Advertisement

لیں جی نکل گئی جے ہوا،مولانا کے لانگ مارچ پر فوادچوہدری،شہبازگل کا ردعمل

fawd1121.jpg


پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت فساد کی راہ اپنا چکی ہے اور اراکین اسمبلی کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں، حکومت کے پاس ہمت ہے تو 172 افراد کو پورا کر لیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کارکنوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کے کونے کونے سے اسلام آباد روانہ ہو جائیں جبکہ اراکین کو پارلیمنٹ پہنچنے کے لیے مکمل کور مہیا کیا جائے گا۔

اس پر وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمنٰ کا اصل ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے ۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ پندرہ سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لئے تئیس مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نبٹنے جانتے ہیں

Loading X post…
Open original post on X

شہبازگل نے ردعمل دیا کہ لیں جی نکل گئی جے ہوا۔ اب یہ عدم اعتماد سے بھاگ کر پھر لانگ مارچ کی طرف نکل گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ بات طے ہو گئی کہ یہ لوگ بندے پورے نہیں کر سکتے اس لئے اب انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کیونکہ ان کے بیرونی آقا ہر صورت پاکستان میں انتشار پھیلا دیکھنا چاہتے ہیں۔ انشاللہ ان کو ناکام کریں گے

Loading X post…
Open original post on X

شہبازگل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کے اراکین تیار رہیں۔ فضل الرحمن کا نیا فتنہ ہے کہ لانگ مارچ کر کے ڈی چوک پر قبضہ کر کے 27 مارچ کے جلسے کو ناکام کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوتھ ونگ وہاں پر پہلے ہی اپنا پروگرام شروع کرے گی اور ڈی چوک کے جلسے کی تیاری 24 مارچ سے ہی ڈی چوک میں خیمے لگا کر شروع کر دیں گے
Loading X post…
Open original post on X
 
مفتی مردود منڈے باز پاکستان کی تشکیل کو گناہ بھونکنے والا خنزیری نسل کا کتا اور اپنے ساتھ بدفعلی کروانے والے خنزیر کا فتنہ ارتداد
 
I believe this is their announcement of their failure in no confidence and with this they would lose all creditability of patriotism that they may have