Advertisement

مالک بمقابلہ ٹھیکیدار

‎‫اپریل 28 2016
تحریر۔ خداداد


ایک صاحب نے اپنے پلاٹ پر مکان بنانے کا ٹھیکہ ایک شخص کو دیا۔ ٹھیکیدار نے مستعدی سے تعمیراتی کام شروع کر دیا۔ سب سے پہلے پلاٹ کے ایک کونے میں اپنی اور مزدوروں کی رہائش اور تعمیراتی سامان رکھنے کے لیے عارضی سا ایک کوارٹر تعمیر کیا جس میں نہ دروازہ تھا اور نہ ہی پکّی چھت۔ ایک دوسرے کونے میں پانی زخیرہ کرنے کے لیے ایک عارضی تالاب بنایا گیا اور نقشے کے مطابق جہاں جہاں درخت دکھائی دے رہے تھے وہاں پہلے ہی پودے لگا دیے گئے تاکہ آنے والے مہینوں میں جب عمارت مکمل ہو تو یہ پودے درخت کی صورت اختیار کر چکے ہوں۔


وقت گزرتا رہا اور خالی پلاٹ آہستہ آہستہ ایک خوبصورن عمارت میں ڈھلتا رہا۔ جیسے جیسے گھر کی عمارت کے خدوخال واضع ہوتے گئے ویسے ویسے اس عارضی طور پر تعمیر کیے گئے کوارٹر کے نقوش مٹتے گئے اور آخر کار وہ کونا جہاں کوارٹر تعمیر کیا گیا تھا ایک خوبصورت باغیچے میں تبدیل ہو گیا۔


ٹھیکیدار نے وعدے کے مطابق مقررہ مدت میں گھر تعمیر کر کے مالک کے حوالے کیا اور خوب پزیرائی اور داد سمیٹی۔ گھر کے مالک نے اپنے وعدے کے مطابق ٹھیکیدار کا حساب بے باق کیا اور اپنے خاندان کو نئے گھر میں منتقل کر کے ہنسی خوشی رہنے لگا۔


پاکستانی قوم نے بھی اپنے پلاٹ پر گھر تعمیر کرنے کا ٹھیکہ ایک شخص کو دیا۔ اس ٹھیکیدار نے مستعدی سے کوارٹر کی تعمیر شروع کر دی۔ اس کوارٹر میں دروازے بھی تھے اور پکّی چھت بھی۔ پانی کا تالاب بھی کوارٹر سے ملحقہ زمین پر ہی بنا لیا گیا اور نقشے میں جہاں جہاں درخت اور سبزہ نظر آ رہا تھا اس جگہ کے گرد دیواریں کھڑی کر کے اسے کوارٹر ہی کا حصہ بنا لیا۔ اپنے مزدوروں کے ہاتھ اسلحہ تھما کر انہیں کوارٹر کی چوکیداری کے کام پر لگا دیا۔


اب صورت حال یہ ہے کہ مکان کی تعمیر کے لیے خریدا گیا تمام عمارتی سامان کوارٹر کی تعمیر پر صرف ہو چکا ہے۔ ٹھیکیدار اس کوارٹر میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ رہائش پزیر ہے۔ مزدور ہاتھ میں اسلحہ اٹھائے کوارٹر پر پہرہ دے رہے ہیں۔ اور اصل مالک بچے کھچے خالی پلاٹ پر جھونپڑی ڈال کر رہ رہے ہیں۔
[email protected]
‬‎
​
 
Last edited by a moderator:
good analogy.....but this contractor has also stolen loads of building materials and sent it to the other projects where he is working somewhere. they are prospering by leaps and bounds while on the site he is grooming chotu motu gangs...................
 
good analogy.....but this contractor has also stolen loads of building materials and sent it to the other projects where he is working somewhere. they are prospering by leaps and bounds while on the site he is grooming chotu motu gangs...................
This contractor is so ruthless that I have told once a woman approached his car and cried that someone has grabbed her land unjustly. He listened to her patiently and then whispered his men around him. Upon knowing that the land grabbers are "apnay banday", his car passed by the crying woman with closed windows.