Advertisement

لاہور میں صحافی ڈاکووں کے ہاتھوں لٹنے لگے

CWP_WErUkAAsIFx.jpg


CWP_V_dVAAAvKiN.jpg


CWP_TsXUEAAjfDG.jpg


CWP_TsXUEAAjfDG.jpg


CWP_TsnUsAAD69V.jpg



مال روڈ پر دن دیہاڑے ڈکیتی ،سلما ن غنی اور را نا عظیم کو لوٹ لیا گیا
روز نامہ دنیا کے گر و پ ایگزیکٹو ایڈیٹر اور فورم انچارج لاکھوں کے مال سے محروم جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے 5لاکھ روپے لوٹ کر مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی لاہور(کرائم رپورٹر سے ) ٹریفک پولیس کی مو جو د گی میں د ن دیہاڑے گنجا ن آ با د ما ل ر و ڈ پر ڈاکوؤں نے روز نامہ دنیا کے گر و پ ایگز یکٹو ایڈیٹر سلمان غنی اور روز نا مہ د نیا کے فورم ا نچا ر ج رانا عظیم کو لوٹ لیا جبکہ ڈکیتی اور چوری کی دیگر وارداتوں میں متعدد شہریوں کو لاکھوں کے مال سے محروم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گز شتہ دوپہر سلمان غنی اور رانا عظیم اپنے دفتر سے گاڑی پر یو سی 95 کیلئے نکلے جہاں پر دنیا نیوز کی سالگرہ کی تقریب تھی، جب وہ ما ل ر و ڈ سے نہر پر پہنچے تو 4 موٹرسائیکل سوار ڈا کو انہیں گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لاکھوں ر و پے مالیت کے موبائل فونز اور نقد ی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ چند قدم کے فاصلہ پر ٹریفک وارڈنز ڈیو ٹی پر مو جود تھے لیکن انہوں نے کوئی مزاحمت کرنے یا متعلقہ پولیس کو وائرلیس پیغام دینے کی ز حمت نہیں کی۔اطلاع ملنے پر تھانہ ر یس کورس پولیس نے خانہ پری کر تے ہو ئے مقدمہ درج کر لیا ،تاہم کوئی عملی کارروائی نہیں کی جا سکی ۔

علاوہ ازیں جنوبی چھاؤنی میں دو ڈاکوؤں نے عمران سے پانچ لاکھ روپے لوٹ کر مزاحمت پر اسے گولی مار دی۔ دریں اثنا مسلح ڈاکوؤ ں نے جوہرٹاؤن ای بلاک میں ممتاز کے گھر سے 3 لاکھ روپے ،مانگا منڈی میں ارشد کے گھر سے سوا لاکھ اور زیورات، مناواں میں ناکہ لگا کر عارف، جاوید ،پرویز، بوٹا اور دلاور سے سوا دو لاکھ اور ایک موٹرسائیکل ، گلشن راوی میں رشید سے 4 لاکھ، شالیمار میں اصغر سے 1 لاکھ 75 ہزار ،باٹاپور میں نثار سے 65 ہزار ،شاہدرہ میں خالد سے 60 ہزار ،ٹاؤن شپ میں طیب سے 38 ہزار،ستوکتلہ میں افتخار سے گاڑی،ڈیفنس اے میں عاکف سے موٹرسائیکل اور 90 ہزار ،گلشن راوی میں عرفان اور اسکی بیوی سے 20 ہزار جبکہ مسلم ٹاؤن میں یوسف سے 35 ہزار روپے اور قیمتی سامان لوٹ لیا ۔علاوہ ازیں مسلم ٹاؤن میں مسعود اور جوہرٹاؤن میں محی الدین کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں مدثر،مناواں میں بلال،جنوبی چھاؤنی میں عدیل،باٹاپور میں ظفر،جوہرٹاؤن میں ضیا،نواں کوٹ میں ارشاد، اقبال ٹاؤن میں وقار اور فہد کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔=
​

- See more at: http://dunya.com.pk/index.php/pakistan/2015-12-02/675484#.Vm_CFuIpbIU
CVX19nAUAAEmmmI.jpg


CVX19wYVAAAOrj4.jpg







 
Re: لاہور میں صحافی لٹنے لگے

I came to know that in Peshawar Journalists used to take BHATTA from police stations earlier.