Advertisement

قطری خط کا اردو ترجمہ


بہت سے لوگ انگریزی سے نابلد ہیں اور بیچاروں کو پتہ ہی نہیں کہ قطری خط میں کیا لکھا ہے. لہٰذا اس خط کا حرف با حرف ترجمہ یہاں شائع کیا جا رہا ہے. اگر کسی کو انگریزی مجھ سے بھی زیادہ آتی ہے بیشک بہتر ترجمہ پیش کر دے



-----------------------------------------------------------------
میں بقائمی ہوش و حواس یہ بیان دیتا ہوں کہ



میرے ابّا کے میاں شریف کہ ساتھ دیرینہ کاروباری مراسم تھے جن کی دیکھ بھال میرا بھائی کرتا تھا


مجھے مطلع کیا گیا کہ انیس سو اسی میں میاں شریف نے ہمارے کاروبار میں کچھ پیسے لگانے کی خواہش کا اظہار کیا


میری اس وقت کی سمجھ کے مطابق کوئی بارہ لاکھ روپے میاں شریف نے ہمارے کاروبار میں شامل کیے جو انہوں نے بھٹنڈا میں کسی جائیداد کی فروخت سے حاصل کیے تھے


اس کاروبار میں ہونے والی آمدنی سے لندن، پیرس، نیو یارک میں اربوں کی جائیدادیں کیماڑی میں رجسٹرڈ دو کمپنیز کے نام سے خریدی گئیں. ان جائیدادوں کے ملکیتی کاغذات اہرام مصر میں محفوظ کر دیے گئے.


ہماری خاندانی قربت کو ملحوز خاطر رکھتے ہوۓ ان تمام جائیدادوں کو میاں شریف اور ان کے خاندان والے استعمال کرتے رہے. یاد رہے کہ اس دوران ان جائیدادوں کے تمام اخراجات جیسے کہ دیواروں کا چونا اور راستوں پر گیری وغیرہ پھینکنے کی تمام ذمہ داری ان کے رہائش پزیر افراد کی ہی تھی


مجھے ایسے یاد پڑتا ہے کہ اپنی زندگی میں محترم میاں شریف صاحب نے یہ تمام جائیداد شرعی اصولوں کے عین مطابق اپنے پوتے حسین نواز شریف کو دان کر دینے کی ثانی، معاف کیجئے گا ٹھانی تھی


لہذا سن دو ہزار چھ میں دونوں خاندانوں کے درمیان معاملات طے پا گئے اور تمام لین دین و بھول چوک لین دین و کھدائی اہرام مصر کے بعد اصل کاغذات میاں شریف کے پوتے حسین نواز شریف کے حوالے کر دیے گئے


یہ باتیں میری یادداشت اور ادھر ادھر بکھری پرچیوں کے مطابق ہمارے خاندانوں کے تعلق کا افسانہ ہے


چونکہ با عث شرمندگی ان باتوں کا اپنے سے منسوب ہونا مجھے قبول نہیں، لہٰذا میری اجازت کے بغیر کسی کو ہرگز ان کا نہ بتایا جائے. یہ باتیں صرف پاکستان کی عدالت اور مالی بیقائد گیاں دیکھنے والے اداروں کے سامنے کی جا سکتی ہیں
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
سپرب. اس سے بہتر ترجمہ ممکن نہیں، لیکن خط کی آخری لائن کا ترجمہ کرنا بھول گۓ، وہ بھی کر دیں جو غالبآ اس خط کو تلور کے شکار سے منسلک نہ کیے جانے کی استدعا کے بارے میں تھی
 
Qatri Shahzaday ne lix k dia ha, aur keh raha ha Idalat muj se sawal kar le. PTI k wakeel kion os xat ko galat nahein sabit kartay. Voh tau genuine xat ha, os k muqablay mein PTI raddi k kagaz jamah karwa rahee ha saboot k taur p.
 
Advertisement
سپرب. اس سے بہتر ترجمہ ممکن نہیں، لیکن خط کی آخری لائن کا ترجمہ کرنا بھول گۓ، وہ بھی کر دیں جو غالبآ اس خط کو تلور کے شکار سے منسلک نہ کیے جانے کی استدعا کے بارے میں تھی
​Han ji us ka bi krna chiye tha
 
اہاہاہاہا بہت خوب۔ بہتر ہے کہ آپ پوسٹ کو میرا مطلب ہے خط کو ابھی سے ایڈٹ کر لیں اور دونوں معزز ممبرز کی دئ گئی آراہ کو شامل کرلیں۔ مزہ دوبالا ہوجائگا۔

 
1312.gif