Advertisement

لاہور: گھر میں زنجیروں سے جکڑے پانچ کمسن بہن بھائی بازیاب

baziah1i1h21.jpg


لاہور کے علاقے سمن آباد کے رہائشی والد نے ظلم کی انتہا کردی اپنے پانچوں بچوں کو زنجیروں سے باندھ کر قید کرلیا,پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زنجیروں میں جکڑے بچوں کو آزاد کرالیا,تیرہ سالہ خدیجہ نے ون فائیو پر کال کی کہ والد نے ہمیں زنجیروں سے باندھ رکھا ہے، پولیس نے ملزم اقبال کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق درندہ صف باپ بچوں پر تشدد کرتا اور زنجیروں سے باندھ کر رکھتا تھا, ملزم اقبال کی بیوی بھی جھگڑا کر کے بچوں اور خاوند کو چھوڑ گئی تھی,سمن آباد پولیس نے بچی خدیجہ اور اس کے چار بھائیوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا,ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے بچوں کو اپنے پاس روکنے کے لیے زنجیروں سے باندھ کر رکھا تھا۔

اس سے قبل لاہور میں مارچ میں شبز ہزار میں پولیس نے زنجیروں میں جکڑے 12 سالہ بچے کو بازیاب کرو کر دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا, اس حوالے سے ویڈیو منظرعام پر آئی تھی جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیا تھا,ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ملزمان نے کمسن بچے کو زنجیر سے باندھا ہوا ہے اور اس پر تشدد کررہے ہیں۔

ایس پی اخلاق الله تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان دکاندار فاروق اور عدنان گرفتار ہونے والوں میں شامل ملزمان نے بچہ دکان سے بھاگ نہ جائے اس لئے اسے باندھ کر رکھا ہوا تھا ملزمان کیخلاف کمسن بچے کو ملازمت و حبس بے جا میں رکھنے سمیت دیگر دفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔