Advertisement

قومی تنازعہ جیت اور ہار

موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کے ایک نامور کارٹونسٹ نے شیر کو کالے بوٹوں کے پاس بٹھا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ بحران میں اس وقت طاقتور کون نظر آ رہا ہے۔

قلمی ظرافت کے ذریعے دیا گیا یہ بیان معنی خیز بھی ہے اور ظاہری طور پر چند ایک حقائق کو بیان بھی کرتا ہے جو آج کل بحث کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ میاں نواز شریف کی حکومت نے اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ایک خوشگوار کیفیت کو ناخوشگواری میں تبدیل کر دیا ہے۔

جو عسکری قیادت گزشتہ ہفتے ان کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی تھی، آج اس کے اعتراضات، وزیر اعظم کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں۔ حکومت نے خود پر وار کر کے اپنے مد مقابل سیاسی قوتوں کو تنقید کی ٹھوس وجوہات بھی بیان کر دی ہیں

۔
پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے عمران خان کا بیان ان جذبات کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جو اہم سیاسی حلقوں میں ہر دوسرا شخص اپنے دل میں رکھے ہوئے ہے اور زبان پر لا رہا ہے۔ اگر حکومت کا خیال ہے کہ فوج کے حق میں بولنے والے یا اس کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنانے والے بے حیثیت اقلیت میں ہیں تو یہ اس کی خام خیالی ہو گی۔

لوگوں کی کتنی تعداد کیا سوچتی ہے اس کا مستند پیمانہ تو شاید موجود نہیں، مگر اعداد و شمار کے زاویے سے دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ حکومت اور اس کے معاون ذرایع ابلاغ کی ریاستی اداروں کے ساتھ ٹکر اس کے گلے میں سیاسی بوجھ کی طرح پڑ سکتی ہے۔

سات لاکھ کے قریب تو فوجی ہیں، قانون کا نفاذ کرنے والے دوسرے ادارے اور ریٹائرڈ افسران اور جوانوں کو ساتھ ملا لیں تو تعداد اصل سے د گنی ہو جاتی ہے۔
ہر ایک فوجی اوسطاً آٹھ ممبران کے خاندان کی نمایندگی کرتا ہے، یہ تعداد سوا کروڑ سے زیادہ بن جاتی ہے،

فوج کے زیر نگرانی چلنے والے فلاحی اور کمرشل اداروں سے منسلک افراد اور ان کے حلقہ احباب کو اس فارمولے میں شامل کریں تو فوج جیسی سوچ رکھنے والے پاکستانی شہری، اس سے کہیں زیادہ ہیں، جنھوں نے نواز لیگ کے لیے ووٹ ڈالا۔

نواز لیگ پر اعتراض کرنے والی سیاسی جماعتیں اور وہ تمام آدمی جو حکومت سے اور وجوہات کی بنیاد پر نالاں ہونگے مگر ان حالات میں اپنے غصے کو فوج پر کی جانے والی تنقید کے زمرے میں نکال رہا ہے۔ یہ حکومت مخالف جذبات کے دائرے کو وسیع کر دیتے ہیں۔ اس سے مراد یہ نہ لی جائے کہ جیسے نواز لیگ کی حکومت ڈگمگا رہی ہے یا چند دنوں میں انتہائی غیر مقبول ہو جائے گی۔

نواز لیگ ایک جمہوری عمل کے ذریعے الیکشن جیت کر طاقت میں آئی ہے۔
اس کی آئینی حیثیت مقبولیت اور غیر مقبولیت کے وقتی زیرو بم سے بری طرح متاثر نہیں ہو سکتی۔ مگر یہ سمجھنا کہ نواز لیگ اس بحران سے پہلے اور اس کے بعد عام اور خاص حلقوں میں ایک ہی نظر سے دیکھی جا رہی ہے تو درست نہیں ہو گا، اور نہ ہی یہ بیان اس حقیقت کی بنیاد بنے گا کہ اس تمام تنازعہ نے فوج اور آئی ایس آئی پر کوئی منفی اثر نہیں چھوڑا۔

یہ دونوں ادارے اپنے نام اور شہرت کو اپنی طاقت کا حصہ مانتے ہیں، دنیا بھر میں بھی ایسا ہی ہے، جنگیں لڑنے والے اور ملک کے لیے خفیہ انداز میں کام کر کے تحفظ فراہم کرنے والے ہمیشہ اپنے گرد طاقت اور رعب کا ہالہ قائم کرتے ہیں۔ اس کے بغیر ان کا کام مشکل بھی ہو جاتا ہے اور ان کے دائو پیچ ناکارہ ہو جاتے ہیں

۔
زمانہ قدیم سے فوجیوں کی پریڈ ہاتھی گھوڑے اونٹ، توپیں، تیر کمان اور فوجیوں کے جتھے نمائش کے لیے اس وجہ سے استعمال کیے جاتے رہے ہیں تا کہ رعب و دبدبہ قائم ہو اور مخالفین اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ ان کے سامنے موجود سب تر نوالے ہیں۔

خفیہ ایجنسیاں جیمز بانڈ007 کے کردار کے طور پر کام کرکے اپنی خاموش طاقت کا لوہا منواتی ہیں، لہٰذا ہالی ووڈ کی فلموں میں بہت کم ایسا ہو گا جب خفیہ ایجنٹ کسی موقع پر حتمی مات کھا جائے، یہ افسانوی کردار کسی نہ کسی طریقے سے بد ترین حا لات سے خود کو نکال کر ملک کے لیے کامیابی اور دشمن کے لیے پشیمانی کا باعث بنتے ہوئے ہی دکھائے جاتے ہیں۔

جس فوج اور انٹیلی جنس سے رعب و دبد بہ اور پراسراریت کا ہالہ چھین لیا جائے، وہ بہترین ہتھیاروں اور لوازمات کے باوجود نفسیاتی طور پر اپنی اور دوسروں کی نظر میں قدر کھو دیتی ہی ہے۔
بدقسمتی سے اس تنازعہ نے یہ کام کر دکھایا ہے۔ اب الزام لگانے والے اپنی مہم کا آغاز ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کے عہدے سے کرتے ہیں۔

اس سے کم پر کوئی ٹی وی مباحثہ شرو ع ہی نہیں ہوتا۔ پچھلے چند سالوں میں دنیا کے مختلف اخباروں اور جرائد میں چھپنے والا مواد پاکستان کے ریاستی اداروں کو بدترین تنقید کا نشانہ بنانے کے باوجود اتنی احتیاط ضرور برتتا تھا کہ کسی کلیدی عہدے دار کا نام نہ لیا جائے۔ افغانستان میں ایک حملے پر شایع شدہ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ نے سابق آرمی چیف کا نام ضرور لیا تھا مگر اس طرح کا مواد شاذ و نادر ہی سامنے آتا تھا،

اب اپنے ملک میں سوشل میڈیا کے بعض حصوں میں اور مخصوص چینل اور اس سے جڑے اخبار میں کہا اور لکھا ہوا اٹھا کر دیکھ لیں، یوں محسوس ہوتا ہے کہ ریاست کے مرکزی ادارے زیر بحث نہ ہوں، بلکہ کسی نائب تحصیل دار کے دفتر کے افراد سے متعلق بات کی جا رہی ہو۔
حکومت شاید ریاستی اداروں کی بے توقیری سے اس طرح مطمئن ہو کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اس طرح کی تہمتیں سیاستدانوں کے دامن کو گندا کرنے کے بجائے ان اداروں کے یونیفارم کو میلا کر رہی ہیں، مگر اس سے ہونے والا نقصان دور رس اور مداوے کے بغیر ہے۔

بلواسطہ الزامات نے دنیا بھر میں فوج اور آئی ایس آئی کے بارے میں ایک مخصوص منفی تصور پیدا کر دیا تھا۔ علاقائی طور پر حامد کرزئی اور دہلی کے حکمرانوں نے اس تصور کو مزید مستحکم کیا۔ممبئی حملے اور اسامہ بن لادن کے واقعے نے اسکو مزید زہریلا کیا اور اب اندرونی طور پر حامد میر پر حملے کے واقعے کو خاص رخ دیکر تنگ گھیرے میں ایک اور دائرے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

اس زوایہ سے دیکھیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا اس اصل نقصان ہوا کس کا ہے، حکومت کی پریشانی وقتی ہے، واویلا کرنے والا چینل اور اخبار معافی تلافی کر کے اپنے معاملات درست کر لے گا، مگر الزامات کے جو خنجر ریاست کی پیٹھ پر گھونپ دیے گئے ہیں ان سے ہونے والا زخم مندمل نہیں ہو گا۔ اور یہ اس تمام مسئلے کا سب سے افسوس ناک پہلو ہے۔ شاید اس تمام مسئلے کی بنیاد بھی یہی ہے

http://www.express.pk/story/249362/​
 
Last edited:
Advertisement
It is shameful what Talat is trying to say. If you read between the lines he is saying that it was Nawaz Sharif government's responsibility to deflect criticism from fouj and ISI, after they were accused by Hamid Mir for an attempt on his life. If it is Nawaz Sharif goverments' responsibility then this goverment must have authority to do so. The fact of the matter is that fouj and ISI, after assassination attempt on Hamid Mir appear to be an occupation force of Pakistan who are above and beyond any criticism or law of the land. They are the holy cows that cannot be scrutinized no matter what.

That is why it is totally shameless to blame NS government for not letting fouj suckle from the proverbial teat.
 
You might be right about army but a governtment that came into being after massive rigging and only awards to its family and hardline party workers does not much moral authority or legality either.So any move by this govt to get more control over Army will be futile exercise as well.
 
اس کا اینڈ ,,چھڈو جی مٹی پاؤ ,,ہی ہو گا .کل کوئی اور بڑی خبر آ جاے گی تو سب اس کے پیچھے لگ جائیں گے,بڑی طاقتیں لڑا نہیں کرتیں لڑوایا کرتیں ہیں

Personally I want to see Nawaz Govt gone & Geo TV/Jang banned, saying that I don't think it should be done instantaneously, ISI/Pakistan Army has many options at their hand to make changes in current Govt which they should utilize.

1. Open cases like Asghar Khan case or any other case which is against Nawaz Sharif & his family.
2. They should use judiciary to inquire about rigging in elections special emphasis on 35 punctures & if Najam was part of it then it will be big blow for Geo TV/Jang news.
3. Try to create a forward block in PMLN & ask someone from within PMLN to over through Nawaz within existing parliament.
4. Try to create situation to call for early election.
5. Call off all security provided by Armed forces for the family of Nawaz Sharif.
6. Make sure that Geo TV/Jang loses any credibility it has in the eyes of public before shutting it down, it should be thoroughly investigated for it's finances, malpractices & wrongdoings.
7. Businesses & financial interest of Nawaz Sharif & his family should be thoroughly investigated.

I think by using multiple techniques ISI/Army can cause lot of damage & they should try not to take over power directly.
 
It is shameful what Talat is trying to say. If you read between the lines he is saying that it was Nawaz Sharif government's responsibility to deflect criticism from fouj and ISI, after they were accused by Hamid Mir for an attempt on his life. If it is Nawaz Sharif goverments' responsibility then this goverment must have authority to do so. The fact of the matter is that fouj and ISI, after assassination attempt on Hamid Mir appear to be an occupation force of Pakistan who are above and beyond any criticism or law of the land. They are the holy cows that cannot be scrutinized no matter what.

That is why it is totally shameless to blame NS government for not letting fouj suckle from the proverbial teat.

بهیا، آپ کو کس نے که دیا فوج نے کرایا هے، یا علم نجوم پر هی بهروسا کر رهے هیں؟
حامد میر صاحب جو ایف آی آر کی کاپی اٹهاے گهوم رهے هیں ، ان میں دو نا معلوم افراد کا زکر خیر هے..
 
Advertisement
سیاسی اداکار بار بار فوج کو ان کی طاقت کا احساس دلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
اٹھو فوجیو ہم تمہارے ساتھ۔ اٹھو اور دھڑن تختہ کردو اس جمہوریت کا۔
تمہیں بڑا کاری زخم لگا ہے ۔ یہ اس زخم سے بڑا ہے جو اکتہر میں لگا تھا۔
یہ اس زخم سے بڑا ہے جو طالبان نے تمہیں پے درپے لگائے ہیں۔
یہ اس زخم سے بڑا ہے جو تمہارے اپنے رٹائیرڈ جرنیلوں نے اپنی آپ بیتیاں لکھ کر لگائے ہیں۔

،،،،،،،،،
غدار وطن واویلا مچا رہے ہیں۔ مشرف دور میں عیاشیاں کرنے والے میدان میں آچکے ہیں۔
الیکشن میں ہار کر حسد میں جلنے والے ایسے ہی موقع کی تلاش میں تھے ۔

فوج کو اس کی طاقت بتائی جا رہی ہے ۔ تم حاضر سروس جمع رٹائیرڈ اور پھر تمہارے خاندان کے لوگ ملا کر اس حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کے لئے کافی ہو۔

شرم تم کو مگر نہی آتی

Goofi who lost elections ?if u realy thing ur baldies won elections then why they took stay from sharif courts lets counting begins per Sharam Tum ko nahi atey baysharmi ka nam hi nawaz sharif hai
 
That is the only way to force politicians to behave morally i.e. when they have control over fouj not the other way around. Just imagine a company has two chief executive officers - it wouldn't take long for that company to go belly up - and that is what has happened to Pakistan - ulta latko to seedha nazar aata hay.

You might be right about army but a governtment that came into being after massive rigging and only awards to its family and hardline party workers does not much moral authority or legality either.So any move by this govt to get more control over Army will be futile exercise as well.
 
Advertisement
That is the only way to force politicians to behave morally i.e. when they have control over fouj not the other way around. Just imagine a company has two chief executive officers - it wouldn't take long for that company to go belly up - and that is what has happened to Pakistan - ulta latko to seedha nazar aata hay.
Sorry but I disagree.I am in favour of Political party having control but not against a bunch of thugs. PMLN are thugs.
 
سیاسی اداکار بار بار فوج کو ان کی طاقت کا احساس دلانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔
اٹھو فوجیو ہم تمہارے ساتھ۔ اٹھو اور دھڑن تختہ کردو اس جمہوریت کا۔
تمہیں بڑا کاری زخم لگا ہے ۔ یہ اس زخم سے بڑا ہے جو اکتہر میں لگا تھا۔
یہ اس زخم سے بڑا ہے جو طالبان نے تمہیں پے درپے لگائے ہیں۔
یہ اس زخم سے بڑا ہے جو تمہارے اپنے رٹائیرڈ جرنیلوں نے اپنی آپ بیتیاں لکھ کر لگائے ہیں۔

،،،،،،،،،
غدار وطن واویلا مچا رہے ہیں۔ مشرف دور میں عیاشیاں کرنے والے میدان میں آچکے ہیں۔
الیکشن میں ہار کر حسد میں جلنے والے ایسے ہی موقع کی تلاش میں تھے ۔

فوج کو اس کی طاقت بتائی جا رہی ہے ۔ تم حاضر سروس جمع رٹائیرڈ اور پھر تمہارے خاندان کے لوگ ملا کر اس حکومت کا دھڑن تختہ کرنے کے لئے کافی ہو۔

شرم تم کو مگر نہی آتی

يہ سياسي اداکار لفظ زرداري کي زبان سے نہيں نکلا يا د آيا کہ نہيں
پھر غلامان شريفاں اور غلامان زرداري ميں کيا فرق ہے کوئي بتا سکتا ہے
کيا يہ اليکشن ہيں رجسٹرڈ ووٹس پندرہ سو ہو اور نواذ شريف کو آٹھ ہزار ووٹس پڑ جائيں اس سے زيادہ فراڈ اليکشن پاکستان کي تاريخ ميں نہيں ہوئے جس ميں ہر حال ميں شريفوں کو جتوانے کي کوشش کي يہ تو مينڈيٹ ہي جعلي اور فراڈ ہے يہ اليکشن جمہوريت کے ماتھے پر بدنما دھبہ ہے جو اليکشن ناقابل قبول اور جعلي ہوں جس ميں ووٹرز کے ووٹ ناقابل تصديق ہوں ايسے اليکشنز کے ذريعے اقتدار ميں آنے والے کتنے بڑے فراڈيئے اور دھوکہ باز ہوں گے ذرا سوچيئے اور پھر اپنے بال نوچئے