Advertisement

لغتِ حکمرانی کی اصطلاحات

thumb-12740839992164765890054212746EqqEbv_ph.jpg

وسعت اللہ خان
​
ایسے کئی فقرے اور اصطلاحات ہیں جن کا مطلب و مفہوم ایک عام سی ڈکشنری میں کچھ اور ہے لیکن لغتِ حکمرانی میں کچھ اور ۔جیسے ،(قوم کو اعتماد میں لینا)
یعنی جب کوئی معاملہ ہاتھ سے نکل جائے تو معاملے کی جڑ بتائے بغیر عوام کی تائید و حمایت حاصل کرنے کی کوشش کرنا ۔مثلاً جب بلوچستان میں شمشی ایئر بیس متحدہ عرب امارات کے توسط سے امریکی ڈرونز کے استعمال کے لئے دیا گیا تب قوم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا لیکن اب چوبیس پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد یہ اڈہ امریکیوں سے خالی کرانے کی بابت قوم کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔

​
( مثبت سوچ )مراد یہ کہ حکمرانوں کی پالیسیوں پر بے جا تنقید نہ کی جائے اور غلطیوں سے درگذر کیا جائے۔ لغتِ حکمرانی کے مطابق تنقید کا صرف ایک مطلب ہے یعنی بے جا تنقید۔

( پاکستانیت)
ایک مضبوط وفاق، مضبوط فوج ، اچکن ، اردو اور قائدِ اعظم کے وہ فرمودات ، اقبال کے وہ اشعار اور اسلام کی وہ تعلیمات جنہیں اسٹیبلشمنٹ نے بہت احتیاط سے منتخب کیا ہے۔ پاکستانیت کے لازمی اجزائے ترکیبی ہیں۔اس سے ہٹ کر کوئی بھی تصور ، لباس ، زبان یا نظریہ علاقائی ، قومیتی یا انفرادی سوچ کے دائرے میں تو آتا ہے پاکستانیت کے دائرے میں نہیں ۔

(
قومی مفاد )
اس اصطلاح کا کوئی جامد مفہوم نہیں بلکہ حکمرانوں کی طبیعت و مفادات کے تحت بدلتا رہتا ہے۔جیسے کل طالبان کی حمایت قومی مفاد تھی۔آج طالبان کی مخالفت قومی مفاد میں ہے۔ ہوسکتا ہے کل پھر طالبان کی حمایت قومی مفاد بن جائے۔ لہذا مشورہ یہی ہے کہ قومی مفاد کی ازخود تشریح سے پرہیز کرتے ہوئے حکومتِ وقت کے مزاج پر نگاہ رکھیں۔ تاکہ آپ کو بروقت علم ہوسکے کہ بینگن کس دور میں اچھا ہے اور کس دور میں محض ایک گھٹیا سبزی
۔
( اصولوں پر سودے بازی نہیں کی جائے گی )یہ جملہ عموماً بے اصولی پر ہونے والی سودے بازی پوشیدہ رکھنے کے کام آتا ہے۔اپنے طور پر اس جملے کا کوئی مفہوم نہیں۔

( مملکتِ خدادا
عام طور پر اس کا مطلب ہے وہ ملک جو خدا نے عطا کیا۔ لیکنِ لغتِ حکمرانی کے حساب سے مراد ایک ایسا ملک جو خدا نے دیا۔خدا ہی اسے چلا رہا ہے اور وہی چلاتا رہے گا۔ ہم تو صرف اس کے عاجز بندے ہیں۔ لہذا خدا کے واسطے ہمارے آسرے پر مت رہنا۔

۔( عوام )یہ اصطلاح ایسے ریوڑ کے لئے استعمال ہوتی ہے جس پر بوجھ بھی لادا جا سکتا ہے، بوقتِ ضرورت کمیلے میں بھی لایا جاسکتا ہے۔سینگ پھنسوا کر تماشا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ کبھی کبھار پولنگ سٹیشنوں تک بھی ہنکالا جاسکتا ہے۔ یہ ریوڑ چارے کا بھی محتاج نہیں۔ خود ہی گھاس پھونس تلاش کرکے پیٹ بھر لیتا ہے۔ اسے بہت زیادہ چوکیداری کی ضرورت بھی نہیں کیونکہ اگر بھاگے گا بھی تو کہاں تک کتنا بھاگے گا اور کس کے پاس بھاگےگا۔پھر بھی اسے باڑوں میں کھروں کے پاس سے زنجیر گذار کر رکھا جاتا ہے ۔جانے کیوں ؟


فلاح و بہبود کے عوامی منصوبے )
عام لغت میں بھلے اس کا کوئی بھی مطلب ہو مگر لغتِ حکمرانی میں اس سے مراد عوام کے پیسے سے بنائے جانے والے وہ منصوبے ہیں جو منصوبہ سازوں اور انہیں عملی جامہ پہنانے والوں کی فلاح و بہبود کی ضمانت دے سکیں۔میرا خیال ہے کہ آج کے لئے لغتِ حکمرانی کی اتنی تشریح ہی کافی ہے۔ویسے بھی لغت ایک بور مضمون ہے ۔اب آپ چاہیں تو کسی بھی چینل پر کوئی گرما گرم ٹاک شو دیکھ کر وقت گذار سکتے ہیں۔
ایک وقت ہی تو ہے گذارنے کے لئے ۔اور ہے بھی کیا !
​
 
Last edited by a moderator:
[h=4]غلامی کی زندگی انسان کو اندر سے کوکھلا کردیتی ہے ، انسان کی صورت میں چلتے پھرتے حشرات نظر آتے ہیں جن کے ذہنوں پہ پہاڑوں سے بھاری بھرکم روایات و عقیدوں کا بوجھ ہوتا ہے ۔وہ زندگی کو ایک مجبوری کے طور پہ بسر کرتے ہیں ، وہ بیگانگی ذات کا شکار ہوتے ہیں ، اپنے ذات سے بیگانہ اپنے کردار کی نفی کرنا، اپنے سماج سے بیگانہ ۔ ارد گرد جو ہورہا ہے بس اسے برداشت کرو ایک دن کوئی فرشتہ صفت انسان نجات دہندہ بن کر آئے گا اور سب کچھ بدل دے گا۔ گرد و نواح میں جو کچھ ہورہا ہے اسے نظر انداز کرو اپنی سوچ کو صرف اپنی ذات تک محدود رکھو ، تعلیم حاصل کرو اور کسی شعبے کا انتخاب کرو اس لیے نہیں کہ تم انسانیت کے لیے کچھ کرسکو بلکہ اس لیے کہ تم اپنی انفرادی خواہشات کی تسکین کرسکو۔زندگی گذارو لیکن اپنے لیے دوسروں سے تمہیں کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے ۔ اپنے سوچنے کا ذاویہ یوں رکھو کہ ہر چیز میں اپنا نفع دیکھو دوسرے کا جتنا بڑا نقصان ہی کیوں نہ ہو اسے نظر انداز کردو یعنی بے حس بنو
[/h] [h=4] انسان بہت کچھ سیکھ گیا لیکن اس بہت کچھ سیکھنے کے ساتھ وہ ایک چیز بھول گیا کہ اسے اس کرہ ارض پہ انسان کی طرح رہنا ہے اور اس چیز کے بھولتے ہی انسان کا بھیانک روپ ہمارے سامنے آتا ہے ، انسان آزاد پیدا ہوتا ہے لیکن ہر جگہ وہ ایک دوسرے کو غلامی کی زنجیروں میں جھکڑنے کی کوششوں میں مصروف نظر آتا ہے ، مفادات کی غلامی میں وہ بھیڑیے کا روپ دھار لیتا ہے پھر وہ اپنے حوس کو مٹانے کے لیے صرف چھیڑ پھاڑ جانتا ہے ۔ آج ہم جس عہد میں جی رہے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے کہ انسان و انسانیت حقیقت کی بجائے تصوراتی دنیا میں وجود رکھتے ہیں ۔ جب بھی انسان کی بات ہوتی ہے تو فرانز فینن کے یہ الفاظ یاد آتے ہیں جو انہوں نے یورپی قبضہ گیروں کے لیے کہے تھے کہ “یورپ کو چوڑو ،وہاں لوگ اکثر انسانوں کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن جہاں بھی انہیں انسان نظر آتا ہے اسے قتل کردیتے ہیں “۔ [/h] [h=4]آزادی کا تصور قبضہ گیر کے لیے اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ وہ جب چاہے ، جو چاہے ، جیسا چاہے کرسکتا ہے ۔جمہوریت یہ ہے کہ وہ جونسا بربریت یا ظلم و جبر ، استحصال کا طریقہ اپنائے اپنا سکتا ہے ۔مذہب کی تشریح کچھ یوں کی جاتی ہے کہ ظلم و استحصال کو صبر کے ساتھ برداشت کرو اور اسے اپنا مقدر سمجھو۔ آزادی صحافت یہ ہے کہ پیسہ پھینک اور تماشہ دیکھ ۔فینن کے بقول ان مذہبی پیشواءوں کی مثالیں پیش کی جاتی ہیں جنہوں نے ایک تپڑ کھانے کے بعد دوسرا گال بخوشی آگے کیا۔ قومی آزادی کا راستہ روکنے کے لیے قبائلی سردار سستے داموں بکھتے ہیں ، وہ آخر کس دن کام آئے گے قوم کی تباہی کے سامان کا انتظام تو ان کی ذمہ داری ہے بلکہ فریضہ ہے وہ پیش پیش ہونگے قبائلیت کو فروغ ملنا ہی تو قبضہ گیریت کے قدموں کو مضبوطی سے جما سکتی ہے لیکن ان تمام چالوں کے باوجودسچائی کی سورج کو کبھی جھوٹ کے انگلی سے چھپایا نہیں جاسکتا.
[/h] [h=4]زندگی ایک جہد مسلسل ہے یا پھر شکسپیر کے بقول زندگی ایک اسٹیج ہے اور انسان اس کے کردار ہیں ، لیکن شاید ہم شکسپیر کی باتوں کو سمجھے ہی نہیں ورنا ہم سمجھ جاتے کہ اپنا کردار کس طرح بہ احسن طریقے سے ادا کرنا ہے ، بھرپورکردار نبھانا یعنی بھرپور زندگی مکمل زندگی ہوتی ہے مکمل زندگی کیا ہوتی ہے وہی زندگی جو انسانیت کی سربلندی کے اور غلامی کے خلاف بسر کی جائے ۔ یہی تو وہ کردار ہے جس کو سمجھنے کے بعد اسپارٹیکس ایک غلام گلیڈیٹر سے ایک آزادی پسند ہیرو میں بدل جاتا ہے ، یہی تو وہ کردار ہے کہ جس کو بہ احسن طریقے سے ادا کرنے کے بعد چے گویرا ہمیں انسانیت کے پہلو میں بیٹھا نظر آتا ہے تب ہی ناول نگاری کو نیا رخ دینے والا گبریل گارشیا مارکوئیزاس کردار کے بارے میں کہتا ہے کہ ’’میں چے کے بارے میں ہزارسال تک لکھ سکتا ہوں ، لاکھوں کروڑوں الفاظ لکھ سکتا ہوں‘‘۔ ان عظیم کرداروں کی فہرست کافی طویل تر ہے یہی وہ کردار ہیں جو ہمیں امید جلا بخشتی ہیں اور دنیا کی تمام تر خوفناکیوں اور ہولناکیوں کے باوجود ہمیں منزل کی جانب قدم بڑھانے پہ مجبور کیے رہتی ہے ۔[/h] [h=4] انسان اشرف المخلوق یعنی جسے تمام مخلوقات پر برتری حاصل ہے ۔ اس لیے کہ وہ حس رکھتا ہے ، اس لیے کہ وہ غم اور خوشی کو محسوس کرسکتا ہے ، وہ دوسروں کے خیالات کو سمجھ سکتا ہے اور اپنے خیالات دوسروں تک منتقل کرسکتا ہے ، وہ سیکھ سکتا ہے وہ سکھا سکتا ہے ، وہ رو سکتا ہے ، ہنس سکتا ہے غرض وہ حس رکھتا ہے اگر یہی حس نہ ہو تو کیا انسان اور پتھر میں کوئی فرق باقی رہ جاتا ہے ؟[/h] [h=4] انسان کا سماج اس کے شعور کو تشکیل دیتا ہے ، نقطہ نظر کا پیمانہ انسان کا ہوتا ہے کہ وہ چیزوں کو کیسے دیکھتا ہے ان کا جائزہ کس طرح لیتا ہے ۔ انسان چیزوں کو مثبت بھی دیکھ سکتا ہے اور منفی بھی یہی بات انسان کے کردار کے حوالے سے سامنے آتی ہے کہ اس کا کردار مثبت بھی ہوسکتا ہے اور منفی بھی ، اگر انسان کا کردار مثبت ہوگا تو سماج پر اس کے اثرات مثبت ہونگے اور اگر منفی ہوگا تو اس کے کردار سے سماج پر منفی اثرات ہی مرتب ہوسکے گے ۔ انسانی تاریخ کی دلچسپی یہ ہے کہ جہاں وہ مثبت کرداروں کو رول ماڈل کے طور پر یاد کرتی ہے وہی پر وہ منفی کردار کے حامل افراد کو بطور عبرت اپنے سینے میں مدفون رکھتی ہے ، بہرحال سیکھا دونوں سے ہی جاسکتا ہے ۔ مثبت کرداروں کی ایک طویل فہرست ہمیں نظر آتی ہے[/h] چھوما ہے میں نے مٹی کو مسخ کلیوں کا نشاں سمجھ کر
منزل کا پتہ دے کر گذرے جو اس چمن سے