- Joined
- Nov 6, 2014
- Posts
- 2,419
- Reaction score
- 2,287
- Points
- 113
مائیکروسافٹ کا سب سے سستا ٹیبلیٹ متعارف
نیویارک : کیا آپ کو سرفیس آر ٹی نامی ٹیبلیٹ یاد ہے؟ نہین کوئی بات نہیں ایسا نظر آتا ہے کہ مائیکروسافٹ خود بھی اسے بھلانے کی کوشش کررہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ آج مائیکروسافٹ نے سرفیس تھری کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ اس کا سب سے پتلا ٹیبلیٹ ہے۔
پانچ سو ڈالرز قیمت والا یہ ٹیبلیٹ ونڈوز 8.1 آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا اور رواں سال کے آخر میں اسے ونڈوز 10 سے اپ ڈیٹ کیا جاسکے گا۔
تاہم پرانے ٹیبلٹس کے مقابلے میں سرفیس تھری کی اسکرین 10.8 انچ کی ہے جبکہ ڈسپلے 1080 پکسلز پر مشتمل ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ 800 ڈالرز والے سرفیس پرو تھری کے مقابلے میں سستا ہے جس کی اسکرین 12.1 انچ اور 2160x1440 پکسلز ڈسپلے ہیں۔
اس نئے ٹیبلیٹ کے ساتھ الگ سے بھی کی پیڈ اور پتلا کی بورڈ 130 ڈالرز کے عوض خریدا جاسکتا ہے۔
سرفیس تھری میں انٹیل کا اٹیوم ایکس سیون پروسیسر استعمال کیا گیا ہے جبکہ 64 جی بی میموری، 2 جی بی ریم بھی اس کا حصہ ہیں۔
اسے مائیکرو یو ایس بی تار کے ذریعے چارج کیا جاسکتا ہے اور اس کی بیٹری لگاتا استعمال کرنے پر 10 گھنٹے تک چلتی ہے۔
http://www.dawnnews.tv/news/1019162/