بینکوں کے ڈپازٹس، سرمایہ کاری اور مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں اکتوبر کے دوران ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 26398 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر کے مقابلے میں0.3 فیصد اور گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 17.8 فیصد اضافہ ہے۔
اکتوبر میں بینکوں کی جانب سے مختصر مدت کے قرضوں کے حجم میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 0.3 فیصد اور 7.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔
اکتوبر میں بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 11898 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو ستمبر میں 11897 ارب روپے اور گزشتہ سال اکتوبر میں 11052 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
آئی ایم ایف کو بریفنگ میں پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال میں قرضوں میں 14 ہزار 506 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی حکام کی جانب سے قرضوں سے متعلق بریفنگ دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے قرضوں کا حجم اگست کے آخر تک 63 ہزار 966 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔
بریفنگ کے مطابق اگست کے آخر تک غیر ملکی قرضوں کا حجم 24 ہزار 174 ارب ڈالر رہا، اور مقامی قرضوں کا حجم 39 ہزار 791 ارب روپے رہا، اور گزشتہ ایک سال میں مجموعی قرضوں میں 14 ہزار 506 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔
اگست 2022 میں قرضوں کا حجم 49 ہزار 571 ارب روپے تھا، جن میں سے غیر ملکی قرضے 18 ہزار ارب ڈالر تھے، اور مقامی قرضوں کا حجم 32 ہزار 152 ارب روپے تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5de bsfsthdjdhjkdkd.png
Advertisement





