Advertisement

مالدیپ نے بھارتی فوج کو ملک سے جانے کا الٹی میٹم دیدیا

1maldivevksjhjdhjsvs.png

مالدیپ نے بھارتی فوج کو 15 مارچ تک ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مالدیپ اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے، اسی کشیدگی کے باعث مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے بھارت سے اپنی فوجیں واپس بلوانے کیلئے الٹی میٹم دیدیا ہے، صدر محمد معیزو کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ صدر مالدیپ کی پالیسی کے تحت اب بھارتی فوجی مالدیپ میں مزید قیام نہیں کرسکتے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالدیپ نے بھارت کو 15 مارچ تک اپنی فوجیں واپس بلوانے کی ڈیڈ لائن دی ہے، دوسری جانب بھارت نے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔


خیال رہے کہ مالدیپ کے نومنتخب صدر محمد معیزو نے اپنی انتخابی مہم میں "انڈیا آؤٹ" کا نعرہ لگایا تھا اور ان کے صدر منتخب ہونے کے بعد مالدیپ اور بھارت کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں، محمد معیزو نے صدر منتخب ہونے کے بعد مالدیپ کی روایت توڑتے ہوئے پہلے دورے کیلئے بھارت کے بجائے ترکی اور چین کا انتخاب کیا اوراپنے فوجی واپس بلوانےکیلئے باضابطہ طور پر بھارت کی حکومت کو درخواست بھی دی تھی۔