Advertisement

قرضوں پے خوشی منانے والو کے نام یہ تحریر








اقتصادی راہداری اور نیم حکیم معاشی ٹوٹکے


اقتصادی راہداری کی بحث پاکستانی سیاست میں آج کل زوروں پر ہے- مشکل یہ ہے کہ اس بحث کو خالص علمی و عملی بنیادوں پر نہیں اٹھایا جا رہا حق یہ ہے کہ اس راہداری کا معاشی معاملہ جب زیر بحث آئے تو معیشت دانوں کی رائے کو اہمیت دی جائے اور جب سیاسی پہلو زیر بحث ہوں تو سیاسی جماعتوں، صوبائی منتظمین ، اور سیاسی دانشورانہ بصیرت کو ساتھ لے کر چلا جائے ایک پختہ کار قوم خام جذبات کے بجائے ٹھوس حقائق کو راہبر مانتی ہے

میں اس راہداری سے متعلق اس کے آغاز سے بہت زیادہ خوش گمان نہیں اس سلسلے میں میرے سامنے دنیا بھر کے تجارتی تعلقات کی مثالیں ہیں مثال کےطور پر نافٹا ریاست متحدہ امریکہ اور اس کے پڑوسی ممالک کینیڈا اور میکسیکو کے درمیان آزاد تجارت اور انفراسٹرکچر کی شراکت داری کا ایک مشہور معاہدہ ہے اگر اس کے معاشی نتائج دیکھے جائیں تو یہ واضح ہے کہ اس کا زیادہ فائدہ ریاست متحدہ امریکہ اور کینیڈا کو ہو رہا ہے ہمیں ان سوالات پر غور کرنا چاہیے کہ آخر کیوں ؟ اور کیا میکسیکو کے تمام معاشی مسائل اس عظیم الشان راہداری اور آزاد تجارت کے کھلے ڈھلے معاہدہ کے سبب ختم ہو گئے ہیں ؟ چلو ریاست متحدہ امریکہ کو چھوڑیں ، کیا کینیڈا محض اس تجارتی معاہدہ کے سبب معاشی طاقت بن پایا ہے؟

اسی طرح اگر ہم یورپی یونین کی مثال دیکھیں ، تو وہاں بھی واضح تقسیم ملتی ہے نو آزاد سوویت ریاستیں ہنوز طاقتور یورپی ممالک سے پیچھے ہیں۔ وہ ممالک جو اتحاد کے قیام سے پہلے امیر تھے ان میں سے کچھ ممالک جیسے اٹلی اور سپین اتحاد کے بعد اپنی معاشی ترقی کو مستحکم نہیں رکھ سکے اور پیچھے رہ گئے ہیں۔ وہ ممالک جو پہلے غریب تھے ان کی حالت میں بھی محض اس یونین کے قیام سے کوئی ڈرامائی تبدیلی نہیں آئی۔ یہ ضرور ہے کہ انہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کی ہے مگر جرمنی و فرانس جیسی معیشتوں کی نسبت وہ اب بھی معاشی ترقی کی دوڑ میں پیچھے ہیں آخر اس فرق کی کیا وجہ ہے ؟ یہ سوال ہمارے منصوبہ سازوں کو ضرور سوچنا چاہئے جب تک ہم یہ نہیں جان لیتے کہ یونین کے 28 ممالک میں معاشی کارکردگی کے میدان میں فرق کیوں ہے اس وقت تک ہم اس اقتصادی راہداری کا صحیح معاشی تجزیہ کرنے سے قاصر ہیں ۔

مشرقی ایشیائی ممالک کے اتحاد آسیان کی طرف آتے ہیں ، رکن ممالک ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں ، اتحاد کا یقینا فائدہ ہوا ہے ، مگر ااس کا قیام ترقی کے رجحانا ت کی عمومی سمت (ٹرینڈ لائن)کو بدل نہیں سکا ، آخر کیوں ؟ . چین اور پاکستان کے درمیان مختلف معاشی میدانوں میں آزاد تجارت کا معاہدہ ہے ، کیا اب تک پاک چین فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا فائدہ ہوا؟ پاکستان کو زیادہ فائدہ ہوا یا چین کو؟ پاک چین اقتصادی راہداری نافٹا، یورپی یونین اور آسیان سے زیادہ مضبوط معاشی تعلق نہیں اگر یہ مثالی معاشی شراکت داریاں ہم جیسے ممالک کے لئے زیادہ فائدہ مند نہیں رہیں تو اس راہداری سے کیا چمتکار ہونے کو ہے؟

ایک دلیل انفراسٹرکچر کی ہے ورلڈ بنک کی شماریات موجود ہیں کہ انفراسٹرکچر کے میدان میں پاکستان بھارت سے آگے ہے مگر معاشی کارکردگی کے میدان میں بھارت سے پیچھے ہے نئے انفراسٹرکچر میں اضافہ سے معاشی ترقی کے میدان میں ایسا کیا انوکھا ہونے کو ہے جو پہلے نہیں ہو سکا ؟ انفراسٹرکچر کا نظریہ اس وقت تک فرسودہ ہے جب تک اسے بہتر استعمال کرنا نہیں سیکھ لیا جاتا ۔

دیکھیے آپ پوری دنیا کی معیشتوں کی شماریات کا مطالعہ فرما لیجئے، انہیں ان کی تاریخ سے جوڑ کر دیکھئے ، وقت کے
ساتھ ساتھ ان میں مستحکم ترقی کی رفتار کا اندازہ لگائیے ، آپ دیکھیں کہ وہ چیز جو معاشی ترقی کے عمل میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے وہ ہے پیداواری صلاحیت و قابلیت . جس کا جنم معاشی محرکات کے سبب ہے جن میں اہم مواقع کی مساوات پر قائم مارکیٹ ہے، قانون کی بالادستی ہے، ترقی پسند افرادی قوت ہے ،مضبوط ادارے ہیں ، اور مستحکم سیاسی عمل وغیرہ شامل ہیں ۔ نافٹا (NAFTA) ، یورپی یونین اور آسیان میں مختلف ممالک کی کارکردگیوں میں فرق انہی اسباب سے ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین آزاد تجارت کا معاہدہ شاہراہ قراقرم کے راستوں سے ہماری معاشی تقدیر نہیں بدل سکا بھارت انفراسٹرکچر میں ہم سے پیچھے ہونے کے باوجود معاشی کارکردگی میں اس لئے آگے ہے کہ وہاں پیداواری صلاحیت و قابلیت کے میدان خوب پھل پھول رہے ہیں ہمیں خود سے سوال کرنا چاہئے کہ معاشی ترقی کے بنیادی عوامل (fundamentals ) پر ہماری ریاستی پالیسی کتنی مرکوز ہے؟ پیداواری صلاحیت و قابلیت کے کون سے نئے در کھولے جا رہے ہیں ، ریاست امن و امان اور قانون کی بالادستی کو کتنی ترجیح دے رہی ہے ؟مواقع کی مساوات نام کا تصور یہاں کتابوں اور رپورٹوں کی گرد میں دبا پڑا ہے ۔ افرادی قوت (ہیومن ڈویلپمنٹ ) کے اعتبار سے دنیا کی سب سے نااہل اقوام میں ہمارا شمار ہے اور جہاں تک سیاسی عمل کا تعلق ہے وہ ہنوز کھونٹی پر یوں لٹکا ہوا ہے کہ ہر وقت یہ دھڑکا لگا رہتا ہے کہ اب گرا کہ تب گرا

ایسا ہرگز نہیں کہ میں اس راہداری کا مخالف ہوں۔ معاشی میدان میں اسے ایک بہتر قدم سمجھتا ہوں ۔ مگر چار نکات کی وضاحت یہاں میرے نقطہ نظر کی رو سے اہم ہے

ایک میں اس شور سے ہر گز متاثر نہیں جس کی رو سے یہ راہداری سب کچھ ٹھیک کر دے گی ، ہماری معیشت پھلنے پھولنے لگے گی ، ہم معاشی طاقت بن جائیں گے ، یہاں خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ، اسے ٹیکنیکل زبان میں گیم چینجر کہا جا رہا ہے میں کیوں متاثر نہیں ؟ اس کی وجوہات میں بیان کر چکا ہوں دور جدید کی معیشت میں ممتاز مقام پیداواری صلاحیت و قابلیت کے فروغ اور اس کے بہترین استعمال میں ہے جس کے بغیر اگر راہداری چل بھی پڑی تو ہمارا کام چونگی محصول اکٹھا کرنے والے کارندے جیسا ہو گا جو ہر گزرتے تجارتی سامان سے محصول وصول کر کے 46 ارب ڈالر کی انویسٹمنٹ کی قسطوں میں ادائیگیاں کرنے میں مصروف رہے گا یہاں کے دانشورانہ بصیرت کی معیشت کے میدان میں کارکردگی ملاحظہ ہو کہ وہ محصول کی آمدن سے ایک بہترین مستقبل کا خواب دیکھ رہا ہے ۔

دوسری چیز جو کہ انتہائی اہم ہے وہ یہ کہ پاکستانی وفاق انتہائی کمزور ہے ، اس کی تمام اکائیوں اس سے انتہائی ناراض ہیں اس پر پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کا ٹھپہ لگ چکا ہے موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کا تعلق پنجاب سے ہے اگر صوبوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوتا اور اختلاف و نفرت کے شعلے بھڑکتے جاتے ہیں تو اس راہداری سے فائدہ نہیں الٹا نقصان ہو گا اگر پاکستانی قومیت تتر بتر ہوتی ہے تو یہ راہداری کیا کوئی بھی معاشی پروجیکٹ مجموعی طور پر فائدہ مند نہیں۔ اس وقت ملک میں جمہوریت ہے ایک سیاسی پارٹی اقتدار میں ہے ۔ نواز شریف کی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیت کا اصل امتحان اب ہے کہ وہ کسی بھی طرح کے علاقائی تصادم سے گریز کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں یا جمہوریت پر ایک نیا کلنک لگنے کو ہے . امید ہے کہ موجودہ لولی لنگڑی جمہوریت ہوش مندی کا مظاہرہ کرے گی ۔تیسری بات یہ کہ اس پروجیکٹ سے خطہ کے ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ممکن ہے ۔ پاکستان، افغانستان، ایران، بھارت اور چین ناگزیر طور پر ایک میز پر آ بیٹھیں گے جس کا ہماری خارجہ پالیسی پر مثبت اثر ہو گا ۔ یاد رہے کہ معاشی میدان میں ہر ممبر ملک کو اتنا ہی فائدہ ہو گا جتنی اس کی پیداواری صلاحیت و قابلیت ہو گی. اہم ترین بات یہ کہ اس بین الریاستی تعاون کی بنیادیں بھی پاکستانی مقتدر طبقات سے داخلی و خارجہ پالیسی میں نمایاں تبدیلی کا تقاضا کرتی ہیں ۔ مثلا کشمیر اور افغانستان میں مہم جو پالیسیوں سے مکمل دستبرداری وغیرہ ۔ سوال یہ ہے کہ ایسی کچھ تبدیلیاں منظر پر ہیں ؟ کیا ریاست اپنا بیانیہ بدلنے کو ہے ؟

آخری اور اہم بات یہ کہ چین غیر جمہوری سیاسی اقدار کا حامل ایک ملک ہے ۔ افریقہ، سری لنکا، برما اور جہاں جہاں بھی اس کے اثر و رسوخ میں اضافہ ہوا ہے وہاں اس نے آمریت کو کھل کر حمایت دی ہے ۔ پاکستان میں بھی اگر دیکھیں تو ہمیں چینی پالیسیوں میں جمہوری و غیر جمہوری اقتدار کی تفریق نہیں ملتی مختلف غیر ملکی اخبارات لکھ چکے ہیں کہ چین گوادر یا اس کے پاس اپنا ایک فوجی بحری اڈہ قائم کرنا چاہ رہا ہے جس کی مدد سے وہ بحیرہ عرب میں اپنے اثرورسوخ میں اضافہ کا خواہش مند ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ اقتصادی راہداری کے بعد پاکستان میں چینی اثرورسوخ میں بے حد اضافہ ہو گا جو جمہوریت اور انسانی حقوق کی جدوجہد کے لئے بدشگون بھی ثابت ہو سکتا ہے ۔

خلاصہ کلام یہ کہ انتہائی ذہانت اور ذمہ داری سے آگے بڑھا جائے اور تمام فریقین کو اعتماد میں لے کر چلا جائے ۔ اس پورے معاملہ میں جمہوریت ہی ہماری طاقت ہے۔ اگر اس کی بنیاد ایک سیاسی پارٹی یا ایک مخصوص ادارہ کی ریاستی پالیسی پر آمریت کے بجائے تمام فریقین کی شراکت داری پر ہو ۔ یہ اب بھی مسائل کا حل ہے اور مستقبل کے سیاسی ، سماجی ، اور معاشی منظر میں ہماری قوت و استحکام کی ضمانت بھی ۔ آئیے کہ مکالمہ اور اتفاق رائے کی جمہوریت سے آگے بڑھیں
​
http://humsub.com.pk/699/zeeshan-hashim-2/
 
Advertisement
Mujhey inn kam zarf aor jahil Patwariyon ki akal pe matam karnay ka dil ker raha hai

Bewakoof log yehee nahee samajh paa rahay ke khud to inhon ne jaisay taisay guzara kar he lena hai

Leiken inki anay wali naslain yehee qarzay utarteee phirain gee, apnay bachon ko bhikari bananay ka khud he intezaam kar rahay hain

Patwariyo Nooron ki Qarza gardi k khilaaf awazz buland karo, Imran Khan ki nafrat se nikal aao

Yeh mulk ki behtreee kaa mamla hai, kab tak youn he ghulam banay raho ge
 
Advertisement
Jab Imran Khan kehta thaa Chinese president investment nahee balkay qarzay denay aa raha hai

Tab yeh jahil Phatwari kehtay they Yeh ghaddar hai, aor Pakistan ka nuqsan kerwa raha hai

Ab jab sabit ho gyaa ke woh $46 Billion Dollars Qarza hai ... ab phir se Phatwari usay ghaddar sabit kernay pe aa gaye hain

OOper se inki hatt dharmi dekho Qarzay ko aisay defend ker rahay hain jesay wapis karna he nahee
 
ایک چنجگادر بار بار چیخ رہا ہے کہ یہ سرمایہ کاری ہے. جہالت کی قطب مینار کو شاک لگا ہے کہ عمران خان نے اسے قرضہ کیوں کہا تھا

 
This corridor is essential for survival of Pakistan and it is also essential for China Russia Afghanistan and new born central Asian land lock countries
China and Russia are economically in position to support Pakistan and they can and are playing a positive rule to make it happen where as India don,t want a strong and stable Pakistan and Nawaz don,t understand this because he is not capable of to handle this
We need someone with vision and intelligence to run this country.
Who this we have to decide and choose.
 
پانی پر کار چلانے والی قوم ہمیشہ کسی معجزے کی تلاش میں رہتی ہے۔ گٹر ابل رہا ہو تو اسے بھی متبرک چشمہ سمجھ لیتی ہے۔ بس اسی طرح حکمران سمجھا رہے ہیں اور لوگ سمجھ رہے ہیں کہ راہداری کوئی معجزہ ہے اب پاکستان کے دن ایسے بدلیں گے کہ لوگ پیرس سے نوکریاں ڈھونڈھنے ''پیرس'' آئیں گے ، او آب حیات مفت میں پیئں گے۔
 
Advertisement
The real thing...........


دوسری چیز جو کہ انتہائی اہم ہے وہ یہ کہ پاکستانی وفاق انتہائی کمزور ہے ، اس کی تمام اکائیوں اس سے انتہائی ناراض ہیں – اس پر پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کا ٹھپہ لگ چکا ہے – موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کا تعلق پنجاب سے ہے – اگر صوبوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوتا اور اختلاف و نفرت کے شعلے بھڑکتے جاتے ہیں تو اس راہداری سے فائدہ نہیں الٹا نقصان ہو گا – اگر پاکستانی قومیت تتر بتر ہوتی ہے تو یہ راہداری کیا کوئی بھی معاشی پروجیکٹ مجموعی طور پر فائدہ مند نہیں​
 
Yeh tajzia tau bahut azeem ha. Taraki tau tab hauti ha jis kaam mein goron k haath hau. Ab yeh hamaray prosi kia karein g, bojh h hein ham par. Lakin koi fikar k baat nahein, jaisay h PTI k hukumat aaey sab kuch ukhar k paink dena, tab tak zra sabr kar lo, kuch sarkein varkein ban'nay dau. Thoray din k tau baat ha, 2018 aya k aaya.
 
The real thing...........


دوسری چیز جو کہ انتہائی اہم ہے وہ یہ کہ پاکستانی وفاق انتہائی کمزور ہے ، اس کی تمام اکائیوں اس سے انتہائی ناراض ہیں – اس پر پنجابی اسٹیبلشمنٹ کی بالادستی کا ٹھپہ لگ چکا ہے – موجودہ سیاسی و عسکری قیادت کا تعلق پنجاب سے ہے – اگر صوبوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہوتا اور اختلاف و نفرت کے شعلے بھڑکتے جاتے ہیں تو اس راہداری سے فائدہ نہیں الٹا نقصان ہو گا – اگر پاکستانی قومیت تتر بتر ہوتی ہے تو یہ راہداری کیا کوئی بھی معاشی پروجیکٹ مجموعی طور پر فائدہ مند نہیں​

G bilkul, nafretein tau had se barh gaee hein. KP k loag ab kaam k liey Dubaee jaatay hein, Karachi chor dia ha. PTI k baray leadroon k Punjab mein pitaee hautee ha isi liey unhein KP se muhabbat hau gaey ha. Aur yeh Blochi tau apni sarak ilahda bana rahey hein. Halaat bahut buray hein, mustaqbil sirf PTI k ha.
 
G bilkul, nafretein tau had se barh gaee hein. KP k loag ab kaam k liey Dubaee jaatay hein, Karachi chor dia ha. PTI k baray leadroon k Punjab mein pitaee hautee ha isi liey unhein KP se muhabbat hau gaey ha. Aur yeh Blochi tau apni sarak ilahda bana rahey hein. Halaat bahut buray hein, mustaqbil sirf PTI k ha.

Balochistan main ID dekh kr Punjabion ko kafi dafa gooliyaan ari gyi hain....

Karachi main Punjab sy nafrat kafi common hy khas kr Muhajiron main....

KP aur FATA main sy bhi bht sy logon ny last 15 years main TTP aur doosary logon ko join kiya hy mehroomioon ki waja sy...

Ap kabhi Mariam bibi k media room sy nikal kr bhi Pakistan ko dekha krain.....

Ab meray ghar ko aag nhn lagi tu iss ka matlab sab theek hy ???
 
Advertisement

Balochistan main ID dekh kr Punjabion ko kafi dafa gooliyaan ari gyi hain....

Karachi main Punjab sy nafrat kafi common hy khas kr Muhajiron main....

KP aur FATA main sy bhi bht sy logon ny last 15 years main TTP aur doosary logon ko join kiya hy mehroomioon ki waja sy...

Ap kabhi Mariam bibi k media room sy nikal kr bhi Pakistan ko dekha krain.....

Ab meray ghar ko aag nhn lagi tu iss ka matlab sab theek hy ???

Tau mein ne kia kaha ha. Khushian manao, halaat kharab houngay tau PTI k mazay houngay.