- Joined
- Apr 19, 2010
- Posts
- 11,403
- Reaction score
- 18,786
- Points
- 113
لاہور : وزیر اعلیٰ ہاوٴس کے باہر دھرنا دینے والوں پر پولیس کی چڑھائی
[TABLE="width: 490, align: center"]
[TR]
[TD="class: small_txt, colspan: 2, align: justify"]لاہور لاہور میں پولیس نے وزیر اعلی ہاوٴس کے باہر تین روز سے احتجاج کرنے و الے ووکیشنل ٹرینگ انسٹیٹیوٹ کے سیکڑوں مرد و خواتین ملازمین پر ہلہ بول دیا، اور انھیں گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کر دیا۔ پنجاب ووکیشنل ایمپلائز ایسوسی ایشن نے پے رول کی بحالی کیلئے تین روز سے کلب چوک میں وزیر اعلی ہاوٴس کے باہر دھرنا دے رکھا تھا۔ دھرنے میں پنجاب بھر سے وی ٹی آئی کے سیکٹروں مرد وخواتین ملازمین شریک تھے۔ رات گئے وزیر اعلی ہاوٴس کی ٹیم اور مظاہرین کے مابین مذاکرات جاری رہے لیکن مزاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے دھرنے پر ہلہ بول دیا۔ اورانھیں حراست میں لے کر شہر کے مختلف تھانوں میں بند کر دیا۔حراست میں لی گئی خواتین کو ریس کورس وویمن پولیس اسٹیشن جبکہ مرد حضرات کو تھانہ ریس کورس، مغل پورہ،گڑھی شاہو اور پرانی انارکلی میں بند کیا گیا۔
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
http://search.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=78432





