یہ شارٹ سٹوری ، کپتان کی پناہ گاہوں کے نام۔۔ جو اہل فکر اور بے سہارا لوگوں کی نگاہوں کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔۔
لاوارث۔۔۔۔۔۔تحریر:جانی۔
بھاگتے بھاگتے وہ ایک پُرانی سی جیپ کے نیچھے جا چُھپا۔۔۔اور اوندھے مُنہ لیٹ کر ادھر اُدھردیکھنے لگا۔ گھبراہٹ اور ٹھنڈ کی وجہ سے اُس پر کپکپی سی طاری تھی ۔ ابھی تک اُس کی سانسیں بحال نہیں ہو پائیں تھیں۔ موسم اور حالات کے اثرات اُس کے چہرے پر نُمایاں تھے۔ ہونٹ خُشک اور جلد کھردری سی ہوگئی تھی۔۔وہ بارہ تیرا سال کا کم سن لڑکا تھا۔ جسے اُس کی معاشی مجبُوری یا شاید قسمت کی ٹھوکروں نے اس عُمر میں اپنے گاوں سے دور ایک بڑے شہر میں رہنے پر مجبُور کر دیا تھا۔
اُس کے گاوں میں اُس کا ابا سارا دن ملک صاحب کے کھیت میں ہل چلا کر بھی ملک صاحب کے احسانات کا بدلا نہیں چُکا پاتا تھا۔ جو کہ اکثر قرضے کی شکل میں ہوتے۔ اور قرضے تھے کہ پاکستان کے قرضے کی طرح ختم ہونے کے بجائے بڑھتے ہی جارہے تھے۔کیونکہ ملک صاحب اچھے خاصے سُود خور بھی تھے۔ اور اپنی اسی خُوبی کی وجہ سے وہ تقریبا آدھے گاوں کے مالک بن بیٹھے تھے۔
خیر۔۔ جب وہ یہاں اس بڑے شہر میں کام ڈھونڈنے آیا تو سب سے پہلا مسئلہ تو رہائش کا تھا۔ کہ جس دوست کے آسرے پر وہ آیا تھا وہ خُود بے آسرا ہوگیا تھا۔ اور جس زیرتعمیر عمارت میں وہ دوست رہائش پزیر تھا اُس کی تعمیر مُکمل ہوگئی تھی۔
یہ کھبی کسی فُٹپاتھ تو کھبی کسی ریڑی یا کسی پارک شُدہ ٹرک کے پچھلے حصے میں راتیں گُزارتا۔ اور دن میں مارکیٹ وغیرہ میں سامان ریڑیوں پر لاد کر اور اُنہیں دھکے لگا کر گزر بسر کرتا۔۔اُس گزر بسر میں اُس کی دو وقت کی روٹی کے علاوہ ایک دو چائے آجاتی اور سو دوسو بچ بھی جاتے۔مگردو دن کی سرکاری چُھٹیاں اور پھراتوار، مطلب ایک لانگ ویک اینڈ۔ جو جہاں اشرافیہ کے لئے دُبئی وغیرہ گھوم آنے کا بہانہ لاتی ہے تو وہیں اس جیسے بے آسرا و لاوارث بد قسمتوں کی جیب خالی ہونے کی وجہ بھی بنتی ہے جس سے اکثر اُن کو کھانے کے لالے پڑ جاتے ہیں۔
اُس پر سختیاں پہلے بھی آئیں تھیں مگر ایسی نہیں کہ اس نےدو وقت سے زیادہ وقت کھانے کے بغیر گزارہ ہو۔۔دوسرے دن جب اُسے بھوک ستانے لگی تو وہ ایک چائے پراٹے والے ہوٹل کی ایک خالی بینچ پر بیٹھ کر لوگوں کو پراٹا کھاتے اور چائے کی چُسکیاں لیتے ایسے دیکھنے لگا جیسے کوئی عاشق اپنی محبُوبہ کو کسی اور کی ڈولی میں رُخصت ہوتے دیکھتا ہے۔۔
مانا کہ عشق پر زور و کنٹرول نہیں ہوتا مگر وہ انسان کی ضرُورت نہیں ہوتی جبکہ پیٹ کا جہنم بھرنے کے لئے ایندھن فراہم کرنا انسان کی ضرُورت ہوتی ہے۔بلکہ مجبُوری۔۔ہوٹل مالک نے اسے کچھ دیر تک بغیر کُچھ آرڈر کئے بیٹھا پایا تو اس نے اس سے آرڈر لینا چاہا ، جس کا نفی میں جواب پا کراس نے اسے بینچ خالی کرنے کو کہا۔۔
تب وہ سوچ رہا تھا کہ کاش یہ بینچ کسی کورٹ کا بینچ ہوتا اور وہ اُس پر بیٹھا کوئی مُنصف ۔۔ پھر وہ دیکھتا کہ کیسے کوئی اُسے وہ خالی کرنے کا کہتا ہے۔
اُس کا خیال تھا کہ ہوٹل بینچ پربیٹھنے سے شاید ہوٹل مالک اُس کا حُلیہ دیکھ کراُسے مفت میں کوئی چائے وغیرہ پلا دے گا۔۔ مگر ایسا نہ ہو سکا۔۔ہوٹل والا بھی شاید بھیک منگوں کی فوج سے عاجز آگیا تھا۔۔ اور اسی لیئے اس نے مزید خیراتی چائے پلانی بند کردی تھی۔۔
اب اُسے پیٹ کی فکر ستانے لگی کہ مارکیٹ تو کل کُھلے گی۔ تب تک وہ کیا کرے گا ۔ادھر اُدھر خاموش گُھومتے شام ہوگئی اور اس کی حالت خراب ہوتی گئ۔۔کہ اچانکا اسے اس کا وہ دوست تیز تیز قدموں سے چلتا ہوا اس کی طرف آتا دکھائی دیا۔جس کے آسرے پر وہ اس شہر آیا تھا۔۔
کیا ہوا یار۔۔۔کیوں ایسے بھاگےچلے آ رہے ہو۔۔۔
اس نے اپنی بات مُکمل بھی نہیں کی تھی کہ ۔۔اُس دوست نےاس کے قریب آتے ہی ہاتھ میں پکڑے بیگ کو کھولا اور اُس میں سے کچھ نکال کراسےتھماتے ہوئے بولا۔ یہ پکڑو۔ اور پیچھے مت دیکھنا۔۔بس میرے پیچھے آتے رہنا۔۔
ارے ارے یہ کیا۔۔کیا ہے اس میں۔۔وہ گھبرا کر اس کے ساتھ اسی کی رفتار میں چلتے ہوئے بولا۔۔
بس خاموشی سے میرے پیچھے چلتے رہو ۔۔دوست نے جواب دیا۔۔
اور پھر وہ اُس کے پیچھے ہی چلنے لگا ۔۔کہ عقب میں کُچھ شور سا محسوس کر کے اُس نے جلدی سے مڑ کر پیچھے دیکھا تو کُچھ لوگ بھاگتے ہوئے ان کی طرف آرہے تھے۔یہ منظر دیکھنا تھا کہ اس کا دوست چلاّیا۔۔"بھاگ۔بھاگ۔اور کہیں بھی روکنا مت۔وہیں ملیں گے جہاں روز ملتے ہیں"۔ اور خُود بیگ لئے ایک طرف کو بھاگا۔تب سے ہاتھ میں تھامے وہ موٹے کاغذ میں لپٹی چیز کولئے بھاگے جارہا تھا۔کہ موقع پاکر اس جیپ کے نیچھے چُھپنے میں کامیاب ہوگیا۔
پیچھا کرنے والے شاید دو گروپوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔۔کہ کُچھ اس کے دوست کا اور بقایا اس کا پیچھا کر رہے تھے۔۔
تھوڑی دیر وہیں جیپ کے نیچھے رہنے کے بعد جب خاموشی سی چھاگئ اور پیچھا کرنے والے ادھر اُدھر ہوگئے ۔ تووہ آہستہ سے جیپ کے نیچھے سے نکلا اور اپنے کپڑے جھاڑے بغیر ایک طرف کو روانا ہوگیا۔۔ اُنہیں جھاڑ کرویسے بھی کوئی خاص فرق نہ پڑتا۔
تھوڑی دیر چلنے کے بعد وہ اُس خالی ٹرک کے پچھلے حصے میں پہنچا جہاں وہ رات بیتاتا تھا۔ اوریہ خیال کرتے ہوئے لیٹنے لگا کہ شاید پروردگار کی یہی مرضی ہو کہ آج بھی خالی پیٹ ہی سویا جائے۔۔مگرتجسس سے مجبور ہو کر اس نے وہ کاغذ میں لپٹی چیز ٹٹولی۔اوراُس کاغذ کو آہستہ سے کھولنا شُروع کیا۔۔۔ وہ نرم و مُلائم چیز اور کُچھ نہیں بلکہ روٹی میں لپٹی مچھلی تھی۔۔یہ دیکھ کر اُس کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ اور اُسے ایسےبُوسہ دیا ۔جیسے کوئی اپنی محبُوب چیز کو بہت ساری تکالیف برداشت کر نے کے بعد پاکر دیتا ہے۔۔
بیقراری سے اُسے کھانے کے بعد۔۔جب وہ لیٹنے لگا تو لیٹتے ہوئے اسے خیال آیا کہ۔یہ بھی کیسا مُلک ہے ۔کیسے لوگ ہیں اسکے۔۔ جہاں جتنا بڑا چور ہو وہ اُتنی ہی آسانی سے بچ نکلتا ہے اور معمُولی چوروں کو بھگا بھگا کر مار دیتے ہیں۔۔شاید اس لئے کہ یہ ملک اس دُنیا میں میری ہی طرح کا ایک لاوارث ہے۔ جس کے ساتھ جتنی بھی بڑی نہ انصافی ہوجائے کوئی پُوچھنے والا نہیں ہوتا۔۔

Imran be gherat used his dead mom to make a cancer hospital. He then used this cancer hospital to join politics. And now this Kameena insan and his kameenay supporters fooling the masses in the name of homeless persons.

شکریہ جی۔۔۔ جی ۔۔بالکل۔۔ کوئی دو سال قبل میں یہ کہانی لکھ چکا ۔۔ اب نوک پلک کو بہتر کرکے دوبارہ سے پوسٹ کی۔۔عین کپتان کے مشن سے مطابقت رکھتی ایک کہانی۔۔