتی بھولی روح شام اندھیرے گھر واپس آ چکی ھے۔ بدروح نے نیک روح کے سامنے ہتھیار پھینک دیئے ہیں۔ مگر دو روحوں کے درمیان اندرونی سیاسی کشمکش اب بھی جاری ھے۔ اب مقابلہ آج کی اور اس سے پہلے کی زندگی کے درمیان ہے۔ایک دور تھا جب عمران خان اور نواز شریف دونوں ہی دنیاوی زندگی کے پیروکار تھے۔ اور جب کشمکش اقتدار کی ہو اور بیرونی حریف سے تو بدروح کا حاوی ہونا سیاست کہلاتا ھے۔ اب دیکھیں نا خان صاحب اور میاں صاحب نے اپنا دورِ بھٹکپن ایک ہی طرح گذارا جب دونوں ہی ’مادہ پرستی‘ کا شکار ہو کر تقریباً ایک ہی وقت میں لندن میں جائیدادیں بنا رہے تھے۔

میاں صاحب شاید بروقت ’ہدایت‘ نہ پا سکے اور اس لئےآج بھی بھٹکے ہوئے ٹھہرے۔ ان کو بھی کوئی پیر شِیر مل جاتا تو آج دنیا اور آخرت دونوں میں سرخرو ہو جاتے ۔ آج بھی مقابلہ ایک کتاب اور ایک ٹی وی انٹرویو کا بھی ہے۔ ریحام خان کی کتاب میں خان صاحب کے بڑھکپن کے قصّے انکی درویشی کے دوسرے پہلووؤں کو اجاگر کرتے ہیں جے پڑھ کر انسان کی بدروح بھی کانپ اُٹھے۔ شاید یہ وہ دور تھا جب خان صاحب کو ہدایت نصیب نہیں ہوئی تھی۔ پھر کیا ہی حسین اتفاق ہوا کہ خان صاحب کو نہ صرف بشریٰ بی بی
کے روپ میں ہدایت ملی بلکہ اقتدار کی سِلی سلائی خلعت بھی۔

بشریٰ بی بی باشرع اور باپردہ خاتون ہیں۔ پاکستان جیسے معاشرے میں باپردہ مسلمان خواتین خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتی ہیں جوکافی حد تک درست بھی ہے ۔ نقاب کے پیچھے ہماری معزز خواتین نہ صرف معاشرے کی چبھتی نظروں سے محفوظ رہتی ہیں بلکہ معاشرے کے ہی چبھتے سوالات کا باآسانی مقابلہ بھی کر سکتی ہیں۔ کئی سوالات تو ایسے ہوتے ہیں کہ جن پر عمران خان جیسے کھلاڑی بھی اپنے چہرے کی بے چینی نہیں چھپا سکتے اور ایک ھوئے کیچ پر کپتان والا ردِ عمل دیتے ہیں۔ سیاستدانوں کے ٹی وی انٹرویو میں ناظرین کی نظریں انکے جوابات سے زیادہ انکے چہرے پر گڑی ہوتی ہیں تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ یہ شخص سچ بول رہا ہے یا جھوٹ ۔ سچ اور جھوٹ سے متعلق تو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے مگر یہ حقیقت ہے کہ کوئی بھی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے جو فائدہ ایک باپردہ اور برقع پوش خاتون کو ہوتا ہے وہ فائدہ جمائما خان یا پھر با دوپٹہ ریحام خان کو بھی حاصل نہیں رہا۔

بشریٰ بی بی کا ٹی وی انٹرویو کسی اس ریڈیو انٹرویو سے مختلف نہ تھا جس میں لوگوں نے خود کو ناظرین سے زیادہ سامعین تصور کیا ہوتا ہے۔ بشریٰ بی بی نے اپنے انٹرویو میں یہ ثابت کر دیا کہ اگر پاکستان کی کوئی خاتون اپنے مجازی خدا کی وفاداری اور وکالت کرنے پر آئے تو حقیقی خدا بھی اسکے حق میں فیصلہ دے گا۔ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو راہ ِراست پر آ جانے والے اس شخص سے تعبیر کیا جس کی روح بھٹک گئی تھی۔ یوں محسوس ہوا کہ اس ایک شخص کو راہِ راست پر لانے کے لئے ہی بشریٰ بی بی نے ایک عظیم قربانی دی۔ خاتون اول کا انٹرویو ایک ایسے وقت میں آیا جب وزیراعظم عمران خان اپنے انتخابی وعدوں کے برخلاف مِنی بجٹ اور اضافی ٹیکسوں کے ذریعے غریب عوام پر مہنگائی کی سونامی لا چکے ہیں اور انکی بھیگی آنکھیں دیکھ کر انکے دکھوں کا مداوا کرنے والے بہت سے پیر وفقیر حضرات بھی اپنی جائے کار چھوڑ چکے ہیں ۔

خاتونِ اول کے ٹی وی انٹرویو نے غریب عوام کو اپنی غربت بُھلا کر عمران خان کی درویشی پر آنکھیں نم کر نے کا سنہری موقع فراہم کیا ہے۔ ایک شخص جس کے پاس اپنا لباس سلوانے کے بھی پیسے نہیں وہ شخص جب اپنی کٹی پھٹی جوتیوں کے ساتھ تین سو کنال کے گھر میں پھرتا ہو گاتو کیا دردناک منظر ہو گا۔ عوام کا عقیدہ مضبوط ہوا اور عقیدت پروان چڑھی جس کے بعد ہماری عوام اب ٹیکس تو کیا تھانہ کچہری اور دوسرے سرکاری اداروں میں دھکے، ڈنڈے، تھپڑ، مکے تبرکاً کھانے کو تیار ہو گی بلکہ درویش خان صاحب کے لئے انکے بنی گالہ کے خیمے کے گرد طویل دیوار کو دیوارِ مہربانی بنا دے گی جس پر نئے پرانے اور استری شدہ کپڑے لٹکائے جائیں گے ۔پاکستان کے مرید وزیراعظم کے مرید عوام کے پاس اپنی وفاداری ثابت کرنے کے ابھی اور مواقع بھی آئیں گے،

ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا
اب آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا

بشریٰ بی بی سے عوامی دلچسپی کے کچھ اور سوالات بھی پوچھے جا سکتے تھے جسکی اجازت نرم گفتار سینیئر صحافی ندیم ملک کی صحافت نے شاید نہ دی۔ مثلاً کیا یہ ممکن نہ تھا کہ ان کے اور عمران خان کے درمیان عقیدت کا تعلق ہی برقرار رہتا؟ نئے تعلق کو قائم کرنے کے لئے پہلی تجویز کس کی طرف سے دی گئی؟ کیا یہ تجویز یا خیال خاور مانیکا سے تعلق ٹوٹنے کے بعد آیا ؟ خاور مانیکا سے تعلق توڑنے کی وجہ کیا تھی؟ عمران خان سے شادی کرنے پر بچوں کا ردعمل کیا تھا؟ عمران خان سے بطور ایک پیرنی انکی پہلی ملاقات کب اور کیسے ہوئی؟ کیا وہ چاہیں گی کہ عمران خان کے بچے بھی پاکستان آ کر انکے ساتھ رہیں اور اسلامی طرزِ زندگی اپنائیں؟ بطور ایک ماں کیا آپ نے عمران خان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ انکی کوئی بیٹی بھی ہے؟ کیا وہ چاہیں گی کہ کم از کم تحریک انصاف کی تمام خواتین باپردہ یا برقع پہننا شروع ہو جائیں؟ ان کے نزدیک پیسوں کی لالچ اور اقتدار کی لالچ میں کیا فرق ہے؟

کیا ریحام خان کی کتاب میں لگائے گئے الزامات درست ہیں؟ ایک فرد واحد کے پیچھے آپ نےہزاروں لوگوں کو راہ راست پر لانے کا کام کیوں چھوڑا اور اپنےمریدین کو دوسرے پیروں کی تلاش پر مجبور کیوں کیا؟ کیا عمران خان کے ارد گرد موجود مشیران اتنے ہی پارسا ہیں جتنے وہ خود؟ ان سوالات کے جوابات دینا بشریٰ بی بی جیسی نڈر اور بہادر خاتون اول کے لئے ناممکن نہیں۔ ہماری صحافت اور سیاست کا المیہ ایک ایسے ہی ٹی وی انٹرویو میں پہلے بھی ظاہر ہو گیا تھا جب ریحام خان نے بطور اہلیہ اور ایک ٹی وی اینکر کے اپنے ہی شوہر نامدار اور سیاستدان کا اپنے ہی گھر میں انٹرویو کیا تھا جس کو ایک موقر ٹی وی چینل نے نشر کیا۔اس پر ریحام خان آج بطور سابق اہلیہ تو نادم ہونگی مگر بطور صحافی شاید اب بھی نہیں۔ بشریٰ بی بی کا انٹرویو بھی ایک پیرنی کا اپنے مجازی خدا کے لئے نیک خواہشات سے بھرپور پیغام ہے اور اس سے زیادہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ۔ یہ انٹرویو بھی خان صاحب خود کر لیتے تو لوگ دو نیک روحوں کے بیچ گفتگو میں محو ہو کر حکومت کے مِنی بجٹ کو مکمل طور پر بھول جاتے۔

http://www.pakistan24.tv/2018/09/30/16417​
 
Advertisement
Muaaf kejeyey ga, magar ghalat baat konsi likhi hai? Please highlight ker dain ta-ke aasaani ho. Jazak Allah.
 
I am surprised only because what is the purpose of all this writing, can't believe this person. He is very good at character assassination and mud slinging...just want to be in limelight and that's it.
 
the reason why he was expelled from pma was that he was not able to attend drill and to get the favor he use to offer his back side not only to drill sergeant but also to his room mate .. when they were caught he was expelled .bondo mateeh ulah jan
 
Advertisement
Ghalat baat konsi hai? Please highlight karain. Ap ko humaray wazeer azam ki kassam. Tamam ghalat baatain highlight ker dain please.
 
Koi hai????
Apko tabdeeli ki khawahish ki kassam.
Kaptaan ke karnamo ki kassam.
Peerni ki neko-kaari ki kassam.
Sab se barh ker kassam hai, Pakistan ki kassam.
Tammam ghalat baatain highlight ker dain is coloumn ki please.
 
Kisi ki personal life par article likha gya hay...aur woh b piece of sh*t article...Abb banda kia highlight karay.

Aik to column likhnay wala lifafa khor aur dosra aap jaisay baigairat jinko dosro ki izzat say khelny ka shoq. Dono main aik cheez common hay, aur woh hay haram khori, yani k apnay corrupt leaders ko defend karnay k liye unkay munh say gira hua haram ka nawala khatay hain aap jaisay log.
 
Advertisement
کیا مطیع جان وہی صاحب ہیں جو ایس فورم پر " ایس اے رشید "کے نام سے یہاں لکھتے ہیں ؟ جلے بھنے ہوئے تو بالکل ویسے ہی ہیں اور لہجہ بھی اتنا ہی زہریلا ہےـ ​
 
Kisi ki personal life par article likha gya hay...aur woh b piece of sh*t article...Abb banda kia highlight karay.

Aik to column likhnay wala lifafa khor aur dosra aap jaisay baigairat jinko dosro ki izzat say khelny ka shoq. Dono main aik cheez common hay, aur woh hay haram khori, yani k apnay corrupt leaders ko defend karnay k liye unkay munh say gira hua haram ka nawala khatay hain aap jaisay log.

Mohtaram, do you know and understand what personal life means? Peerni can come on national tv to say that 'Pakistan should be thankful to Allah that He has granted the country a man like my husband' but when she is asked "Have you tried finding out as a mother that your husband has a daughter or not?", it falls under the category of personal life?

The private lives of politicans reflect their judgment. For politicians, personal judgment is a large part of their jobs, so a certain amount of scrutiny is necessary. Politicians have put themselves into the public sphere intentionally – additional attention should come as no surprise. Many politicians also use their positive home and family life as part of their public campaign, to promote an image of stability. It is unreasonable to assume, then, that negative aspects of that life are not fair game as well.
 
Please spare us of your 'ultra wisdom' about personal life.
For the last ten years Noon league, its cronies and perhaps ' the ultra wise' are running a consistent and well-thought out campaign of personal vilification of Ik, his family and his supporters. That's been their prime political strategy of noon, ppp and the fake liberals.
Unfortunately, their political vilification campaign has inflicted the wise ones so badly that it has become their political religion and identity.
From the first day of marriage, they have been engaged in constant propaganda about this lady, her husband and her family; and it was the first time she has responded to the filth thrown on her.
Whatever, she had said or responded, the respond of the cronies like Mutiulla and the others would have been the same; that is to throw out all the filth they have been fed and have accumulated for the last ten years. It seems, the only book that these guys have internalized is the one by Reham. That was the sole urge for this article; that to repeat the blackness and the filth in their hearts; it had nothing to do with what she said or not. They will keeping doing it as long as they breath.
Go ahead and hang IK, his wife and his supporters to fill their sate and wipe out the moral criminals like us, but please spare us from lectures on politics, morality or political wisdom.
 
Mohtaram, do you know and understand what personal life means? Peerni can come on national tv to say that 'Pakistan should be thankful to Allah that He has granted the country a man like my husband' but when she is asked "Have you tried finding out as a mother that your husband has a daughter or not?", it falls under the category of personal life?

The private lives of politicans reflect their judgment. For politicians, personal judgment is a large part of their jobs, so a certain amount of scrutiny is necessary. Politicians have put themselves into the public sphere intentionally – additional attention should come as no surprise. Many politicians also use their positive home and family life as part of their public campaign, to promote an image of stability. It is unreasonable to assume, then, that negative aspects of that life are not fair game as well.

Mohtaram, why is this personal life of a leader is not brought up when it comes to Nawaz/Zardari/Maryam/Bilawal. Why do you guys forget their personal stuff be it Nawaz wanting a special friendship from a news anchor or Zardari having a barbie girl Ayan or Maryams ishq and running away with Safdar or Bilawal photos of dancing drunk in london clubs with multiple women.

Fact of the matter is that these sort of personal matters and liabilities are in every person today. So who is better choice a guy/girl who is financially corrupt in addition to having morally questionable past (NS/Zardari/Hamza S/SS/Maryam/Bilawal) or a guy who has just a morally questionable past but is not financially corrupt (IK)

Personally I would keep or prefer a chokidar who is going to look after my wealth, to not be a financially corrupt or a looter even though he may smoke or might spend his money on mujras.

How about you? Would you prefer to have a chokidar who you know would loot n plunder your wealth?

The answer is quite straightforward. However I do know that there are a lot of baigarat ppl on this forum who will still support a corrupt leader since they also earn haram by looting other peoples wealth.
 
Koi hai????
Apko tabdeeli ki khawahish ki kassam.
Kaptaan ke karnamo ki kassam.
Peerni ki neko-kaari ki kassam.
Sab se barh ker kassam hai, Pakistan ki kassam.
Tammam ghalat baatain highlight ker dain is coloumn ki please.

تیرے والدین جو کچھ کرتے رہے تمہیں پیدا کرنے کے لۓ وہ بھی غلط نہیں تھا لیکن اس پر آرٹیکل لکھنا غلط ہوگا