Shah Shatranj
Chief Minister (5k+ posts)
- Joined
- Jul 25, 2014
- Posts
- 8,340
- Reaction score
- 3,989
- Points
- 113
جس طرح سے عزیر بلوچ کی پیشی کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی طوفانی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہونا تھا ویسا نہیں ہوا اور نا ہی پیپز پارٹی کی طرف سے کوئی زیادہ رد عمل رینجر کے خلاف دیکھا گیا الٹا سندھ حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں تین ماہ کی تو سیع کر دی اور پی ائی اے کے احتجاج میں ہونے والے نقصان کو بھی اپنے سر لے کر رینجرز کو بری الذمہ کر دیا. ایسا لگتا ہے عزیر بلوچ کو لایا ہی پیپلز پارٹی کو نیچے لگانے
اور ان کی فوج کے خلاف زبان بند کروانے کے لیے گیا ہے . جیلوں کی سیاست پیپلز پارٹی کی پرانی سیاست ہے لیکن اس بار پیپلز پارٹی حکومت میں ہوتے ہوے بھی جیلوں سے گھبرا رہی ہے اور نچلی قیادت کو بچانے کی خاطر مفاہمت پر کر بند ہو گئی ہے
اور ان کی فوج کے خلاف زبان بند کروانے کے لیے گیا ہے . جیلوں کی سیاست پیپلز پارٹی کی پرانی سیاست ہے لیکن اس بار پیپلز پارٹی حکومت میں ہوتے ہوے بھی جیلوں سے گھبرا رہی ہے اور نچلی قیادت کو بچانے کی خاطر مفاہمت پر کر بند ہو گئی ہے
سیاست جذبات کا کھیل نہیں حقائق کا ہے لوگ جذباتی تو ایک فریق کے لیے ہوتے ہیں مگر جب بیلٹ باکس سے حقائق نکلتے ہیں تو نتیجہ کچھ اور ہوتا ہے . اس وقت اسٹبلشمنٹ مظبوط تو ہے مگر اس کے پاس کوئی قابل اور با اعتماد پارٹی متبادل کے طور پر موجود نہیں . عمران خان قابل بھروسہ نہیں عمران خان سے سر گنجا کروانے سے بہتر ہے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے سروں میں جوتے بھی مارے جائیں اور اپنے کام اور پالیسیاں بھی منوائی جائیں . حقائق کی روشنی میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ ہی اسٹبلشمنٹ کے ساتھ چل سکتے ہیں
سندھ میں اسٹبلشمنٹ کو پیپلز پارٹی یا متحدہ میں سے ایک کو چننا ہو گا کیوں کے کوئی بھی دوسری پارٹی اس پوزیشن میں نہیں جو پیپلز پارٹی یا متحدہ کی جگہ لے سکے . دونو کے ہی حمایتی حلقے بہت مضبوط ہیں . ایسے میں ایک طرف لسانیت ہے اور دوسری طرف میانہ روی ہے . متحدہ تو ویسے بھی اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں پٹ رہی ہے اسے دوبارہ آنے دینا پھر سے انتقام کا نشانہ بننے کے مترادف ہے اور بغیر متحدہ کے پیپلز پارٹی کی کوئی مخالف جماعت اکیلی حکومت نہیں بنا سکتی . اس لیے پیپلز پارٹی ہی بہتر ہے بس ذرا اپنی زبان بند کر لے اور گستاخیاں کم کر دے تو ساتھ چلنے میں کیا حرج ہے . تھوڑی دیر بعد ڈاکٹر عاصم چھوٹ جائیں گے اور اسی طرح عزیر بلوچ بھی جیل سے باہر ہو گا
نواز شریف سے بہتر ملک کا کونسا وزیر اعظم ہو گا جس نے اپنی فوج کو اتنی اہمیت دی ہو گی کہ بیرونی دوروں میں بھی فوجی سربراہ کو بطور ملک کے سربراہ کے اپنے ساتھ رکھا ہو اور خارجہ پالیسی کا حصہ بنایا ہو ایسا کوئی اور سول حکمران نہیں کرتا . اور ویسے بھی شریف برادران تو جی ایچ کیو کے پرانے نمک خوار ہیں . اگر صبح کا بھولا شام کو گھر آ جاۓ تو اسے بھولا نہیں کہتے . دوسری بات پتا نہیں کیسا فوج کا اگلا سربراہ ہو گا جو اسٹبلشمنٹ کے انقلاب کو جاری بھی رکھے گا یا نہیں رکھے گا . اس لیے نواز شریف ہی بہتر ہے اگر لائن کراس کرنے کی کوشش نا کرے .
ٹی وی کے انقلابیوں اور اذان دینے والوں کو چاہئیے کہ وہ عوام میں انقلاب پیدا کریں فوجی انقلاب کو آواز نا دیں . اس سے قبل عمران خان بھی چار ماہ تک کنٹینر پر انقلاب کی اذانیں دیتا رہا مگر افسوس بلدیاتی الیکشن میں بہت کم لوگوں نے انقلابی نماز پڑھی . اسی طرح آمریت کی بیوہ شیخ رشید ٹی وی پر بیٹھ کر بین کرتی رہے گی لیکن کچھ حاصل نا ہو گا کیوں کے مردوں کو دوبارہ زندہ نہیں کیا جا سکتا
یا تو فوجی ادارے اپنا قیمتی وقت سیاستدانوں کو پکڑنے اور ان پر جھوٹے مقدمات اور الزمات لگانے میں ضایع کریں یا ملک دشمن دہشت گردوں کو پکڑیں اسی طرح فوج یا تو ملک کو محفوظ بناۓ یا پھر سیاست کرے ایک وقت میں ایک ہی کام ہو سکتا ہے . اس لیے جو جمہوریت کا رستہ اب فوج نے چنا ہے وہ ٹھیک ہے عمران خان اور شیخ رشید جیسے لوگوں کو کامیاب کرانے کے لیے انتقامی کاروائیوں اور دھونس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا سواۓ ملامت کے
Last edited by a moderator:





