لاہور میں پیسوں کی غرض سے بجلی کا میٹر چوری کرنے والا گروہ پھر سے سرگرم ہو گیا۔ اس حوالے سے ایک واردات کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں میٹر چوری کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے، جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں ایک شخص کو میٹر چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
میٹر چور نے بعد ازاں مکان مالک سے 15 ہزار روپے تاوان لے کر میٹر واپس کیا۔ حالیہ واردات کی فوٹیج میں میٹر چور کی کارروائی واضح دیکھی جاسکتی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xمیٹر چوری کی وارداتوں کے بعد شہری پولیس یا لیسکو دفاتر کے دھکے کھانے کے بجائے جلدی میٹر واپس حاصل کرنے کیلئے چور کو تاوان کے طور پر رقم دینے پر مجبور ہیں۔
پولیس کے مطابق اس سے قبل اقبال ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن میں بھی ایسی وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ پہلے سامنے آنے والی وارداتوں میں چور بجلی کا میٹر اتار کر اس کی جگہ واٹس ایپ نمبر لکھ جاتے ہیں اور رابطہ کرنے پر پیسوں کا تقاضا کر کے میٹر واپس کرتے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3bijlimeterchorrror.jpg
Advertisement





