Advertisement

لسٹ میں نام ہونے کے باوجود اطہر کاظمی کو بھی عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا

لسٹ میں نام ہونے کے باوجود صحافی اطہر کاظمی کو بھی عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا

اپنے ایکس پیغام میں اطہر کاظمی کا کہنا تھا کہ آج میں سابق وزیرِاعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل گیا، کیونکہ میرا نام اُن افراد کی فہرست میں شامل تھا جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر قائم کردہ کمیٹی نے ملاقات کی اجازت دی تھی۔ مجھے جیل پہنچنے میں کسی قسم کی رکاوٹ یا پولیس ناکے پر روکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیٹ نمبر 5 پر پہنچ کر میں نے عملے کو آگاہ کیا کہ میرا نام منظور شدہ فہرست میں شامل ہے۔ عملے نے اس کی تصدیق کی اور کہا کہ کچھ دیر انتظار کریں۔ میں کئی گھنٹے انتظار کرتا رہا، مگر بعد میں مجھے مطلع کیا گیا کہ ملاقات کا وقت ختم ہو چکا ہے، اس لیے میں عمران خان صاحب سے ملاقات نہیں کر سکتا۔
Loading X post…
Open original post on X
​