پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کہتے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات ہے، ہمیں تو پلیئنگ فیلڈ ہی نظر نہیں آرہی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران حامد خان نے صدر مملکت کے نگران وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے خدشات دور کرنے سے متعلق لکھے گئے خط پر کہا کہ بے بسی کا عالم یہ ہے کہ صدر مملکت کو نگران وزیراعظم سے درخواست کرنا پڑ رہی ہے، اُن کو درخواست نہیں بلکہ واضح آرڈر دینا چاہیے تھا,تحریک انصاف حامد خان نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا خط ان کی بے بسی کا مظہر ہے.
سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں، شاہزیب خانزادہ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ڈیپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے.
رہنما تحریک انصاف حامد خان نے کہا کہ صدر مملکت کا خط ان کی بے بسی کا مظہر ہے، صدر کی طرف سے درخواست کی گئی ان کو واضح آرڈر دینا چاہئے تھا کیونکہ اس وقت آئینی اختیار صدر کے پاس ہے۔
پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات ہمیں تو پلیئنگ فیلڈ بھی نہیں مل رہی، تحریک انصاف کی لیڈرشپ جیل میں ہے یا انڈر گراؤنڈ ہونے پر مجبور ہے،جب صدر کو نگراں وزیراعظم کو خط لکھنا پڑجائے تو یہ ان کی بے بسی کا مظہر ہے.
صدر مملکت کی طرف سے درخواست کی گئی حالانکہ انہیں واضح طور پر حکم دیناچاہئے تھا،اس وقت کسی بھی آئینی عہدیدار کے پاس کوئی اختیار ہے تو صرف صدر کے پاس ہے، اس وقت صرف صدر مملکت ہی آئین کے تحت اپنے عہدے پر ہیں۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم 90دن پورے کرچکے ہیں بطور نگراں وزیراعظم ان کی مدت ختم ہونے کو ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتیں عرصہ دراز سے غیرآئینی ہوچکی ہیں.
نگراں وفاقی کابینہ اور سندھ، بلوچستان کی کابینہ بھی 90دن پورے ہونے پر غیرآئینی ہوچکی ہیں، صدر مملکت کو سیاسی لیڈرز اور کارکنوں کو آزاد کرنے اور لیول پلیئنگ فیلڈ دینے کا واضح حکم دینا چاہئے۔
حامد خان نے کہا کہ صدر مملکت واضح طور پر بے بس نظر آرہے ہیں، صدر کی بے بسی کا عالم ہے کہ ایسے نگراں وزیراعظم سے درخواست کررہے ہیں جس کی اپنی حیثیت ختم ہونے کے قریب ہے۔
سینئر صحافی کامران یوسف نے کہا کہ پاکستان اور افغان طالبان کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں، نگراں وزیراعظم کی پریس کانفرنس پچھلے چند ہفتوں کی پیشرفت کی عکاسی ہے، افغان طالبان اقتدار میں آئے تو پاکستان کو توقع تھی وہ ہمارے سیکیورٹی مفادات کیخلاف کام نہیں کریں گے
پاکستان کا افغان طالبان سے سب سے بڑا مطالبہ کالعدم ٹی ٹی پی کے افغانستان میں ٹھکانوں کیخلاف کارروائی کا تھا، افغان طالبان کے اقتدار کو دو سال ہوگئے لیکن پاکستان کی توقعات پوری نہیں ہوسکی ہیں، نگراں وزیراعظم نے واضح کردیا ہے کہ افغان طالبان کے اقتدار میں آنے سے کالعدم ٹی ٹی پی پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ کامران یوسف کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی افغان پالیسی کی ناکامی ہے جس کا ہمیں نقصان اٹھانا پڑرہا ہے، فوج کی موجودہ قیادت کا اس حوالے سے مکمل عدم برداشت کا رویہ ہے.
ریاستی اداروں کی واضح پالیسی ہے کہ افغانستان ہمارے مفادات کا تحفظ نہیں کرتا تو پاکستان سے بھی کسی خیر کی توقع نہ رکھے، پاکستان کی طرف سے واضح پیغام کے باوجود افغان طالبان ٹی ٹی پی کا ساتھ چھوڑنے کیلئے تیار نظر نہیں آرہے، افغان طالبان نے پاکستان کی طرف سے پیش کیے گئے تمام تر ثبوتوں کے باوجود دہشتگردی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا ہے۔
میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں حصہ لینے کا دعویٰ تو کررہی ہے مگر ساتھ یہ شکایت بھی کررہی ہے کہ اسے لیول پلیئنگ فیلڈ تو دور کی بات فیلڈ بھی نہیں دی جارہی ہے، اس پر غیراعلانیہ پابندی ہے، سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں اور اسے سیاسی سرگرمیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، اب صدر مملکت عارف علوی نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو خط لکھ دیا ہے
صدر نے سوشل میڈیا پر خط کا متن پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صدر مملکت نے نگراں وزیراعظم کو بنیادی حقوق اور ہموار سیاسی میدان کے حوالے سے تحریک انصاف کے خدشات پر غور کرنے کیلئے کہا ہے،تحریک انصاف کے ساتھ پیپلز پارٹی بھی لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام لگارہی ہے مگر ساتھ ہی اپنی کامیابی کے دعوے بھی کررہی ہے۔
شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ڈیپورٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس بارے میں افغان حکومت کی مسلسل تنقید اور الزامات کے بعد پاکستان کی جانب سے دو ٹوک موقف سامنے آگیا ہے۔
حامد خان کا کہنا تھا اگر اس وقت کسی بھی سیاسی، آئینی عہدیدار کے پاس کوئی اختیار یا قانونی حیثیت ہے تو وہ صرف صدر کے پاس ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نام خط میں کہا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ اور بنیادی حقوق کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے خدشات پر غور کیا جائے۔
صدر نے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب کی جانب سے لکھا گیا خط بھی نگران وزیراعظم کوبھیجا۔
صدر نے اپنے خط میں کہا ہےکہ نگران حکومت کا تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنا بے حد اہم ہے، بنیادی حقوق اور لیول پلیئنگ فیلڈ پر پی ٹی آئی کے خدشات پر غور کیا جائے، آئندہ انتخابات میں سیاسی جماعتوں کو مساوی حقوق اور مواقع کی فراہمی کے آپ کے بیانات باعث اطمینان ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamid-KHan-aa-imran-khan.jpg
Advertisement





