- Joined
- Feb 16, 2009
- Posts
- 223
- Reaction score
- 126
- Points
- 0
اگر حیدر کا ہاتھ نہ چھوڑتی۔۔۔
ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
بی بی آسیہ کو افسوس ہے کہ اگر وہ اپنے آٹھ سالہ بیٹے حیدر علی کا
ہاتھ نہ چھوڑتی تو موت اس کا ہاتھ نہیں تھام سکتی تھی۔
آسیہ بی بی کا آٹھ سالہ بیٹا حیدر علی اور جیٹھ کا چھ سالہ لڑکا علی عمر عبداللہ
شاہ غازی کے مزار پر خودکش بم حملے میں ہلاک ہوگئے تھے، جن کی میت ایمولینس میں لے
کر وہ جمعہ کو اپنے گاؤں کے لیے روانہ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ شام کا وقت تھا، جمعرات ہونے کی وجہ سے انہوں نے سوچا کہ مزار
پر حاضری دے کر آتے ہیں وہ اپنی جیٹھانی اور بچوں کے ساتھ گھر سے نکلیں۔
حیدر کے خاندان سے انٹرویو: آڈیو
جیسے ہی داخلی دروازے کے قریب پہنچے تو بچے ہاتھ چھڑا کر آگے دوڑے جیسے ہی وہ
تلاشی والے گیٹ کے پاس پہنچے دھماکہ ہوا۔ میں اور میری جیٹھانی تھوڑا دور تھیں اسی
دوران دوسرا دھماکہ ہوا۔ ہم نے دیکھا کہ ہمارے بچے پڑے ہیں۔ دوڑ کر انہیں اٹھانے کی
کوشش کی تو وہاں آدمی انہیں لے کر چلے گئے۔
جہاں مردے پڑے ہوتے ہیں نا وہاں ایک پولیس والا تھا جو کہتا تھا کہ پچاس روپے دو
پھر لاشیں دیکھنے دوں گا۔ ہمارے پاس پچاس روپے نہیں تھے، جس کے بعد جماعت اسلامی کے
لوگ آئے جنہوں نے بچوں کی لاشیں لے کر دیں اور ایمبولینس میں روانہ
کیا۔
آسیہ بی بی
آسیہ اور ان کی بیٹی نے گھر کی طرف دوڑ لگائی اور گھر جاکر اپنے شوہر الطاف کو
واقعے سے آگاہ کیا۔
الطاف حسین کے مطابق وہ بھاگ کر مزار پر پہنچے مگر وہاں کچھ نہیں ملا، جس کے بعد
وہ جناح ہپستال پہنچے جہاں بھی کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا اس کے بعد کسی نے انہیں
مشورہ دیا کہ مردہ خانے چلے جاؤ وہاں لاشیں پڑی ہوئی ہیں۔
غم زدہ آسیہ بی بی نے بتایا کہ ان سے لاشوں کی شناخت کے لیے بھی پیسے مانگے
گئے۔جہاں مردے پڑے ہوتے ہیں نا وہاں ایک پولیس والا تھا جو کہتا تھا کہ پچاس روپے
دو پھر لاشیں دیکھنے دوں گا۔ ہمارے پاس پچاس روپے نہیں تھے جس کے بعد جماعت اسلامی
کے لوگ آئے جنہوں نے بچوں کی لاشیں لے کر دیں اور ایمبولینس میں روانہ کیا۔
الطاف حسین کہتے ہیں کہ جب انہیں لاشیں ملیں تو وہ یہ منظر بیان نہیں کرسکتے۔
بچوں کی لاش دیکھ کر والدین کی دل پر کیا قیامت گذرتی ہے۔ صرف چہرے تھے ورنہ جسموں
میں تو کچھ بھی نہیں بچا تھا۔
اس خاندان کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے اور چند روز قبل کراچی آئے تھے جہاں انہوں نے
عبداللہ شاھ غازی کے مزار کے قریب واقعے نیلم کالونی میں رہائش اختیار کی تھی۔
الطاف حسین نے بتایا کہ کراچی میں ان کا بھائی محمد آصف رہتا تھا، جس کو ایک
پولیس اہلکار سے جھگڑا کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ وہ یہ سوچ کر آئے تھے
کہ یہاں مزدوری بھی کریں گے اور بھائی کی دیکھ بحال بھی کرلیں گے، والد کی وفات
ہونے کے بعد ان کا بڑا بھائی سب کچھ ہے۔
اس خاندان کا تعلق چیچہ وطنی سے ہے اور چند روز قبل کراچی آیا
تھا
دونوں بھائی رنگ کا کام کرتے ہیں۔ الطاف حسین کے ساتھ ان کے بیوی، چھ بچے،
بھابھی اور تین بھتیجے آئے تھے۔ہم یہ امید لے کر آئے تھے کہ لاہور میں دھماکے بہت
ہو رہے ہیں، کراچی میں امن ہے، جہاں مزدوری کریں گے خدا بہتر کرے گا۔ صبح کو گھر
میں بھی یہ بات کر رہے تھے کہ کراچی میں دھماکہ نہیں ہورہا اور شام کو ہمارے ہی بچے
ختم ہوگئے۔
بی بی آسیہ کا کہنا تھا کہ اب کراچی میں کیا رہ گیا ہے جو وہ واپس آئیں سوچا تھا
کہ محنت مزدوری کریں گے، اپنا بھی پیٹ پالیں گے اور جیٹھ کو بھی بچائیں گے۔ کراچی
شہر اچھا ہوگا مگر اب ہمارے لیے اچھا نہیں رہا، ہمارے بچوں کی زندگیاں چلی
گئیں۔