Advertisement

لکی مروت:گھر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد

6lkkimrwt.png


خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا, ایک گھر سے 10 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ، جاں بحق افراد کی لاشیں 2دن پرانی ہیں ، لاشوں میں گھرکا سربراہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشیں 2دن پرانی ہیں تاہم ابتدائی طور پرکھانے میں کوئی زہریلی چیز استعمال ہوئی ہے

پولیس کا کہنا تھا کہ ان کارشتہ دارجانی خیل وزیرستان سے2روزقبل کھانالایاتھا، متاثرہ خاندان کے سربراہ کا بھائی جب گھر پہنچا تو لاشوں کا پتہ چلا۔


پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات کے بعد وجہ قتل کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔

اطلاع ملنے ہرمقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مقامی ذرائع کاکہنا ہے کہ کسی نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد گھر کو باہر سے تالا لگایا تھا، پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

اہل علاقہ کاکہنا ہے کہ بدقسمت خاندان کا ایک اور فرد کسی نے قتل کیا تھا ، جس کے قتل کے خلاف اہل علاقہ نے لاش انڈس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا تھا، پولیس نے تاحال ان کے قاتلوں کو بھی گرفتار نہیں کیا ہے۔