انڈیا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بروڈا، گجرات کے تحت متاثرین سیلاب میں راشن کی تقسیم
27 ستمبر 2013) بڑودا، گجرات (انڈیا) میں طوفانی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے، جس کے باعث کئی گاؤں زیر آب آ گئے اور سیکڑوں خاندان متاثر ہوئے۔ بڑودا مان پور کے قریب کئی گاؤں تباہ ہوئے جہاں ہزاروں متاثریں 3 دن سے بھوک برداشت کر رہے تھے جن کی فوری امداد کے لیے منہاج ویلفیر فاؤنڈیشن بروڈا، گجرات نے شعیب ملک کی سربراہی میں ٹیم بھیجی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم نے 350 متاثرہ خاندانوں میں امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ راشن اور کپڑوں کے 350 پارسل کے علاوہ 2500 پانی کی بوتلیں بھی تھیں جنہیں متاثرین تک پہنچایا گیا۔ بغیر کسی تفریق کے ہر شخص تک امدادی سامان پہنچایا گیا۔ متاثرین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو خوب سراہا http://www.minhaj.org/urdu/tid/23915/-------------.html
پشاور: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام راشن کی تقسیم
پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی جس نے غریبوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے، ایسے حالات میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پشاور کے تحت غریبوں، بیواؤں اور یتیموں میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی۔ راشن کی تقسیم کے سلسلہ میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن نے تقریب کا انعقاد کیا، جس میں امیر تحریک پشاور ڈویژن غلام شبیر گیلانی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر ناظم پشاور ڈویژن دلدار حسین قادری، میڈیا کوآرڈینیٹر صوبہ خیبر پختو نخوا مفتی سہیل بشیر، امیر تحریک ضلع پشاور علامہ عبدالشکور منہاجین اور تحریک کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان بھی شریک تھے۔ تقریب میں بیالیس بیواؤں اور یتیم خاندانوں میں پانچ من چینی، دو من گھی، ایک من چنا، پچیس کلو کھجور اور چار درجن جام شیریں تقسیم کی گئی۔
وگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالشکور منہاجین نے کہا کہ دین اسلام غریبوں، مسکینوں اور یتیموں کی ضروریات کا خیال رکھنے اور انہیں پورا کرنے پر زور دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے والا اللہ کا محبوب ہوتا ہے اور اسے دنیا و آخرت میں فوز و فلاح سے ہمکنار کیا جاتا ہے۔ قرآن و حدیث کی تعلیمات سے ہمیں امداد باہمی اور تعاون کی فضا قائم کرنے کا درس ملتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تعلیمات اسلام کو حقیقی طور پر سمجھتے ہوئے اسے عملی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ دنیا و آخرت میں رحمت الہی کے مستحق قرار پائیں