مارچ 2023ء میں نوازشریف کے لندن میں واقع آفس کی طرف سے ڈی وی ایل اے کو اس فراڈ سے آگاہ کیا گیا تھا: ذرائع
لندن میں رہائش پذیر سابق وزیراعظم وقائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کے نام پر چند روز پہلے نامعلوم افراد کی طرف سے 3 گاڑیاں رجسٹر کروائیں گئی تھیں۔ میاں محمد نوازشریف کے لندن آفس نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ ان کے نام پر گاڑیاں رجسٹر کروانے کا مقصد جرائم کرنے کے بعد ان کا تعلق نوازشریف سے جوڑنا بھی ہو سکتا ہے۔
ترجمان لندن آفس خرم بٹ نے پولیس کو خدشات سے آگاہ کرنے کے بعد بتایا کہ سٹی آف لندن پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق سٹی آف لندن پولیس کی طرف سے تحقیقات کی جا رہی ہیں لیکن اب نامعلوم افراد کی طرف سے نوازشریف کے نام پر چوتھی گاڑی بھی رجسٹر کروا لی گئی ہے۔
ترجمان لندن آفس خرم بٹ کا کہنا ہے کہ چوتھی گاڑی رجسٹر ہونے بارے بھی پولیس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کو مجرمانہ کارروائیوں، دھوکا دہی اور دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال کیے جانے کا خدشہ ہے۔
میاں محمد نوازشریف کے نام گاڑیاں رجسٹر کروانے کا معاملہ تب سامنے آیا جب ان کے نام رجسٹر کی گئی گاڑی کی تفصیلات ڈرائیونگ اینڈ وہیکل لائسنسنگ ایجنسی (ڈی وی ایل اے) نے ایون فیلڈ بھیجیں۔ 2 مہینے پہلے مارچ 2023ء میں نوازشریف کے لندن میں واقع آفس کی طرف سے ڈی وی ایل اے کو اس فراڈ سے آگاہ کیا گیا تھا۔
اس کے بعد گزشتہ ماہ اپریل 2023ء میں بھی ایک گاڑی نوازشریف کے نام پر رجسٹر کروائی گئی تھی۔
میاں محمد نوازشریف کے نام پر تیسری گاڑی کے رجسٹر ہونے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی رسید لندن آفس میں موصول ہوئی۔ خرم بٹ کا کہنا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اس معاملے میں ملوث ہیں۔ امید ہے کہ نوازشریف کے نام پر گاڑی رجسٹر کروانے والوں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔
نوآجا ادھر بھی جا کر اپنی نوسربازیوں سے باز نہیں آیا --- دیکھو ادھر بھی معصوم عمرانی بوجوں پر آگیں لگانے کے الزاموں میں پھنسا رہا ہے اور لندن میں بھی ان یتیموں کا پچا نہیں چھوڑ رہا ظلم کی انتہاء ہے یار
Extreme level of animal Abuse it is

او بھائی وہ گاڑیاں انصافیوں نے رجسٹر کرائی ہیں ان پر کرائم کا پلان ہو گا تا کہ نام نواز شریف کا آئے -اب سیدھے طریقے سے تو مجرم ثابت کر نہیں سکتے تو یہ طریقہ ملا ہے انہیں -

کاں چٹا بھی ہوتا ہے دنیا کے کئی ملکوں میں سفید رنگ کے کوے ہیں - باقی نواز کے نام سے نا محلوم افراد کا چار گاڑیاں رجسٹر کرانے کا اور کیا مقصد ہو سکتا ہے یہی کہ کسی جرم میں اسے پھنسایا جائے - ایک گاڑی تو چالان میں پکڑی گئی جو نواز کے نام رجسٹر تھی مگر نواز کی نہیں تھی -