Advertisement

لڑکی تحفہ دینے پر والدین سمیت 3 گرفتار

151211015719_teenage_girl_rotherham_sex_abuse_scandal_640x360_christopherfurlonggetty_nocredit.jpg
​
پنسلوینیا میں واقع اس شخص کے گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد کی گئیں

​
امریکہ میں والدین کی جانب سے معاشی مدد کے بدلے میں 14 سالہ لڑکی کو بڑی عمر کے ایک شخص کو بطور تحفہ دینے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے۔

پولیس نے نے 43 سالہ ڈینیئل اور اس کی 42 سالہ بیوی سیویلا کوگرفتار کیا جو اس نوجوان لڑکی کے والدین ہیں۔پولیس نے 51 سالہ لِی کیوپلان کو بھی حراست میں لیا ہے۔

پنسلوینیا میں واقع اس شخص کے گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد کی گئیں۔

یہ سب ایمش ہیں تاہم عدالتی ریکارڈ سے واضح نہیں کہ یہ کہاں سے آئی ہیں۔

ایمش دراصل ایسے عیسائیوں کو کو کہتے ہیں جو بہت سادگی سے رہتے ہیں۔ اور روایتی ہونے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید ٹیکنالوجی ٹیلی وژن، کار اور کمپیوٹرز کا استعمال بہت کم کرتے ہیں۔کاپلان پر دس مختلف جرائم کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

جبکہ لڑکی کے والدین پر جنسی جرم سے متعلق سازش کی فردِ جرم عائد کی گئی۔ دونوں پر اپنے ہی بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے کی بھی فردِ جرم عائد کی گئی۔عداتی دستاویز کے مطابق یہ جوڑا مالی مدد کیے جانے کے باعث کافی شکر گزار تھا۔

انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ اپنے بیٹی کو اس شخص کو دیا جبکہ انٹر نیٹ پر موجود مواد سے انھیں لگا کہ ایسا کرنا قانونی ہوگا۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق یہ لڑکی اب 18 برس کی ہے جبکہ کاپلان کے پاس جانے بعد وہ حاملہ ہو گئی۔ 17 برس کی عمر میں وہ دوسری بار حاملہ ہوئئ۔اس مقدمہ کی سماعت دو اگست سے شروع ہو گی۔

http://www.bbc.com/urdu/world/2016/06/160618_girl_giffted_arrest_tk
​
 
Advertisement
After reading caption i thought it was referred to a Butt parents and Saroor Palace of Jedda (similar incident happened In saroor Palace Jedda )
 
ایمش برادری کا لائف سٹائل کافی “قدامت پسند“ ہے، یہ بجلی، فون، گاڑی وغیرہ نہیں رکھتے۔ جس بات کی خبر بنی ہے وہ شائد عیسائی “شریعت“ کا ہی حصہ ہو، کیوں کہ یہ تو بے ضرر قسم کی بدعات سے بھی بہت احتیاط کرتے ہیں۔ لباس کے معاملے میں بھی بے حیا نہیں، بلکہ مغرب میں یہ ان آخری چند لوگوں میں سے ہیں جو معقول لباس پہنتے ہیں۔ جس معاشرے میں مردوں کی آپس میں شادی قانونی ہے، وہاں ہو سکتا ہے سو سال بعد شادی نکاح پر بھی اسی قسم کی خبریں لگا کریں۔


a21.jpg
 
چودہ سالہ بیٹی بیچ دی


چودہ سالہ بیٹی بیچ دی

ایسی خبریں انڈیا سے آیا کرتی تھیں، اب امریکہ بھی پیچھے نہیں رہا ہے۔ جی ہاں پنسلوینیا امریکہ میں، پولیس نے ڈینیئل اور اس کی بیوی سیویلا کوگرفتار کیا جو اس نوجوان لڑکی کے والدین ہیں۔ جنھوں نے ڈالر کے عوض اپنی چودہ سالہ لڑکی کا سودا ایک امریکی کیوپلان سے کیا تھا۔
پولیس نے 51 سالہ لِی کیوپلان کو بھی حراست میں لیا ہے۔ اس شخص کے گھر سے چھ ماہ سے 18 سالہ کی عمر کی مزید 11 لڑکیاں برآمد کی گئیں۔
اب یہ لڑکی اب 18 برس کی ہے جبکہ کاپلان کے پاس جانے کے بعد وہ حاملہ ہو گئی تھی۔ 17 برس کی عمر میں وہ دو بار حاملہ ہوئئ۔


​