Advertisement

لاک ڈاؤن مسئلہ کا حل نہیں۔

اس وقت دو آپشنز موجود ہیں

فل لاک ڈاؤن(اشرافیہ والا)​
  1. انتہائی تباہ کن حد تک بدحال معیشیت(جس کے اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، بشرطیکہ اخلاص والی قیادت)​
  2. اموات (کرونا)۔​
  3. اموات(بھوک و افلاس)،اس میں خود کشیاں، ایکسیڈنٹ، لوٹ مار، بدامنی اور بھوک و خوراک میں کمی وغیرہ سے ہونے والی اموات شامل ہیں۔​

سمارٹ لاک ڈاؤن(غریب پرور)​
  1. کسی حد تک اپنے پاؤں پر کھڑی معیشت​
  2. اموات (کرونا)​

کسی بھی اینگل سے دیکھیں، تو دوسری صورت ذیادہ موضوں نظر آتی ہے۔ معیشیت تو ظاہر ہے کہ دوسری صورت میں ہی بحال رہے گی، جبکہ اموات کے حوالے سے دیکھیں توبھی دوسری آپشن ہی بہتر ہے۔ اوپر دونوں صورتوں میں کرونا کی اموات موجود ہیں۔ فرق صرف ٹائمنگ کا ہے۔ پہلی صورت میں کچھ اموات کو کچھ دیر کے لئے ٹالنے کی کوشش کی جا سکتی ہے،لیکن اس دوران جو اموات بھوک و افلاس کی وجہ سے ہوں گی، وہ ان کرونا اموات سے کہیں ذیادہ ہوں گی، جو دوسری آپشن کو استعمال کرنے کی وجہ سے ہوں گی۔ اس سے بھی اہم بات کہ دوسری صورت میں جو لوگ کرونا کی وجہ سے مریں گے، وہ اپنی لا پرواہی اور کمزوری کی وجہ سے مریں گے، جبکہ پہلی فل لاک ڈاؤن والی صورت میں بہت سے ایسے لوگ مریں گے جن کا قصور صرف غربت ہو گا۔
خان صاحب کو چاہئے کہ ہر بڑے شہر کے مضافات میں سینکڑوں(علامتی) اجتماعی قبریں کھدوا کر ٹی وی پر آ کر اعلان کریں کہ پچھلی حکومتوں نے ہسپتال کی بجائے میٹرواور اورنج لائن ٹرینیں بنائیں۔ وینٹی لیٹرز کی بجائے مرسڈیز گاڑیاں خریدیں،لہذا آپ کی موجودہ بھک منگی حکومت اس کے علاوہ اور کچھ نہیں کر سکتی(اس کا یہ مطلب نہیں کہ عوام کو شتر بے مہار کی طرح چھوڑ دیا جائے، بلکہ ہر ممکن حد تک سختی سے ایس او پیز پر عمل کروایا جائے۔ ۔ویسے بھی دیکھا جائے تو حکومت اس حوالے سے اتمام حجت پوری کر چکی ہے، اور ساری قوم کے بچے بچے کو پتا لگ چکا ہے کہ اس حوالے سے احتیاطی تدابیر کیا ہیں۔لہذا جو بھی لا پرواہی کرے گا، اس کا خمیازہ بھی وہ خود ہی بھگتے گا۔اس کے علاوہ اگر حکومت میڈیا کو اس حوالے سے کنٹرول کر لے تو یہ بھی قوم پر بڑا احسان ہو گا۔ کنٹرول کا مطلب حقائق کو چھپانا نہیں، مگر میڈیانے ہر موت کو بریکنگ نیوز بنا کر پوری قوم کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، اور لوگ کروناکے خوف سے ہی مر رہے ہیں۔
موجودہ سیناریو میں ایک بات حکومت اپنے پلے باندھ لے، کہ اسے گالیاں پڑنی ہی پڑنی ہیں، خواہ جو بھی آپشن استعمال کرے۔جس طرح پائلٹ کو دوش دیا جا رہا ہے کہ اس نے پہلی ہی بار بیلی لینڈنگ کیوں نہ کی، اگر وہ پہلی بار کر لیتا، اور جہاز کو نقصان ہو جاتا، تو پھربھی لوگوں نے اسے لعن طعن کرنا تھا کہ اس نے جہاز اڑا کر دوسرا چانس کیوں نہ لیا۔
کرونا وبا کے ضمن میں سب سے اہم ترین بات (لبرل حضرات سے معذرت کے ساتھ)یہ کہ یہ وبا خدا کی طرف سے آزمائش اور عذاب ہے، جسے ہم نے اپنے گناہوں کی بدولت خود پر مسلط کیا ہے۔لہذا اس کا اصل واحد حل بھی رجوع الی اللہ اور گناہوں سے توبہ ہے۔اگر ہم میں سے ہر کوئی اپنے گریبان میں جھانک کر کم از کم ایک ہی گناہ سے توبہ کر لے، تو خدا کی رحمت سے امید ہے کہ وہ اس وبا کو ہم سے دور کر دے گا۔ اور ہو سکتا ہے کہ کل اٹھیں تو پتا لگے کہ اس کا ایسا عام دستیاب علاج دریافت ہو چکا ہے کہ یہ وبا قصہ پارینہ بن جائے گی۔
اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں کرونا اور اس جیسی دوسری بلاؤں اور وباؤں سے عافیت میں رکھے، اور ہمار ے حکمرانوں کو وہ فیصلے کرنے کی توفیق دے جو پوری ملک و ملت کے لیے بہتر ہو۔

​
 
Advertisement
عوام دو مہینے آدھے بھرے پیٹ کا ساتھ صبر کر لیتی تو کرونا اسقدر نا پھیلتا. اب کرونا سے بھوکے پیٹ ہی سے لڑنا ہو گا​
 
حکومت نے ممکنہ بھوک اور افلاس کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی لیکن ساتھ ہی تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز نے SOPs پر عملدرآمد کرنےکا وعدہ بھی کیا تھا..ھکومت
نے چار دن کام کھولے تھے پھر یہ ہوا

EZ6pWqoXkAYt8TH

​
EZ6Lo6JXYAER-pn

Loading X post…
Open original post on X
 
عوام دو مہینے آدھے بھرے پیٹ کا ساتھ صبر کر لیتی تو کرونا اسقدر نا پھیلتا. اب کرونا سے بھوکے پیٹ ہی سے لڑنا ہو گا​
کرونا چار سے آٹھ، اور آٹھ سے سولہ کے حساب سے نہیں پھیلتا، بلکہ چار سے سولہ اور سولہ سے دو سو چھپن کے حساب سے پھیلتا ہے۔۔یعنی ایکس پو نینشل گروتھ۔ لہذا آج کل جو مریضوں کی تعداد بڑھی ہوئی ہے، وہ صورت حال کا منطقی نتیجہ ہے۔لاک ڈائون کر کے ذیادہ سے ذیادہ یہ ہو سکتا ہے کہ لاکھ کا ہندسہ جون کی بجائے مئی میں کراس کرتا، مگر کرنا ضرور تھا، البتہ لاک ڈائون سے پھیلنے والی تباہی سے بچا جا سکتا ہے، جو کہ کرونا سے بڑی تباہی ہے۔​
 
احتیاط کر لی جاتی تو اب ایکس پونینشل گروتھ نا ہوتی. لاک ڈاؤن جلد ختم ہو جاتا اس صورت میں کرونا اور لاک ڈاؤن دونوں سے ہونی والی تباہی سے کم نقصان ہونا تھا. اب زیادہ نقصان ہو گا. لاک ڈاؤن نا ہو تو کرونا سے، لاک ڈاؤن ہو تو معیشت پر اضافی بوجھ سے​