Advertisement

قرض اتارو مُلک سنوارو

Anwar-Lohdi-150x150.jpg

انور لودھی

نواز شریف صاحب نے اپنے پچھلے دور حکومت میں ایک نعرہ لگایا تھا ۔ قرض اتارو ملک سنوارو۔ اس سکیم کے لئے پیسہ اکٹھا کرنے کی غرض سے ایک سپشل فنڈ قائم کیا گیا۔عوام نے اس نعرے میں بڑی کشش محسوس کی اور دل کھول کر پیسے اور عطیات دئیے۔ سکولوں اور کالجوں میں پڑھنے والے طلبا سے لےکر سرکاری اداروں میں ملازم افسران اور ادنیٰ ملازموں نےبھی اپنا حصہ ڈالا۔ مگر افسوس نہ قرض ہی اُتر سکا اور نہ ہی ملک سنورا۔ اُلٹا اس قرض کے حساب کتاب میں فراڈ اور اربوں روپےکے گھپلوں کے الزامات سامنے آگئے۔ حقیقت یہ ہے کہ ان سیاست دانوں کے ہاتھوں نہ قرض ہی اترنا تھا اور نہ ہی ملک سنورنا تھا ۔۔ اصل میں پاکستانیوں کی اپروچ ہی غلط تھی ۔ اس ملک کو مالی قرضوں سے زیادہ سیاسی قرضے اتارنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ قرض ہے جو عوام نے نا عاقبت اندیش اور نااہل سیاسی لوگوں کو اقتدار میں بٹھا کر کئی قسطوں میں اپنے سر پرچڑھا رکھا ہے۔ یہ اتنی بڑی شرح سُود پر لیا گیا قرض ہے کہ جس کا سود اس کے اصل زر سے بھی بڑھ چکاہے۔ جب بھی دس سال یا پانچ سال کے بعد اس قرض کو اتارنے کا وقت آتا ہے ہمارے عوام یا تو پہلے والے سیاسی قرض کو ری شیڈیول کر وا لیتے ہیں یا پچھلا قرض اتارے کے لئے بھاری شرح سود والا ایک اور نیا قرض لے لیتے ہیں۔ کھبی شریف قرض کبھی مشرف قرض، کبھی ذرداری قرض اور اب پھر نواز شریف قرض۔ دہشت گردی وہ سود ہے جو مشرف قرض کی مد میں ہم سے ابھی تک وصول کیا جا رہا ہے۔ لوڈ شیڈنگ اور کرپشن کاسود ذرداری قرض کی مد میں ابھی تک واجب الاادا ہے اور مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔

شریف قرض پر ہوشربا مہنگائی، بے روزگاری، لا قانونیت بیرونی قرضوں اور بدانتظامی کا سود ادا کرتے کرتے ایک سال میں ہی میں قوم کا دیوالیہ نکل چکا ہےایسے ممالک جہاں عوام باشعور اور جمہوری نظام اپنی اصل روح کے ساتھ موجود ہے وہاں عوام نااہل اور کرپٹ سیاسی حکمرانوں کی صورت میں قرض کا بوجھ بالکل بھی برداشت نہیں کرتے اور کبھی احتجاج اور کبھی الیکشن میں یہ بوجھ اتار دیتے ہیں۔ ایک ہم ہیں کہ کبھی مہنگائی کا رونا روتے ہیں کبھی دہشت گردی پر دہائی دیتے ہیں، کبھی بڑھتی ہوئی غربت پر اپنے آپ کو کوستے ہیں لیکن ان مسائل کی اصل جڑ یعنی نااھل حکمرانوں سے چھٹکارے کی کوئی تدبیر نہیں کرتے۔ اب تو ان سیاسی خاندانوں کے بچے بھی تیار ہوچکے ہیں جو ہماری آنے والی نسلوں کو ٹیک اوور کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔ لیکن ہم غفلت کی چادر تانے سو رہے ہیں اور کسی معجزے کے منتظر ہیں۔ عوام کو اب جان لینا چاہیے کہ اپنی حالت بدلنے کے لئے نہ کوئی معجزہ ہوگا نہ کوئی باہر سے آکر ہمیں ان مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔

خدا نے آج تک اُس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو خیال جس کو اپنی حالت بدلنے کا

ہمیں خود ہی کرپٹ اور نااہل سیاستدانوں کو فارغ کر کے اپنے سر سےسیاسی قرض اتارنا ہوگا۔ ورنہ ہماری نسلیں مہنگائی، کرپشن، بے روزگاری اور لاقانونیت کا سود ادا کرتی رہیں گی۔ جس دن اس قوم نے یہ قرض اتار دیا انشاللہ بے پناہ وسائل سے مالا مال یہ ملک سنور جائے گا۔
​
 
Advertisement
Advertisement
اصل میں پاکستانیوں کی اپروچ ہی غلط تھی ۔ اس ملک کو مالی قرضوں سے زیادہ “سیاسی قرضے” اتارنے کی ضرورت ہے۔ یہ وہ قرض ہے جو عوام نے نا عاقبت اندیش اور نااہل سیاسی لوگوں کو اقتدار میں بٹھا کر کئی قسطوں میں اپنے سر پرچڑھا رکھا ہے۔

Darust farmaya apny.
 
aab Qoum itnee bhee paghaal nahain hay...........................hukmaran pehlay awam kay taxes aur awam kay nam per liay gaiy IMF kay qarzoan per kabhee ibadat aur kabhee aiyashion ki mojain kar rahay hain......................teher jao inqalaab bhook kay baad atay hain............aur woh waqat doooooooooor nahain
 
ملک سنوارننے کے لئے میری محتصر مگر جامہ نصیحت





چپل اتارو ملک سنوارو
 
Advertisement
یه قرض پاکستان اور اسکے عوام پر نهیں خرچ هوا یہ قرض پیپلزپارٹیِ ن لیگ ق لیگ اے این پی ایم کیو ایم کی عیا شیوں میں لگا هے عوام کا اس سے کوئی تعلق نہں