Advertisement

لاہور میں مینار پاکستان کے قریب چلتی میٹرو بس میں آگ لگ گئی

news-1624510476-9012.jpg


یادگار میٹرو اسٹیشن کے قریب چلتی میٹرو بس میں آگ لگ گئی ،بس میں آگ وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث لگی۔ افسوسناک واقعے کے بعد میٹرو بس سروس تعطل کا شکار رہی۔


یادگار میٹرو اسٹیشن کے قریب میٹرو بس میں آگ لگنے کے واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور میٹرو بس اتھارٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا تاہم بس جل کر خاکستر ہوگئی۔
بس میں کسی کے جاں بحق یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بس میں آگ وائرنگ شارٹ ہونے کے باعث لگی آگ لگنے کے واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میٹروبس کو شاہدرہ جاتےہوئےآتشزدگی کا واقعہ پیش آیا،صبح کےآغازپر26بسوں کافلیٹ شاہدرہ کیلئےنکلاتھا کہ اچانک بھاٹی سے آزادی چوک کےدرمیان ایک بس میں آگ بھڑک اٹھی ،ڈرائیور بس کو روک کرفوری باہر کی جانب نکل گیا۔یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ 90فیصدبسوں کےاے سی خراب جبکہ وائرنگ پرانی ہوچکی ہے۔

بسوں کو بغیر اے سی ،الیکٹریکل فالٹ کو نظر انداز کرکے چلایا جارہا ہے۔میٹرو بس کےجلنے سے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کروڑوں کا نقصان ہوا جبکہ ایک بس جلنے سے حاضر سروس بسوں کی تعداد اکیاون رہ گئی ہے۔


Source​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement
ابھی دو دن قبل ہی شہباز شریف پشاور میٹرو بسز میں آگ لگنے کے واقعے پر طعنے دے رہا تھا۔ اللہ کی لاٹھی

پچھلے چند مہینوں سے ان کی مینٹیننس نہیں کی جارہی تھی اور اے سی تو بالکل بند کردئے تھے

اکثر ڈرائیوروں کی طرف سے شکایت کا جواب یہی ملتا ہے کہ حکومت نے اے سی چلانے سے منع کردیا ہے
​
 
پچھلے چند مہینوں سے ان کی مینٹیننس نہیں کی جارہی تھی اور اے سی تو بالکل بند کردئے تھے

اکثر ڈرائیوروں کی طرف سے شکایت کا جواب یہی ملتا ہے کہ حکومت نے اے سی چلانے سے منع کردیا ہے
​

بیس روپے میں ساتھ آئس کریم اور روڑے پہ پکوڑے بھی دیے جائے۔۔۔
 
تو پھر تم لوگوں نے آگ لگا کر دکھائی؟؟

یہ چیزوں اور ریکارڈ کو آگ لگانا تو پٹواریوں کا کام ہے۔۔۔ کبھی میٹرو کا ریکارڈ جلا دو، کبھی اورنج ٹرین کا ریکارڈ۔۔۔
 
یہ چیزوں اور ریکارڈ کو آگ لگانا تو پٹواریوں کا کام ہے۔۔۔ کبھی میٹرو کا ریکارڈ جلا دو، کبھی اورنج ٹرین کا ریکارڈ۔۔۔

اس ملک میں رکشہ بھی خراب ہوجائے تو تم لوگ اس کا الزام پٹواریوں پر لگا دیتے ہو ، ایسا تو نہ کرو چیخیں اپنے تک رکھو ہمیں نہ سنواؤ
 
اس ملک میں رکشہ بھی خراب ہوجائے تو تم لوگ اس کا الزام پٹواریوں پر لگا دیتے ہو ، ایسا تو نہ کرو چیخیں اپنے تک رکھو ہمیں نہ سنواؤ

رکشہ خراب ہو یا میٹرو جاتی کسی میکینک کی گیراج تک ہے ۔۔اوع وہاں بغیر چیخوں کے کام ہو جاتا ہے کیونکہ سب ملے ہوتے ہیں ۔

پٹواریوں اور انکے مالکوں نے 25 سالوں میں اتنا گند کیا ہے کہ جو قوم اگلے 25 سالوں تک بھگتے گی۔۔