Advertisement

لاہور: پولیس والے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

rishwi1i11.jpg


پولیس والے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، گرفتار پولیس اہلکاروں میں سب انسپکٹر بھی شامل

تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہدرہ کے اہلکار رشوت لیتے وہئے رنگےہاتھوں پکڑے گئے۔۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے حکام نےٹریپ کرکے سب انسپکٹر طارق اور کانسٹیبل ارشد کو رشوت وصول کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

بعدازاں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگاکر میڈیا کے سامنے پیش کردیا اور حوالات میں بند کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔


تفصیلات کے مطابق لاہور کینٹ کے رہائشی ساجد ذاکر نے محکمہ انٹی کرپشن کو شکایت کی کہ اسکے بھائی آصف کو تھانہ شاہدرہ کی جانب سے قتل کے جرم میں نامزد کیا گیا ہے، جس کی تفتیش سب انسپکٹر طارق کر رہا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق سب انسپکٹر طارق نے تفتیش مکمل کرنے کیلئے 2 لاکھ پچاس ہزار روپے، کانسٹیبل ارشد نے 30 ہزار اور راشد کانسٹیبل دس ہزار کوٹ عبدالمالک میں مختلف اوقات میں وصول کئے ہیں۔اب مزید رشوت 60 ہزار طلب کر رہے ہیں۔

اس پر سی او اینٹی کرپشن شیخوپورہ عبداللہ پاشا نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
 
laanut barass rahi hai kameenoon ki shakloon pr
 
How much is their pay? If qasim gujjar, Kanrra dajjal Ch, qazi easy paisa are above law even after getting millions in pay and retirement then these police people should be garlanded with shoes for taking peanuts in bribes.