Advertisement

ماہ رمضان میں سخاوت، نیک عمل



ماہ رمضان میں سخاوت، نیک عمل

اور زیادہ سے زیادہ خیرو بھلائی کرنا اور آخر ی عشرے میں اس سے بھی زیادہ اہتمام کرنا ۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ”جو لوگ اپنے مالوں کو رات، دن چھپے اورکھلے طور پر خرچ کرتے ہیں ان کے لئے رب کے پاس اجر ہے۔ نہ انہیں خوف ہے اور نہ یہ غمزدہ ہوں گے“۔ البقرہ: 274

فرمایا ”اے ایمان والو اپنی پاکیزہ کمائی سے اور زمین میں سے جو چیزیں ہم نے تمہارے لئے نکالی ہیں خرچ کرو اور ان میں سے بری چیزوں کے خرچ کرنے کا قصد نہ کرنا جسے تم خود لینے والے نہیں ہو، ہاں اگر آنکھیں بند کر لو اور جان لو اللہ تعالیٰ بڑا بے پروا اور خوبیوں والا ہے۔“ البقرہ: 267

حضرت ابن عباس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ تمام لوگوں سے زیاد ہ سخی تھے اور آپ رمضان میں، جب جبرائیلؑ آپ سے ملاقات کرتے تو، بہت زیادہ سخی ہو جاتے تھے۔ حضرت جبرائیلؑ رمضان کی ہر رات آپ سے ملاقات کرتے اور آپ سے قرآن مجید کا دور کرتے تھے۔ پس رسول اللہ۔ﷺ، جب جبرائیلؑ ان سے ملاقات کرتے تو بھلائی (کے کاموں) میں تیز ہوئی اسے بھی زیادہ سخاوت فرماتے تھے۔ (متفق علیہ) البخاری (/۳۰۱، فتح)و مسلم (۲۳۰۷)۔

رسول اللہ کا فرمان ہے کہ جو شخص اللہ کی راہ میں کوئی چیز بھی خرچ کرے تو اس کیلئے وہ چیز سات سو گنا بڑھا کر لکھی جاتی ہے۔ ترمذی

صدقہ، سخاوت ایسا عمل ہے کہ گناہوں کو اس طرح ختم کر دیتے ہیں جس طرح پانی آگ کو ۔ ابن حبان


رَبَّنَا آَتِنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً وَهَيِّئْ لَنَا مِنْ أَمْرِنَا رَشَدًا

ترجمہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راہ یابی کو آسان کر دے
الكهف18/10




13423963_1114983511893673_38758244248835292_n.jpg
 
Advertisement
الله سب کو حلال رزق کمانے ک اور اس میں سے زیادہ سے زیادہ غریبوں اور مستحق لوگوں پر خرچ کرنے کی توفیق عطا فرماۓ ... آمین
 
کسی زمانے میں مسلمانوں کے سامنے رسول کریم ایک زندہ مثال تھے
ہر کام کی ہمنمائ موجود تھی
کیا دور تھا وہ بھی
آج ہم ترستے ہیں کہ کاش کہیں سے اچھائی پھوٹ پڑے

لیکن ہمارے کافر نما حکمرانوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے
ان سے کافر بہتر ہیں
 
Advertisement
علماء اس گرمی میں چڑی روزہ رکھنے کی
:)گنجائش پیدا کریں۔ممنون حسین
 
کسی زمانے میں مسلمانوں کے سامنے رسول کریم ایک زندہ مثال تھے
ہر کام کی ہمنمائ موجود تھی
کیا دور تھا وہ بھی
آج ہم ترستے ہیں کہ کاش کہیں سے اچھائی پھوٹ پڑے

لیکن ہمارے کافر نما حکمرانوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے
ان سے کافر بہتر ہیں




. اللَّهُمَّ رَحْمَتَكَ أَرْجُو فَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ وَأَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ لَا إِلَهَ إِلَا أَنْتَ

O Allah! It is your mercy that i hope for,so do not leave me in charge of affairs even for a blink of an eye,and rectify to me all of my affairs,none has the right to be worshiped except you..


tear.jpg