لوٹ مار کرنیوالے3پولیس اہلکار گرفتاری کے &#157

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
کراچی: عزیز بھٹی پولیس نے بیرون ملک سے آنیوالے افراد سے لوٹ مار کرنیوالے3 ڈاکو پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او نیو ٹاؤن ڈی ایس پی ناصر لودھی کی سربراہی میں عزیز بھٹی پولیس نے اے ایس آئی نذیر احمد ، ہیڈ کانسٹیبل عنایت اللہ اور سپاہی عبدالغنی کو گرفتار کرکے ان کیخلاف شہریوں سے لوٹ مار کرنے کا مقدمہ درج کرلیا، ملزمان رات کے اوقات میں ایئر پورٹ سے آنے والے مسافروں کو ر اشد منہاس روڈ ، شاہراہ فیصل اور نیشنل اسٹیڈیم کے قریب تلاشی کے بہانے روک کر ان سے غیر ملکی کرنسی اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ لیتے تھے،ملزمان کے خلاف متعدد بار شہریوں کی جانب سے شکایات کی گئی۔


تاہم بعض پولیس افسران کی سرپرستی حاصل ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں آئی ملزمان کے خلاف لوٹ مار کی شکایات بڑھنے پر پولیس افسران انھیں چھٹی پر بھیج دیتے تھے اس طرح مذکورہ ملزمان پولیس اہلکار شناخت پریڈ سے بچ جاتے تھے ،پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کی شب مذکورہ پولیس اہلکاروں نے بیرون ملک سے آنے والے شہری سے تلاشی کے بہانے 5 ہزار ریال لوٹ لیے تھے جس پر متاثرہ شخص نے ڈی ایس پی نیو ٹاؤن ناصر لودھی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور لوٹ مار کے واقعے سے آگاہ کیا ۔


جس پر ایس پی گلشن اقبال نے عزیز بھٹی پولیس کے ان اہلکاروں کو طلب کیا جس پر شہری نے ان کی شناخت ملزمان کی حیثیت سے کرلی جس کے بعد ایس پی گلشن اقبال نے ملزمان کو عزیز بھٹی پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرنے کو کہا،پولیس انھیں لیکر تھانے پہنچی جہاں انھیں مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے تھانے سے بھگا دیا،ایس پی گلشن اقبال نے اطلاع ملنے پر عزیز بھٹی پولیس کی سرزنش کی اور فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جس عزیز بھٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


http://www.express.pk/story/177869/
 
Last edited by a moderator:

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ڈکیتی و رہزنی کی و&#15

کراچی: شہر میں پولیس اور رینجرز کے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود ڈکیت اور رہزن اپنی وارداتوں میں مصروف ہیں شہر کے مختلف علاقوں میں مسلح ملزمان لوٹ مار اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران نقدی، بھاری مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چھین کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ڈاک خانہ کے قریب سے 3 ملزمان اکرم نامی شخص سے اسلحہ کے زور پر65 ہزار روپے نقدی اور2 موبائل فون چھین کر لے گئے، قائد آباد میں3 ملزمان نے مسافر کوچ میں سوار مسافروں کو یرغمال بنا کر اسلحے کے زور پر نقدی موبائل فون ، خواتین مسافروں سے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے،راشد منہاس روڈ پر2ملزمان حیدر اور اس کی اہلیہ سے40ہزار روپے،2 موبائل فون، طلائی چین اور انگوٹھی لوٹ کر فرار ہو گئے۔
سپر مارکیٹ لیاقت آباد سی ایریا میں سلمان کے گھر سے 3 ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوگئے، بفرزون میں نجی ٹی وی کی اسٹاف وین کو 4 مسلح ملزمان نے روک کر اس میں سوار افراد سے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیے،گلشن اقبال ،درخشاں ، بہادر آباد اور سائٹ ایریا نامعلوم ملزمان 4 گاڑیاں اور 2 موٹر سائیکلیں چھین کر لے گئے،پولیس وارداتو میں ملوث کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
http://www.express.pk/story/177871/
 

aazad.mubassir

Minister (2k+ posts)
: 115منشیات کے اڈے85تھانوں کی سرپرستی میں چل رہ&#174

کراچی: شہر کے 85 تھانوں کی حدود میں پولیس کی سر پرستی میں چلنے والے 115 منشیات کے اڈوں کی فہرست ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ارسال کر دی گئی۔ منشیات کے اڈوں سے متعلقہ تھانے کی پولیس کو ماہانہ اور ہفتہ وار لاکھوں روپے کی آمدنی ہوتی ہے جبکہ سب سے زیادہ منشیات کے اڈے ساؤتھ زون میں قائم ہیں، رپورٹ میں منشیات کے اڈوں کی سر پرستی کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق کراچی پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کے تعاون سے فہرست مرتب کی گئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ شہر میں پولیس اہلکاروں کی سر پرستی میں115منشیات کے اڈے چل رہے ہیں جس میں ضلع ایسٹ میں28، ملیر 29، سینٹرل میں 19اور ضلع سائوتھ میں سب سے زیادہ 39 منشیات فروشی کے اڈے چلائے جا رہے ہیں اور ان تمام اڈوں کو قانون کے محافظوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ ضلع ایسٹ کے گلستان جوہر تھانے میں 3 کھوکرا پار تھانے کی حدود میں 2،جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں 3 ، شاہ فیصل کالونی تھانے کی حدود میں ایک، زمان ٹائون تھانے کی حدود میں3، کورنگی تھانے کی حدود میں2، کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود میں5 ، سعود آباد تھانے کی حدود میں ایک، سولجر بازار میں ایک، بریگیڈ تھانے کی حدود میں 2 ، پی آئی بی کالونیمیں ایک، عزیز بھٹی میں ایک، نیو ٹائون میں ایک اور فیروز آباد تھانے کی حدود میں2 منشیات کے اڈے چلائے جارہے ہیں۔

http://www.express.pk/story/177849/
 

Darik

MPA (400+ posts)
Re: لوٹ مار کرنیوالے3پولیس اہلکار گرفتاری کے &

If you will not punish Mr 100% and corrupt politicians. Then how you can bring any one to justice. We need a total clean up from top to bottom.