"1998 میں سابق صدر فاروق لغاری نے بتایا کہ نواز شریف پاکستان کی ترقی صرف موٹروے کے جال میں دیکھتے ہیں، جبکہ لغاری صاحب کا مؤقف تھا کہ ملک کو پہلے تعلیم، مہارت اور ریلوے پر خرچ کرنا چاہیے۔بعد میں عمران خان نے بھی یہی مؤقف اپنایا کہ قومیں سڑکوں سے نہیں لوگوں پر سرمایہ کاری سے بنتی ہیں۔ جب ایم 2 موٹروے بن رہی تھی تو یہ جنوبی ایشیاء میں اس نوعیت کا پہلا منصوبہ تھا۔عین اسی وقت بھارت موٹرویز کی بجائے دھڑا دھڑ کمپیوٹر ٹیکنالوجیز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں سرمایہ کاری کررہا تھا۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت بہت بڑی معیشت بن گیا ، اسکی ریلوے ترقی کرگئی اور اب وہاں 44 موٹرویز ہیں"- حبیب اکرم
"پاکستان میں ترقی کا ماڈل دراصل نمائش پر مبنی ہے، اس میں موٹروے سرفہرست میں ہے جبکہ لاہو رمیں اورنج ٹرین، میٹرو پراجیکٹ شامل ہیں، موٹروے تو ایسا لگتا ہے جیسے حکومت کے کھلونے ہیں،لاہور سے عبدالحکیم تک ایک ایسا موٹروے بنایا گیا جس سے پرانے راستے کے مقابلے میں محض 30 منٹ کی بچت ہوئی، جبکہ اس پر اربوں روپے اور لاکھوں ایکڑ زرخیز زمین ضائع کی گئی۔ اسی طرح، لاہور میں دو بڑے کینسر ہسپتالوں (شوکت خانم، کینسر کئیر ہسپتال) کے قریب ہی سرکاری خرچ پر "نواز شریف کینسر ہسپتال" بنایا جا رہا ہے،جسے اصولی طور پر ملتان یا یہی اور شہر میں بننا چاہئے تھا"۔
"جب پاکستان کا پہلا موٹروے بن رہا تھا تو اس وقت اسکے مخالفین کہتے تھے کہ اگر یہ بنانا ضروری ہے تو جی ٹی روڈ کو ہی موٹروے میں بدل دیا جائے، کیونکہ موٹروے سے سفر میں 100 کلو میٹر سفر کا اضافہ ہوجاتا ہے، اس وقت ن لیگ کے حامی کہتے تھے کہ موٹروے ایک سٹریٹجک منصوبہ ہے کیونکہ اگر بھارت حملہ کرے تو وہ آسانی سے جی ٹی روڈ کو نشانہ بناسکتا ہے، یہ سرحد کے قریب۔ اب ایک نیا موٹروے سیالکوٹ سے اسلام آباد تک بن رہا ہے جو دراصل لاہور سے اسلام آباد تک ہے، یہ جی ٹی روڈ کے متوازی اسلام آباد کے قریب پہنچے گا اور اگر جی ٹی روڈ اسلام آباد کے قریب ہے تو یہ قریب تر ہوگا۔فارم 47 سے شہرت پانیوالے خواجہ آصف نے اسے بھی سٹریٹجک منصوبہ قرا ردیا۔ جب ایم 2 کے نام سے ایک موٹروے موجود ہے تو دوسرا بنانے کی ضرورت کی اہے؟"- حبیب اکرم