Advertisement

لاہور میں پلاسٹک بیگز پر مکمل پابندی لگانے کا فیصلہ

news-1563946716-7292.jpg


پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا معاملہ، اسلام آباد کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز پرجلد پابندی عائد کردی جائے گی۔

محکمہ ماحولیات پنجاب نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کی تجویز چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دی، صوبائی وزیر ماحولیات باؤضوان نے کہا ہے کہ پلاسٹک بیگز سے متعلق ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کیا جائے گا، پلاسٹک بیگز کے خلاف قانون سازی کیلئے پنجاب اسمبلی میں بل لے کر آئیں گے، رواں برس کے آخر تک پلاسٹک بیگز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ ماحولیات نے پولیتھین بیگز کی بندش کا معاملہ اٹھایا تھا مگر قانون میں ترمیم سازی نہ ہونے کی وجہ سے التواء کا شکار ہو گیا، پولیتھین پروڈکشن کے کاروبار سے وابستہ افراد نے محکمہ ماحولیات کے قوائد وضوابط ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
​

https://www.city42.tv/24-Jul-2019/31448
 
Advertisement
Yes, go for it. It will help a lot managing rain flooding, help waste decomposition/management besides other health benefits. Start from the mega cities.
 
Advertisement