- Joined
- Sep 2, 2014
- Posts
- 1,239
- Reaction score
- 1,042
- Points
- 113
مقدمات سر پٹ دوڑ رہے ہیں۔ملزمان کبھی عدالت کا رخ کرتے ہیں۔ کبھی دوسرے ملکوں میں جا کر حکمرانوں سے مدد مانگتے ہیں۔ کبھی غریب غربا نے روزانہ عدالتوں کے باہر ہاتھ پھیلائے‘ جھولیاں پھیلائیں مگر کچھ ہاتھ نہ لگا۔بلکہ شہزادی نے عدالت کے باہر کھڑے ہجوم کے اندر‘شاہانہ انداز کے ساتھ‘ گداگروں کی طرف دیکھتے ہوئے جواب دیا''پہلے ہماری حکومت تھی۔ مگر اب بھی ہم کسی سے کم نہیں۔ کل ہماری حکومت آئے گی۔انتظار کرو‘‘۔ حاجت مندوں کا ہجوم جھولیاں پھیلائے دعائیں دیتا اور دو وقت کی روٹی مانگتا ہوا شہزادی کی توجہ‘ اپنی طرف مبذول کراتا ‘ شاہانہ کار کی طرف بڑھتا رہا۔ غریب گداگروں کو بن مانگے سپاہیوں کے ڈنڈے ملتے رہے۔ غریب اور بھوکے صدائیں لگاتے رہے۔
http://dunya.com.pk/index.php/author/nazeer-naji/2017-10-28/21140/74210277





