Advertisement

لیگی رہنما امیر مقام کو نیب سے بڑی خوشخبری مل گئی

19ameermuqamnanananna.jpg

وفاقی احتساب بیورو(نیب) نے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کے خلاف بدعنوانی اور آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے کیس کی انکوائری بند کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ کی سفارشات اور حتمی انکوائری رپورٹ کے نتائج کی بنیاد پر مجاز اتھارٹی نے امیر مقام کے خلاف کیس کو بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

FrhA3qMWAAI9Itb


نیب نے بذریعہ خط امیر مقام کو بھی انکوائری بند کرنے کی اطلاع دیدی ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ نیب نے بدعنوانی، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور بدعنوانی کے طریقوں کے الزامات سے متعلق انکوائری کی ہے، اس کا تعلق کسی دوسرے کیس پر نہیں پڑے گا جس کی انکوائری پہلے سے جاری ہو ۔

Loading X post…
Open original post on X

یادرہے کہ نیب نے 2018 میں مسلم لگک ن کے رہنما اور وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر امیر مقام کے خلاف آمدن کے معلوم ذرائع سے زائد اثاثوں کے حوالے سے انکوائری شروع کی تھی،2 اگست 2018 کو انہیں نیب کے دفتر میں طلب کیا گیا،6 مئی 2020 کو پشاورہائی کورٹ نے امیر مقام کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کیے جانے کے بعد نیب کے تفتیشی افسر کو طلب کیا تھا جس کے بعد 11 جون کو امیر مقام کی 10 لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔