Advertisement

لاہور میں پولیس نے ماں کیساتھ معصوم بچی کو بھی لاک اپ میں بند کردیا

lahreo1h1h13.jpg

لاہور میں پولیس نے بے حسی کی انتہا کردی ۔۔ ماں کے ساتھ چھوٹی بچی کو بھی لاک اپ میں بند کردیا

تفصیلات کے مطابق پولیس انسانیت بھول گئی ماں کے ساتھ معصوم بچی کو بھی تھانہ ویمن پولیس سٹیشن لٹن روڈ کی حوالات میں ڈال دیا۔ماں اور بچی کی حوالات کے اندر کی تصویر منظر عام پر آ گئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے لیکن پولیس نے خاتون کے ساتھ بچی کو بھی لاک اپ کردیا ہے۔

تھانہ وحدت کالونی میں خاتون عارفہ کے بھائی نعمان پر12 سال قبل مقدمہ درج ہوا تھا، ویمن پولیس نے 506 کے مقدمے میں خاتون کو گرفتار کیا ہے۔
F8PZ0aga8AAiDJe.jpg

پولیس نے پھرتیاں دکھاتے ہوئے خاتون ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کی معصوم بچی کو بھی لاک اپ کردیا ہے

اس پر صحافی محمد عمیر نے تبصرہ کیا کہ جب ہم کہتے تھے کہ سرکار بے شک بچے اور خواتین تحریک انصاف کی ہیں مگر ان پر ظلم نہ کریں تو کسی کو سمجھ نہیں آئی،اب پولیس کے منہ کو خون لگ گیا ہے ان کے نزدیک جرائم پیشہ لوگ،خواتین اور بچے ایک برابر ہیں کیونکہ پوچھنے والا کوئی نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں خاتون کو 12 سال پرانے دھمکیاں دینے کے مبینہ مقدمے میں اسکی کمسن بیٹی سمیت حوالات میں بند کردیا گیا،پولیس کے لیے اب خواتین اور بچوں سے یہ سب کرنا معمول بن گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X