Advertisement

لبرل ازم کس چڑیا کا نام ہے ؟؟

پاکستانی قوم نے فیصلہ کر لیا ہے کہ اس کی منزل ایک لبرل اور جمہوری پاکستان ہے
نواز شریف کا یہ چونکا دینے والا بیان سامنے آیا تو مجھے لگا شاید خبر دینے والوں کو کوئی مغالطہ ہوا ہے
اور کسی کا بیان نواز شریف سے منسوب کر دیا گیا ہے یا پھر ممکن ہے کسی نے ان کے ہاتھ میں
غلط تقریر کا مسودہ پکڑا دیا ہوکئی دن منتظر رہا کہ کہیں کوئی وضاحتی بیان ہی نہ آجائے
مگر تمام تر تنقید اور دبائو کے باوجود نہ صرف یہ کہ بیان واپس نہیں لیا گیا بلکہ گفتار کے
بجائے کردار سے بھی یہ واضح کرنے کی کوشش کی گئی کہ لبرل ازم سے متعلق کہی
گئی بات کسی جوش خطابت کا نتیجہ نہیں بلکہ سوچی سمجھی پالیسی کا حصہ ہے۔

مثلاً جب سرحد پار کے سیکولر بھارت سے تعصب کی بو آ رہی ہو اور دھرم کی بنیاد پر تقسیم کا عمل ضرب کھا نے
کے بعد مسلسل بڑھتا جا رہا ہو، پاکستان کا منتخب وزیر اعظم ہندوئوں کے مذہبی تہوار دیوالی میں شریک ہو،
بلاول بھٹو زرداری مِٹھی اور عمران خان نے عمر کوٹ میں ہندوئوں کے ساتھ دیوالی کی تقریبات کو رونق بخشی،
سالہا سال مغرب کی تہذیبی یلغار کے آگے بند باندھنے کی ناکام کوشش میں توانائیاں ضائع کرنے والی اسلامی جمعیت
طلبہ کے ناظم اعلیٰ کراچی کی ایک تقریب میں پینٹ کوٹ پہن کر ٹائی لگا کر شریک ہوں، جماعت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ میں پہلی بار دس نشستیں خواتین ارکان کیلئے مخصوص کر دی جائیں، اور میرے
گزشتہ کالم اسلام پسندوں کا عشق ممنوع کے بعد ایک ذمہ دار شخص ٹیلیفون کر کے بتائے کہ آپ کے
جملے کاٹ دار ضرور تھے مگر یہ سوالات جماعت اسلامی کے اندرونی حلقوں میں زیر بحث ہیں اور ان پر
غور وفکر کا سلسلہ جاری ہے، تو یہ خوش فہمی پالنے میں کوئی حرج نہیں کہ نقش کہن مٹ رہا ہے،

وہ زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں جو اذہان وقلوب کو جکڑے ہوئے تھیں، وہ تعزیریں
دم توڑ رہی ہیں جو فکری جمود کا باعث تھیں۔
اس ملک میں برادری اِزم سے
کنفیوژن اِزم تک ان گنت اِزم ہیں مگر ان سے کسی کو کوئی پرخاش نہیں، بس لبرل اِزم کا ذکر
ہوتے ہی سب بدک جاتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی ناگوار بات کہہ دی گئی ہے، جیسے کوئی گالی
دی گئی ہے۔ بعض لوگوں کے دماغ میں یہ پروگرام فیڈ کر دیا گیا ہے کہ لبرل اِزم آوارگی اور بے راہ روی کا دوسرا نام
ہے۔

اہل مغرب کی گوشمالی سے فرصت ملے تو مطالعہ کو حرز جاں بنائیں، امریکی شاعر اور
مصنف رابرٹ فراسٹ سے پوچھیں لبرل اِزم کس چڑیا کا نام ہے ؟ اس وسیع الذہن شخص کو لبرل کہتے ہیں
جو کسی لڑائی میں اپنا رُخ خود متعین کرتا ہے امریکہ کے صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے 1939ء میں ریڈیو پر خطاب کرتے
ہوئے کہا تھا، بنیاد پرست اس شخص کی مانند ہے جس کے دونوں پیر فضاء میں معلق ہوں، قدامت پسند کی مثال اس
شخص کی سی ہے جس کی دونوں ٹانگیں تو سلامت ہیں مگر اس نے ان کی مدد سے آگے بڑھنا
نہیں سیکھا، ان کے برعکس لبرل شخص وہ ہے جو اپنے دماغ کے ایماء پر اپنے
پیر اور اپنے ہاتھ استعمال کرتا ہے اور آگے بڑھتا ہے۔
ہسپانوی مصنف اور مفکر Jose Ortega Y Gasset نے اپنی شہرہ ء
آفاق کتاب The revolt of the masses میں تو الفاظ کا حق ادا کر دیا۔ لبرل اِزم کا فلسفہ بیان کرتے
ہوئے لکھتے

ہیں فیاضی جب اپنی انتہا کو پہنچتی ہے
تو لبرل اِزم کہلاتی ہے۔ اپنے دشمن بالخصوص کمزور دشمن کے ساتھ اشتراکِ وجود کے عزم کا اظہار
لبرل اِزم ہے۔ اگر اب بھی بات سمجھ میں نہیں آئی تو گھر میں دستیاب کوئی بھی ڈکشنری کھول کر
دیکھ لیں لبرل کا مفہوم اور معنی کیا ہیں۔ فیاض، سخی، بردبار، روادار، فراخدل، بے تعصب، حریت
پسند، غیر قدامت پسند جیسے معانی سے تو کہیں آوارگی اور بے راہ روی کا تاثر نہیں ملتا۔ یہ
تو محض ایک سیاسی فلسفہ ہے جس کی بنیاد خود اسلام نے رکھی۔ جب مکہ فتح ہوا، عام معافی
کا اعلان کیا گیا ،یہ مژدہ جانفزا سنایا گیا کہ آج تم پر کوئی قدغن نہیں جائو تم سب آزاد ہو،
بدترین مگر کمزور اور مفتوح دشمنوں کے ساتھ اشتراک وجود کا
عزم ظاہر کیا گیا، ی

ہی تو تھی فیاضی اور دریا دلی کی انتہا۔
اگر آپ کو لبرل اِزم
کی اصطلاح سے چڑ ہے تو بیشک اسے کوئی اور نام دے لیں لیکن پر امن بقائے باہمی
کا اصول ہی معاشرت کا بنیادی ستون ہے۔ جو لوگ سوچے سمجھے بغیر ثواب کی نیت سے لبر ل اِزم
کو گالیاں دیتے رہتے ہیں، وہ لبرل اِزم کی ل سے بھی واقف نہیں۔ یہ وہ کنویں کے مینڈک
ہیں جو سال بھر گلہ پھاڑ کر کہتے رہتے ہیں کہ لارڈ میکالے کا نظام تعلیم قبول نہیں کریں گے
مگر جب پوچھا جائے کہ لارڈ میکالے کا نظام تعلیم ہے کیا تو ہونقوں کی طرح دیکھنے لگتے ہیں۔
انہیں فرانسیسی مفکر روسو کے معاہدہ عمرانی کا یہ جملہ تو ایک آنکھ نہیں بھاتا اور اسے لبرل کہہ کر
دھتکار دیتے ہیں کہ انسان آزاد پیدا ہوا تھا مگر اسے ہر جگہ زنجیروں میں جکڑ دیا گیا ہے۔
مگر ان کو معلوم نہیں کہ یہ جملہ تو بہت معمولی نوعیت کا ہے، اس سے
کہیں زیادہ فصیح و بلیغ بات روسو سے لگ بھگ گیارہ سو سال پہلے حضرت عمر ؓ نے تب
کہی جب مصر کے گورنر حضرت عمرو بن العاص ؓ کے بیٹے نے قبطی غلام کو بلاوجہ مارا تو
اسے سرعام کوڑے لگوائے اور یہ تاریخی جملہ کہا کہ تم نے کب سے لوگوں کو اپنا
غلام بنانا شروع کر دیا جبکہ ان کی مائوں نے تو انہیں آزاد جنا تھا۔

لبرل اِزم
کا حقیقی تصور تو بہت مسحور کن اور راحت افزاء ہے مگر جس ملک میں ہر شے ملاوٹ زدہ ہو،
ہر چیز میں کھوٹ ہو، جمہوریت اصلی ہو نا آمریت حقیقی ہو ،سوشل ازم سچا ہو نہ اسلام ازم کھرا ہو ،
وہاں کے لبرل اِزم پر بھروسہ کیسے کیا جائے؟وہ سیاسی اشرافیہ جس نے جمہوریت کی آڑ میں
شخصی آمریت کا دھندہ چلا رکھا ہے، اس پر کیسے اعتبار کیا جائے ؟ ہاں مگر دل میں حسرت ضرور ہے
کہ لبرل اِزم کیلئے ریاست مدینہ کا رول ماڈل پسند نہیں اور اس کردار کے حامل انسان دستیاب
نہیں تو کینیڈا سے ہی وسیع المشرب معاشرے کا تصور مستعار لے لیا جائے
۔
کیسا خوبصورت ملک ہے،

جہاں 19سال پہلے افغان پناہ گزین کی حیثیت سے جانے والی بچی مریم منصف آج
جمہوری اصلاحات کی وزیر ہے، بھارتی نژاد لیفٹیننٹ کرنل (ر) ہرجیت سنگھ ساجن وزیر دفاع ہیں،
بس ڈرائیور کے طور پر کینیڈا جا کر نئی زندگی کا آغاز کرنے والے بھارتی امرجیت سوہی
انفراسٹرکچر اور کمیونیٹیز کے وزیر ہیں،
نودیپ سنگھ بینس کے پاس Innnovation، سائنس اور معاشی ترقی کی وزارت کا قلمدان ہے،
بھارت سے
آئی خاتون ہردیش چگھڑ اسمال بزنس اور ٹورازم کی وزیر ہیں۔ جسٹن ٹروڈو کی اس نئی
کابینہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں جتنے مرد وزیر ہیں، اتنی ہی تعداد خاتون وزراء کی ہے۔
مگر کیا کریں ہمارے حکمراں امریکہ یاترا پر تو بہت شوق سے جاتے ہیں مگر کینیڈا
میں قدم رکھتے ہوئے شرماتے ہیں۔ کیا ہی اچھا ہو وزیراعظم صاحب کبھی آتے
جاتے کینیڈا کا چکر ہی لگا آئیں تاکہ انہیں معلوم ہو کہ لبرل اِزم کس چڑیا کا نام ہے۔

سورس
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
لبرل ازم کیا بات ذرا کچھ بڑھ کے ہے لیکن افسوس یہی کے جعلی لبروں سے کسی اچھی باتوں کی امید نہیں لیکن برائی دل کھول کر مہیا کریں گے
 
Apni millat par qayas aqwam e maghrib say na kar
Roya ho ga iqbal apni qabar mein. Zimme dar kaun?
Nam nehad mulla. What has they given to us in the name of deen? Wrong interpretation of islam, weak hadith sbout 72 firqay, hatred, division and extremists. I don't blame zardari nawaz even imran khan. These are worldy people and part of corrupt,flawes western borrowed system democracy. I blame ulamas for not giving us an alternate system and united front against these corrupt leaders.
Quran mein bar bar aik ayat ati hae Allah ki ayaton ko na becho thori qeemat par, dunya k faiday k liye aur mughy apni naqas aqal mein khayal ata tha why so much repitition of this subject. I got it when i came accross Pakistani mullas.
Aaj bhi Pakistani awam cheekh rahi hae voter turnout 50% suggest kr raha hae there is space for a leader jo islam sahi deen ki baat karay or us kay mutabiq unhae rule karay.
May Allah guide us to the right path and grant us righteous leader soon.
Ameen ya rab ul Allameen.
 
Advertisement
لبرل ازم کیا بات ذرا کچھ بڑھ کے ہے لیکن افسوس یہی کے جعلی لبروں سے کسی اچھی باتوں کی امید نہیں لیکن برائی دل کھول کر مہیا کریں گے

chalain aap liberalism ki mufasal tareef bayan ker dain.... tashreeh ke saath to or bhi achi baat hogi
 
chalain aap liberalism ki mufasal tareef bayan ker dain.... tashreeh ke saath to or bhi achi baat hogi

Canada kay liberal jaili hotay hein ya asli?
تھریڈ آغاز کرنے والے سے گزراش ہے کے اصلی لبرل کی ان پالیسیوں کا بھی تذکرہ کر دیں جو ان کی پوسٹ میں نہیں ہیں. تاکہ پاکستانیوں کو بھی اندازہ ہو کے اصلی لبرل آزم کیا ہوتا ہے
 
تھریڈ آغاز کرنے والے سے گزراش ہے کے اصلی لبرل کی ان پالیسیوں کا بھی تذکرہ کر دیں جو ان کی پوسٹ میں نہیں ہیں. تاکہ پاکستانیوں کو بھی اندازہ ہو کے اصلی لبرل آزم کیا ہوتا ہے

chalain aap liberalism ki mufasal tareef bayan ker dain.... tashreeh ke saath to or bhi achi baat hogi.. kuch to kaam khud bhi ker lain ...

jawab ka intazaar rehe ga... or ye bhi yaqeen ke aap hasb-e-adat-e-molviana jawab nahi de paain gay..... molvi ki issi kam fehmi se zia jaisa hukmaran 10 saal tak qaum ko tabah kerta raha.... or aaj bhi mumtaz qadri jaison ko phool pehnaay jaatay hain... or bastion ko aag laga di jati hai.... bharat main the holy cow qanoon per aitraaz kerne walay taheen-e-mazhab ka ghalat istemaal kerne se baaz nahi aatay.... oon ko west to liberal chahiay per apni dafa oon ki liberalissm main gunah nazar aata hai... koi aik baat per to qaim raha kerain...

chalain or to koi jawab aan nahi.... aap iss baat per ghaur kijiay ga.. jawab zaroori nahi.. sirf ghaur kijiay ga... Allah hum sub ko hadayyet de. Ameen

images
 
Advertisement
تھریڈ آغاز کرنے والے سے گزراش ہے کے اصلی لبرل کی ان پالیسیوں کا بھی تذکرہ کر دیں جو ان کی پوسٹ میں نہیں ہیں. تاکہ پاکستانیوں کو بھی اندازہ ہو کے اصلی لبرل آزم کیا ہوتا ہے

Shaid thread ka aghaaz kernay wala Canada mein muqeem nahi hay. Ap say isi leaye guzarish ke k aap Canadian liberalism ke roshni mein Pakistani liberals ko koi sabaq day dein chonkeh aap un k falsafa-e-riasat sy istifada hasil ker rahay hien.
 
Currently, Desi Liberal Believe, "Following Christian Traditions Means Being Liberal". They Are Basically " Adha Tetar Adha Bateer ". This Is What Happen To A Nation Without Visionary Leader. Our Young Generation Is Totally Confuse And Clueless Of Their Direction.
 
Shaid thread ka aghaaz kernay wala Canada mein muqeem nahi hay. Ap say isi leaye guzarish ke k aap Canadian liberalism ke roshni mein Pakistani liberals ko koi sabaq day dein chonkeh aap un k falsafa-e-riasat sy istifada hasil ker rahay hien.
جہاں سے اور معلومات لی ہیں وہیں سے وہ معلومات بھی مل جائیں گی جو وہ نہیں بتانا چاہتے
 
chalain aap liberalism ki mufasal tareef bayan ker dain.... tashreeh ke saath to or bhi achi baat hogi.. kuch to kaam khud bhi ker lain ...

jawab ka intazaar rehe ga... or ye bhi yaqeen ke aap hasb-e-adat-e-molviana jawab nahi de paain gay..... molvi ki issi kam fehmi se zia jaisa hukmaran 10 saal tak qaum ko tabah kerta raha.... or aaj bhi mumtaz qadri jaison ko phool pehnaay jaatay hain... or bastion ko aag laga di jati hai.... bharat main the holy cow qanoon per aitraaz kerne walay taheen-e-mazhab ka ghalat istemaal kerne se baaz nahi aatay.... oon ko west to liberal chahiay per apni dafa oon ki liberalissm main gunah nazar aata hai... koi aik baat per to qaim raha kerain...

chalain or to koi jawab aan nahi.... aap iss baat per ghaur kijiay ga.. jawab zaroori nahi.. sirf ghaur kijiay ga... Allah hum sub ko hadayyet de. Ameen

images
تھریڈ والے بھائی جان بتائیں گے تو پتہ چل جائے گا

لا اکراہ فی الدین کے مطلب ہے کے کسی کو زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا جائے گا. اس آیت کا یہ مطلب نہیں ہے کے خود مسلمان کو مسلمان بھی کہے اور اسلام کی خلاف ورزی کرے اور اسے چھوڑ دیا جائے
 
kion aap ko liberalism ki tareef nahi aati kia???? jab tareef ka hi nahi pata to bahes kis baat per hai....

iss ayat ka matlab aap jo marzi bana lain.. per itna aap ko khud bhi pata hai keh ye zabardasti muslmaan bnanay per nahi... balkeh jo pehle se deen main hai oos per zabardasti nahi.... jaisay aap kisi ko zabardasti namaz nahi perha saktay ya roza nahi rakhwa saktay.... or issi tarah kisi bhi baat par bil jabar amal nahi kerwa saktay... per koi nahi... mullah ki aisi harkaton or tashreehat per to rona aata hai ke jis ko deen ka faham hona chahiay wo oos se bhi la ilm hai..... darhi rakh ker 5 waqat takarain maar ker samajhtay hain keh deen ka ilm rakhtay hain... laikin Allah sab dekh raha hai or wo jaza saza per qadir hai so merne ke bad pata chal jaay ga keh kon sahi or kon ghalat... or dunia main to waisay hi nishan-e-ibrat ban chukay Quran ki hadayt per amal na kerne se....

[TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="colspan: 7"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 7"]لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ۖ قَدْ تَبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ۚ فَمَنْ يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنْ بِاللَّهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَىٰ لَا انْفِصَامَ لَهَا ۗ وَاللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 7"]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 7"] دین میں زبردستی نہیں ہے ہدایت گمراہی سے الگ ہو چکی ہے تو جو شخص بتوں سے اعتقاد نہ رکھے اور خدا پر ایمان لائے اس نے ایسی مضبوط رسی ہاتھ میں پکڑ لی ہے جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں اور خدا سنتا اور جانتا ہے[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
 
Last edited:
اصلی لبرل آزم کیا ہوتا ہے

لبر ال ازم کیا ہوتا ہے

لبرل خلیفہ اور خلافت پر مکمل یقین رکھتا ہے کبھی اپنی امیدیں کانڑے ملاں عمر سے وابسطہ کر لیتا ہے گٹر میں اس خلیفہ کی رو پوشی اور پھر ہلاکت کے بعد خلیفہ ابو بکر بغداد والے سے لو لگائی سنا ہے ایک ہوائی حملہ میں خلیفہ جی کی ایک ٹانگ جاتی رہی اب بھلا لنگڑا خلیفہ اور لنگڑی خلافت کسے قبول اب کسی اور خلیفہ کی تلاش میں ہے لبرل
ڈھونڈو،ڈھونڈو رے بالما مورا خلیفہ
مورا خلیفہ،سکھی تورا خلیفہ

​
 
kion aap ko liberalism ki tareef nahi aati kia???? jab tareef ka hi nahi pata to bahes kis baat per hai....

iss ayat ka matlab aap jo marzi bana lain.. per itna aap ko khud bhi pata hai keh ye zabardasti muslmaan bnanay per nahi... balkeh jo pehle se deen main hai oos per zabardasti nahi.... jaisay aap kisi ko zabardasti namaz nahi perha saktay ya roza nahi rakhwa saktay.... or issi tarah kisi bhi baat par bil jabar amal nahi kerwa saktay... per koi nahi... mullah ki aisi harkaton or tashreehat per to rona aata hai ke jis ko deen ka faham hona chahiay wo oos se bhi la ilm hai..... darhi rakh ker 5 waqat takarain maar ker samajhtay hain keh deen ka ilm rakhtay hain... laikin Allah sab dekh raha hai or wo jaza saza per qadir hai so merne ke bad pata chal jaay ga keh kon sahi or kon ghalat... or dunia main to waisay hi nishan-e-ibrat ban chukay Quran ki hadayt per amal na kerne se....
پہلی بات تھریڈ لبرازم کی تعریف کے بارے میں نہیں لبرازم کے بارے میں ہے. تعریف کچھ بھی وہ دیکھنا یہ ہے کے جو خود کو لبرل کہتے ہیں کرتے کیا ہیں

کیا اس آیت کا مطلب یہ بھی ہے کے جو شراب پئے اسے نا روکا جائے، زانی کو زنا کرنے دیا جائے، فحاشی کے مظاہرے پر آنکھیں بند کرنے کا کہا جائے، جوا جاری رکھا جائے. قران صرف یہ ایک آیت نہیں ہے جو آپ کو یاد ہے. پورا قران پڑھیں آپ کو دنیا میں جزا سزا اور حرام کی ممانعت کی مثالیں مل جائیں گی
 
ok lets leave the liberalism as you dont have any idea what it is..... otherwise you would have explained it but as i said leave it.

deen main zabardasti nahi se ye nahi murad ke jurm allowed hai.... aap ne misal bhi di to wo bhi ghalat.... sharab ki saza quran main mojood to wo saza milay gi... z.a.n.a ki saza mojood to wo bhi milay gi. per mujhay batao ke agar koi shakhs abadat nahi kerta.. to oos ki kia saza hai...yani namaz na perhne ki, ya roza na rakhnay ki.... ya hujj na kerne ki.... ab idhar odhar na bhagna... to the point baat kerte hain or sirf iss point per hi baat ho gi.... chalain agar koi zabardasti namaz perhway ya roza rakhway to kia aisa kerwanay wala mujhrim nahi tehre ga iss ayat ke lehaz se? kuch cheezon ka akhtiar sirf Allah ke pass hai or hum oosi ke saamnay jawab deh hain so oon cheezon per jabar jaiz nahi.... jo ahkamat dunia dari ke hain oon ki baat nahi ho rehi yahan.. deen ka aik pehlo abadat yani Allah se ta-aluq per hai or doosra muasherti zindagi se. jahan muashra hai wahan kuch cheezon se mana permaya gia or oon ki saza muqarar ki MAGAR JO INSAAN OR ALLAH KE DARMIAN HAI OOS MAIN KOI ZABARDASTI NAHI....

agar aap ke meri baat se ikhtelaf ho to kuch examples ke saath jawab dijiay ga....
 
عبادات میں غفلت کی سزا کیا ہو گی ان کی تفصیل احادیث کی کتب میں مل جاتی ہے. آپ کا کیا نظریہ ہے وہ الگ بحث ہے
لبرل قران کی نہیں مانتے حدیث کو کیا مانیں گے
 
عبادات میں غفلت کی سزا کیا ہو گی ان کی تفصیل احادیث کی کتب میں مل جاتی ہے. آپ کا کیا نظریہ ہے وہ الگ بحث ہے
لبرل قران کی نہیں مانتے حدیث کو کیا مانیں گے

bhai aap bhaag kion jaatay ho..... jawab main wo likh do jo aap ko pata hai...... or aap ka ye fatwa bhi khoob ke liberal Quran ko nahi maantay.... yani aap dilon ke bhaid jantay hain....

sahi kehte hain... mullah ke aagay baat kerna apna waqat zaaya kerne ke mutradif.... ke har dafa bhagna hi aap ke shewa....

so aap khush ho jaain kisi per koi bhi fatwa laga ker...baki Allah behter janta hai or yoon mazhab ke naam per apnay makroo khail khailnay walon ko wo zaroor ibrat ka nishan banay ga. Ameen
 
جناب "کو" نہیں "کی" لکھا ہے
 
masla aap ka bhi nahi.... mera hi hai ke aap se bahes....or aa ja ker jawab to mila nahi kisi baat ka... ko or ki ka masla khara ker dia..... baharhal tashih kerwanay ka shukeria.. Allah hum sub ko hadait de.. Ameen

بھائی شکریہ آپ نے خوب پہچانا ان "حضرت" کو دلیل اورثبوت کے معاملے میں بالکل کورے ہیں یہ"حضرت" قصور ان کا بھی نہیں ملاں اسرار کی کاپی،پیسٹ کے علاوہ کچھ اور ہنر آتا ہو تب ناں! البتہ فتوے تھوک و پرچون میں ہر وقت دستیاب ہیں ان کے پاس

​