Advertisement

لبرل پاکستان ۔۔۔۔مسئلہ کیا ہے ؟؟

وزیر ِاعظم نے حالیہ دنوں انٹر نیشنل کانفرس، اسلام آباد، میں کہاقوم کا مستقبل جمہوری اور لبرل پاکستان میں ہے
ایک تعلیم یافتہ، ترقی پسند، مستقبل کے تقاضوں پر نظ
ر رکھنے والا اور تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال پاکستان۔ پاکستان کے لیے اس سے زیادہ سچے الفاظ کا چناﺅ ممکن نہیں،
لیکن اس بیان نے گویا بھڑوں کے چھتے کو چھیڑ دیا اور انواع و اقسام کے ملاّ ، نام نہاد دانشور اور مورخین نظریہ

پاکستان کے محافظبن کر اکھاڑے میں کود پڑے۔ پندرہ سال پہلے بھی ایسا ہی شوروغوغا سنائی دیا تھا جب خود کو
لبرل قرار دینے والے جنرل پرویز مشرف نے انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کے مقابلے میں اپنی
معتدل مزاج روشنی خیالی کا بیانیہ آگے بڑھانے کی کوشش کی۔

کئی عشروںسے ان افراد نے لبرل ازم کو ریاست اور معاشرے کے لیے مہلک بیانیہ قرار دیتے ہوئے

اسے لادینیت کے مترادف قرار دے رکھا ہے۔ گویا اگر کوئی شخص خود کولبرل یا معتدل مزاج کہے
تو اس کا مطلب ہے کہ اُس کے مذہبی عقائد مشکوک ہیں۔ کچھ جنونی حلقے ایسے
شخص کو دہریہ اور مرتدقرار دینے سے بھی نہیں چوکتے۔ ایسے موقع پرست سیاست دانوں اورکوتاہ بین
مذہبی حلقوں نے ایک اور اصطلاح، لبرل فاشسٹ ٹکسال کی تھی، جو بذات ِخود ان کی کم عق
لی کی دلالت کرتی ہے کیونکہ جو لبرل ہوگا ، وہ فاشسٹ ہوہی نہیں سکتا۔ ہر اُس شخص کو لبرل فاشس

ٹ کے طعنے سے نوازا گیا جس نے مذہبی انتہا پسندوں، طالبان، جہادی تنظیموں اور فرقہ وارانہ دھشت گردی
پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرنے کی بات کی(آج دھشت گردوں کو مجاہد قرار دینے
والے کہاں کھڑے ہیں؟) اس کی وجہ یہ تھی، جیسا کہ بعد کے واقعات نے ثابت کیا، یہ انتہا پسند ریاست
کے مقابلے میں خلافت یا اسلام کا من پسند سیاسی پہلومسلط کرنے کی کوشش میں تھے ، اور ہیں۔

لبرل ازم کا فلسفہ انیسویںصدی میں سامنے آیا ۔ اس کی روح ِرواں انسانی حقوق، جیسا کہ آزادی اظہار، مذہبی عق

ائد، نجی ملکیت ،شخصی آزادی ، ایک جمہوری نظام میں نمائندگی کا حق اور اپنے جمالیاتی ذوق کو عملی صورت ڈھالنے
کی آزادی ہیں۔ اس کے معاشی اصولوں کی بنیاد آزاد مارکیٹ پر ہے اور آمدنی کو پروگریسو ٹیکسز اور
غربت کے خاتمے کے لیے سماجی سہولیات کی فراہمی کے مربوط عمل کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔
جہاں تک سیکولرازم کا تعلق ہے تو یہ جدید جمہوری نظام اور ریاست میں مذہب کو سیاست سے الگ کرتا ہے۔
بانی پاکستان، قائد ِاعظم محمد علی جناح کے ذہن میں ایک ایسے ملک کا تصور تھا کہ جس میں مذہب، عقیدے،

ذات اور طبقے سے قطع نظر ، تمام پاکستانی ریاست کی نگاہ میں برابر ہوں۔
قائد نے فرمایا آپ کا تعلق چاہے کسی بھی مذہب، ذات یا عقیدے سے ہو، ریاست کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔

المیہ یہ ہے کہ سول، ملٹری اور ملاّ کے موقع پرستی پر مبنی آلائنس نے مذہب کو ریاست ِ پاکستان کا بنیادی نظریہ بنادیا ۔
یہ مسخ شدہ تصور ہمیں بہت مہنگا پڑا کیونکہ اس کی وجہ سے ہم قوم کی تشکیل کے عمل سے گزرنے کی بجائے
تفریق کی لکیریں گہری کرتے چلے گئے۔ جنرل مشرف پر یہ حقیقت 2000ءمیں اُس وقت آشکار ہوئی جب

اُنھوں نے خود کو معتدل مزاج لبرلقراردیا۔اس کے بعد جنرل اشفاق کیانی نے بھی 2011ءمیں
انتہا پسندی کو سلامتی کے لیے داخلی خطرہقراردیا۔ آخر میں 2014ءمیں جنرل راحیل شریف نے طالبان
کے خلاف اعلان ِ جنگ کردیا۔ درحقیقت سول ملٹری قیادت نے دھشت گردی کے خاتمے کے لیے نیشل ایکشن پلان بناتے
ہوئے دھشت گردوں کی سرکوبی، نفرت انگیز تقاریر پر پابندی اور مدرسہ اصلاحات کامنصوبہ بنایا تو
یہ تمام پس ِ منظر اُن کے ذہن میں تھا۔ وزیر ِا عظم نواز شریف نے دوہفتے پہلے کراچی میں ہندوتہوار، دیوالی،

میں شرکت کی اور کہا کہ ریاست ہر شہری کے انسانی حقوق کا تحفظ کرے گی چاہے اُس کا تعلق کسی
بھی مذہبی عقیدے سے ہو۔ وزیر ِا عظم پاکستان کا کہنا تھاآپ پاکستان کے شہری ہیں۔ پاکستان کے
ہر شہری، چاہے وہ ہندو ہو یا مسلمان، عیسائی، سکھ، پارسی یا اُس کا تعلق
کسی بھی عقیدے سے ہو، کا تعلق مجھ سے ہے اور میرا تعلق اُس سے ہے۔

قابل ِ ذکر بات یہ ہے کہ سول ملٹری اداروں نے گزشتہ چھے دہائیوں سے ریاستی بیانیے کوسیاسی اسلام کے
ساتھ ہم آہنگ کررکھا تھا لیکن اب اُنہیں واضح طور پر اس کے خطرے کا احساس ہوچلا ہے کہ اداروں کی سرپرستی
میں بے بنیادمگر تعصبانہ تصورات کی سرپرستی کا کیا انجام ہوتا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس انور جمالی
صاحب نے حالیہ دنوں کہا کہ پاکستان ایک قوم بننے میں اب تک ناکام رہا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان کو ایک قوم

کے سانچے میں ڈھلنے کے راستے میں فرقہ وارانہ، قبائلی، نسلی اور لسانی تضادات حائل رہے ہیں،
لیکن سب سے بڑھ کر ریاست کی طرف سے ایک بوجھل نظریے کو طاقت سے مسلط کرنے کی پالیسی نے سب سے
زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہی اس بیانیے پر ناخوش تھی لیکن اُسے ماضی میں طاقتور
اسٹبلشمنٹ اور مذہبی جماعتوں، بشمول پاکستان مسلم لیگ، کی مخالفت کا سامنا رہا ۔ تاہم خدا کا شکر ہے

کہ ملک کا ماحول تبدیل ہورہا ہے۔ تین عشرے پہلے نوا زشریف کو طاقتور اداروں نے پی پی پی کے مقابلے
میں سیاسی میدان میں اتاراتھا،چنانچہ وہ پی پی پی کے نظریاتی حریف بن کر ہی اپنی موجودگی کا جواز پیش کرسکتے تھے۔
شروع میں اُن کا جھکاﺅ مذہبی جماعتوں کی طرف تھا اور ملک میںاسلامی شریعت کے نفاذ کے علاوہ بھارت
کے خلاف جہاد کو آگے بڑھانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ تاہم اب وہ ایک تبدیل شدہ رہنما ہیں۔ وہ نہ

صرف تمام جہادی قوتوں کا قلع قمع چاہتے ہیں بلکہ بھارت کے ساتھ معمول کے تعلقات بھی اُن
کے ترجیحی ایجنڈے پر ہیں۔ اب اُن کی نگاہ مذہبی انتہا پسندی، فرقہ واریت اور جنونیت کو
ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ دیکھتی ہے۔چنانچہ اس میں حیرت
کی کوئی بات نہیں جب رجعت پسند طبقہ اُن کے خلاف صف آرا ءہوگیا ہے۔

اسی طرح فوج بھی مذہبی انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو ملکی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتی ہے۔

اس کی توجہ کاارتکاز بھارت دشمنی سے ہٹ کر اندرونی دشمنوں کی طرف ہے۔اس کی کوشش ہے کہ م
شرقی سرحد خاموش رہے تاکہ یہ مغربی سرحد کی طرف پوری توجہ سے کارروائی کرسکے۔ بدقسمتی سے عم
ران خان کی پی ٹی آئی جمہوریت، لبرل ازم اور اعتدال پسندانہ تصورات پر مبنی نئے بیانیے کو آگے

بڑھانے کے راستے میں رکاوٹ پیدا کررہی ہے۔ خاں صاحب نے پہلے بھی دھشت گردوں اور ڈرون حملوں
کی افادیت کے بارے میں قوم کو الجھائے رکھا ہے ، اب وہ ایک بار پھر پانی گدلا کررہے ہیں۔
القاعدہ، طالبان اور اب داعش کا منظر ِعام پر آنا ہماری آنکھیں کھول دینے کے لیے
کافی ہونا چاہیے کہ مذہبی انتہا پسندی کو ریاستی نظریہ بنانے کا کیا نتیجہ برآمد ہوسکتا ہے؟

source

​
 
Last edited:
Advertisement
Why hide behind words. Why not clearly say a secular Pakistan in which religion is the private matter of individuals. That is what they are truly trying to say aren't they.
 
Advertisement
لبرل پاکستان کا جو مطلب بتایا جارہا ہے اور سرکاری ترجیحات کا تجزیہ کیا جائے تو فرق دھاندلی اور بے ضابطگی ہی کا ہے

مسئلہ صرف اتنا ہے کے. ہر طرف سے مایوس ہو کر جمہور اعظم بننے کے شوقین جمہورے نے ناخداؤں سے لبرل سرٹیفیکٹ کی تجدید کرائی ہے
​
 
اس پلندے کے مطابق ، مسئلہ نجم سیٹھی اور اس کے قبیلے کا ہے ، اسلام یا عام مسلمانوں کا نہیں، یہ مودی کے رشتے دار وہاں جا کر اپنا مشن کیوں پورا نہیں کر لیتے ، نجم سیٹھی تو ہمیشہ بھارتی زبان بولتا ہے ، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بلوچستان میں سرگرم رہا
hqdefault.jpg

images

​
 
Advertisement
Islamic democractic of Pakistan yar Kitna fazol sa lafaz Hai bhai Islam main democracy ha ha ha
 
اس پلندے کے مطابق ، مسئلہ نجم سیٹھی اور اس کے قبیلے کا ہے ، اسلام یا عام مسلمانوں کا نہیں، یہ مودی کے رشتے دار وہاں جا کر اپنا مشن کیوں پورا نہیں کر لیتے ، نجم سیٹھی تو ہمیشہ بھارتی زبان بولتا ہے ، پاکستان کی سالمیت کے خلاف بلوچستان میں سرگرم رہا
hqdefault.jpg

images

​

ویسے چودھری بھائی تحریک انصاف بھی تو ایک لبرل جماعت ہی ہے
اور سنا ہے کراچی میں ان کی ریلی میں
جو تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے ساتھ ساتھ نکالی تھی اس میں
سراج الحق صاحب نے میوزک کو بھی حلال قرار دے دیا اور ناچ گانے کو بھی حلال قرار دے دیا
 
Baki logoon ki samjh ati h, magar Siraj ul Haq jasa munafiq nahi dekha

Aik taraf Jews or Liberalism ko galian

Dosri taraf Jews/Indian Funded + Nacha Gana Vulgarity icon Pasha Party sy Yarana

Yeah Khula Tazad nahi!
 
Baki logoon ki samjh ati h, magar Siraj ul Haq jasa munafiq nahi dekha

Aik taraf Jews or Liberalism ko galian

Dosri taraf Jews/Indian Funded + Nacha Gana Vulgarity icon Pasha Party sy Yarana

Yeah Khula Tazad nahi!

اور آپ کسطرف ہو ؟؟اب تو نواز شریف بھی لبرل ہوگیا ہے
 
pahle ye roshan Pakistan to bana le..phir soche ghair islami pakistan ka...:P..wese ye apne Boot Aaqa k mukhalif ja rha ha jo Mulk ko islami intehay pasand Pakistan banana chahte the...