- Joined
- May 29, 2012
- Posts
- 910
- Reaction score
- 984
- Points
- 93
لڑکا جہاز کے پہیوں میں بیٹھ کر ہوائی پہنچ گیا
بہت کم لوگ اس قسم کے سفر کے دوران زندہ بچ پاتے ہیں
امریکہ میں 16 برس کا ایک لڑکے نے ہوائی جہاز کے پہیوں کے اندر چھپ کر پانچ گھنٹے کا سفر طے کیا اور کیلی فورنیا سے ہوائی پہنچ گیا۔
امریکہ کے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے اس لڑکے سے تفتیش کے بعد اسے ہسپتال بھیج دیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
ہوائی ایئر لائنز کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کی صبح ہوائی جہاز ہوائی میں اترا تب ملازمین کو اس لڑکے کا پتہ چلا۔اطلاعات کے مطابق یہ لڑکا گھر سے بھاگ کر سان ہوزے ہوائی اڈے پہنچا اور اس کی باڑ کو پھلانگ کر ہوائی جہاز میں سوار ہو گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا: اس وقت ہماری بنیادی تشویش اس کی صحت کے بارے میں ہے۔ لڑکا غیر
معمولی خوش قسمتی سے بچ گیا ہے۔
ایف بی آئی کے ترجمان ٹام سائمن نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا: لڑکا خوش قسمت ہے کہ بچ گیا۔
انھوں نے کہا کہ ہوائی جہاز جب ماؤوی کے ہوائی اڈے پر اترا تو وہ پہیوں والی جگہ سے کود کر باہر آ کر اور ہوائی اڈے پر ٹہلنے لگا۔
ٹائم سائمن نے کہا کہ جب وہ ہوائی اڈے پر اترا تو اس کے پاس صرف بالوں کا کنگھا تھا۔
ایف بی آئی کے ترجمان نے کہا کہ اس پرواز کے دوران وہ 12 ہزار میٹر کی اونچائی پر آ کسیجن کی کمی اور جما دینے والی سردی میں بھی زندہ رہا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ سفر کے دوران زیادہ وقت بے ہوش رہا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ سنہ 1947 میں جب سے ریکارڈ رکھے جا رہے ہیں، تب سے لے کر اب تک جہاز کے پہیوں والی جگہ میں چھپ کر سفر کرنے کی ایک سو کے قریب کوششیں ہوئیں، البتہ ان میں سے تقریباً تین چوتھائی افراد اس دوران ہلاک ہو گئے تھے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/world/2014/04/140421_us_teenager_rwa.shtml
Last edited by a moderator:





