Advertisement

ماڈرن - شکوہ ، جواب شکوہ

#شکوہ
چھائی ہوئی عالم پے قیامت کی گھٹا ہے
بدلی ہوئ زمانےمیں لوگوں کی ادا ہے
چلتی ہی نہیں خوشبو کی جو باد صبا ہے
ہر جانب اس دنیا میں تعفنٗ ہے وبا ہے
ظلمُ کا چرچا ہے مظلوم کی آہ ہے
دست مرے پھیلے ہوئے آنکھون میں گلہ ہے
رنجیدہ ہوں سب رنج مرے دل میں بسا ہے
شرمندہ ہوں سر مرا سجدے میں ٹکا ہے
یا حق تیرے دربار میں بھیجی یہ دعا ہے
تقدیر مری بگڑی ہے بدل دے تو الہ ہے
وحدانیت پے تیری ہم کو نہ شبہ ہے
ہم سب کو محمّد سے محبت ہے وفا ہے --- (ﷺ)
کیوں سارے ظلم ہم پے کیا میری خطا ہے
یا تیری محبت میں یہ اعزاز ملا ہے
اعزاز اگر ہے یہ مجھے لگتی کیوں سزا ہے
پڑھتے ہیں نمازیں بھی اور حج بھی ادا ہے
دیتے ہیں اذانیں بھی اور قران بھی رٹا ہے
یارب ہم اچھے تو ہیں کیوں ہم سے خفا ہے
سب کچھ تو وہ کرتیں ہیں جو تو نے کہا ہے
کیوں ہم پے عنایت نہیں کیا ایسا ہوا ہے
جو تجھ کو نہ مانے اسے بے لاگ دیاہے
جو نام تیرا لیتا، دیتا وہ فقیروں کی صدا ہے
آتی نہیں اب غیب سے کیوں کوئی ندا ہے
بیمار ہے ملت تیرے ہاتھوں میں شفا ہے
مسلط ہوا ہم پے جو سب, وہ نمرود نما ہے
یہ جو نمرود نما ہے, کب اس سے رہاہے
ہے کونسا وہ شخص جسے تو نے چنا ہے
آتا نہیں کیوں سامنے کیا اس کی وجہ ہے
جو آیا نہیں اب تو سب کچھ ہی تباہ ہے
شکوہ نہیں کرتا پر کوئی آپشن نہ بچا ہے
اقبال بھی کہتا کے شکوہ یہ بجا ہے
گزارش ہے مری آپ سےشکوہ مرا سن لیں
آج ہم کو بتا دیں کہ جو کرنا ہے وہ کرلیں
بے بس ہیں ہم ہاتھ اب باندھے کھڑے ہیں
ہم کو یہ پتا ہے آپ عادل ہیں اب عدل دیں

#جواب_شکوہ
کیوں اتنا بلکتا ہے تیری تر و تازہ فضا ہے
جو کچھ بھی ترے پاس ہے وہ میری عطا ہے
اعزاز کا احساس بھی ہے اورسمجھتا بھی سزا ہے
تجھےاتنی عنایات بھی ہیں اور اتنا مزہ ہے
کیا خاک تجھے معلوم کیا مظلوم کی آہ ہے
سارے ظلم تجھ پے، واہ مزاق اچھا کیا ہے
تعفن جہاں اٹھتا ہے وہاں تو نہ گیا ہے
آئی جو عالم میں وبا تو کب اس سے ڈرا ہے
زرا کھول فرج اپنا کیا کچھ اس میں رکھا ہے
عیاشی تیری زیست میں اور پھر بھی گلہ ہے
کاہل ہے تو اتنا کبھی ڈھنگ سے کوئی کام کیا ہے
قابل ہے تو اتنا کے جہاں تجھ پے فدا ہے
مجموعہ جو تیری نمازوں کا لکھا نام اسکا قضا ہے
اب آکے اس عمر تیرا سر سجدے میں ٹکا ہے
اک آدھ جو حج تو نے کیا اسکا دکھاوا بھی کیا ہے
شرمندہ نہیں رنجیدہ نہیں سب ڈرامہ یہ رچا ہے
دعویٰ محمد سے محبت کا، کبھی سنت کو پڑھا ہے --- (ﷺ)
گر مخلص وفا اس سے تو سب کچھ ہی تیرا ہے --- (ﷺ)
ارے وہ کونسی ملت ہے جس میں تو رہا ہے
بتا نا کونسی ملت ہے جس کا تو وزیر دفاع ہے
تجھ کو اور تیری ملت کو بہت میں نے دیا ہے
راہ تو مہدی کی تکے، کیا کچھ خود سے کیا ہے
آئے گا جب وہ آئے گا یہ تجھ کوبھی پتہ ہے
فلحال اسکو مدینے کی ریاست میں پناہ ہے
کچھ ایسی ہیں چیزیں جنہے میری نہ ہاں ہے
ان میں عمل اک ایسا بھی ہے جو بلکل منع ہے
لینا نہیں دینا نہیں لکھنا نہیں وہ سب جو ربا ہے
یہ ایسا ہے جیسے کے سگی ماں سے زنا ہے
کرتا ہے گلہ کیوں تو سود کے سسٹم میں پنا ہے
ارے آنسو نہ بہا تو سود کے سسٹم کا گواہ ہے
سود کے سکے میں رچا تیرےسسٹم میں گناہ ہے
یہ ظلم کا سسٹم ہے , نہیں اس میں بھلا ہے
جس سکے کے بل پے تیرا سسٹم یہ کھڑا ہے
نہیں سونا کہیں اس سکے کے پیچھے لگا ہے
ایک جھاگ کی مانند تیرا سسٹم یہ بڑا ہے
جس سکے پے چلتا ہے وہ سکہ نہ کھرا ہے
ہے جنگ تیری مجھ سے کیا یہ میری خطا ہے
ہے تجھ پے جو طاری یہ نمرود کا ساع ہے
تیرے لئے ان کو بھی ہم نے ہی چنا ہے
یہ ظالم ترے اوپر تیری خطاؤں کی جزا ہے
ہوں تجھ سے میں ناراض یہ تیرا گمان ہے
مجھ کو اس بات کی پرواہ نہ دھیاں ہے
تیری رضا ہے یا پھرمیری دفع ہے
جب تیری رضا ہے تو گلہ کیسے بجا ہے
بیمار تیری ملت تو شفا میری رضا ہے
کیا چار ورق پڑھ کے عالم تو بنا ہے
کس منہ سے مرے سامنے شکوہ یہ کیا ہے
جا جاکے وہاں بیٹھ جو تیری جگہ ہے
اقبال مرے پاس یہاں خاموش کھڑا ہے
تجھ سے یہ لکھوا کے پھنسا تجھ کو گیا ہے
آیا ہے بڑا اقبال کے منسب پے نگاہ ہے
آخر کے اس دنیا میں سب کو ہی فنا ہے
ہر شے کو فنا ہے کے فانی یہ جہاں ہے
جو کچھ بھی ہوا ہے#لمحہ_مسلسل میں ہوا ہے
چاہتیں ہیں اگر اپنی بقا تو آپ یہ سنُ لیں
جو کرنا ہے کر لیں اس سسٹم سےنکل لیں
ہاتھ کیوں باندھے ہیں انہیں کھولیں تو کچھ کرلیں
اس ظلم کے سسٹم کو انصاف کےسسٹم سے بدل دیں

To be cont۔۔۔
#dont_complain
#changethesystem
#interest_free_Pakistan
#نانی_یاد_آگئی
#طبعیت_صاف_ہوگئئ
#اقبال_بڑی_چیز_ہے

 
Last edited:
Advertisement

بھائی تھریڈ سٹارٹر، بقول استاد انور مسعود صاحب . . . . . تیری شاعری

یوں بحر سے خالی ہے کہ خشکی پہ پڑی ہے
شعروں میں وہ سکتہ ہے کہ کچھ ہو نہیں سکتا
​
 

بھائی تھریڈ سٹارٹر، بقول استاد انور مسعود صاحب . . . . . تیری شاعری

یوں بحر سے خالی ہے کہ خشکی پہ پڑی ہے
شعروں میں وہ سکتہ ہے کہ کچھ ہو نہیں سکتا
​

#my_world
#lingo
#لنگو
#اپنی_دنیا

ردیف قافیے اور #اصولوں کی
نہ تم مجھ سے #بات کرو
ردیفوں کی قافیوں کی
نہ پہلے #خبر تھی نہ اب کچھ پتہ ہے
اور #لکھنے کے اصول
اوہ وہ، وہ تو میں خود ہی بنا لیتا ہوں
اپنی_دنیا میں، میں اپنا باس ہوں
#thank_you #BOSS