- Joined
- May 2, 2019
- Posts
- 6,736
- Reaction score
- 8,312
- Points
- 113
Loading X post…
Open original post on Xاسلام آباد: بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 16 جولائی کو دی گئی میں کلبھوشن یادیواوربھارتی ہائی کمیشن حکام میں تلخ کلامی ہوئی ، اور بھارتی حکام نےاپنے ہی جاسوس کی بات سننے سے انکار کر دیا۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 16 جولائی کو دی گئی قونصلر رسائی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، سفارتی ذرائع کے مطابق دوسری قونصلررسائی کے دوران جب بھارتی ناظم الامورگوارو آہلووالیا سمیت دو سفارتکاروں کا کلبھوشن یادیو کیساتھ آمنا سامنا ہوا ، تو بھارتی حکام ملاقات کے دوران درمیانی شیشہ ہٹانا چاہتےتھے۔ جس پر کلبھوشن یادیو نے کہا رکاوٹ چاہےموجود رہے آپ میری بات تو سنیں، کلبھوشن کو خدشہ تھا کہ بھارتی حکام کچھ انجیکٹ نہ کردیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ اس دوران گوارو آہلووالیا نے کلبھوشن سے کہا کہ آپ دماغی طو ر پر غیر حاضراور پاگل لگ رہے ہو جس پر کلبھوشن بھی غصے میں آگیا اور کہا کہ نیوی کے سینئر آفیسر کو کیسے پاگل کہا؟ اس کے بعد تنازعہ بڑا اور تلخ کلامی ہوئی ، کلبھوشن کا کہناتھاکہ میں تندرست اور ہشاش بشاش ہوں۔ اس کے بعد بھارتی جاسوس نے پاکستانی اعلیٰ حکام سے بھی استفسار کیا کہ کیا میں آپ کو پاگل یا دماغی طور پر غیر حاضر لگتا ہوں ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد قونصلر رسائی کا فائدہ پاکستان کو ہوتا دیکھ کر بھارتی حکام بڑ بڑ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016ء کو بلوچستان سے خفیہ اداروں کی کارروائی میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد سے وہ پاکستان کے زیرحراست ہے۔پاکستان کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھارت کی درخواست پر دو مرتبہ قونصلر رسائی فراہم کی جا چکی ہے ۔ قونصلر رسائی سےمتعلق ویانا کنونشن 1963ء کے مطابق پاکستان کی طرف سے کلبھوشن کو پہلی مرتبہ گزشتہ برس دو ستمبر کو قونصلر رسائی فراہم کی گئی تھی۔ جبکہ کلبھوشن یادیو کی ماں اور اس کی بیوی کو بھی 25 دسمبر 2017ء کو اس سے ملنے کی اجازت دی گئی تھی۔
http://gnnhd.tv/urdu/index.php/Pakistan/16922-1603393200 to
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/eDkPUDS.png
Last edited by a moderator:





