Advertisement

قربانی کا حکم اور حکمت




قربانی کا حکم اور حکمت

کَذٰلِکَ سَخَّرْنٰھَا لَکُمْ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْنَ
الحج:۳۶

اسی طرح ہم نے تمہارے لئے ان جانوروں کو مسخر کیا تاکہ تم شکریہ ادا کرو۔

وَیَذْکُرُوا اسْمَ اﷲِ فِيْ أَیَّامٍ مَّعْلُوْمٰتٍ عَلَی مَا رَزَقَھُمْ مِنْ بَھِیْمَۃِ الأَنْعَامِ فَکُلُوْا مِنْھَا وَأَطْعِمُوْا الْبَآئِسَ الْفَقِیْرَ
الحج:۲۸

اور چند مقرر دِنوں میں ان جانوروں پر اللہ کا نام لیں جو اُس نے انہیں بخشے ہیں، خود بھی کھائیں اور تنگ دست محتاج کو بھی دیں۔

وَالْبُدْنَ جَعَلْنٰھَا مِنْ شَعَآئِرِ اﷲِ لَکُمْ فِیْھَا خَیْرٌ فَاذْکُرُوْا اسْمَ اﷲِ عَلَیْھَا

اور قربانی کے اونٹوں کو ہم نے تمہارے لئے شعائر اللہ میں شامل کیا ہے۔ تمہارے لئے ان میں بھلائی ہے۔ پس ان پر اللہ کا نام لو۔
الحج :۳۶

قُلْ إنَّ صَلاَتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَايَ وَمَمَاتِيْ ﷲِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ٭لَا شَرِیْکَ لَہُ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَأَنَا أوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ
الانعام:۱۶۲،۱۶۳

کہہ دیجئے کہ بیشک میری نماز، میری قربانی، زندگی اور مو ت اللہ پروردگار عالم کے لئے ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور یہی مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلے مسلمان ہوں۔

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:
جو شخص استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے، وہ ہماری عید گاہ میں نہ آئے۔
سنن ابن ماجہ:۲۵۳۲

حضرت براء بن عازب رسول اللہﷺسے روایت کرتے ہیں کہ
ہماری آج کے دن پہلی عبادت نماز اور پھر ذبح کرنا ہے۔ پس جس نے اس طریقے پر عمل کیا، اس نے ہماری سنت پالی۔
سنن نسائی:۱۴۷۲

ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضورؐﷺ مدینہ میں دس سال مقیم رہے اور ہرسال قربانی کرتے رہے۔
ترمذی:۲۶

رسول اللہﷺ نے عید گاہ میں ہی ذبح اور نحر فرمایا۔
سنن النسائی:۴۰۷۰


سنة أبیکم إبراھیم
سنن ابن ما جہ :۶۷۲
یعنی یہ تمہارے باپ ابراہیم ؑ کی سنت ہے۔

قربانی کا حکم اور حکمت

انسانی فطرت ہے کہ وہ جسے ملجا و ماویٰ سمجھتا ہے، اسی کے سامنے نذرونیاز پیش کرتا ہے۔ غیر اللہ کے لئے ایسا کرنا اللہ نے شرک قرار دے کر منع کیا تو اس کے ساتھ ہی انسان کے اس فطری جذبے کی تسکین کا راستہ بھی بنا دیا۔ انسان اگر غیر اللہ کو سجدہ کرتا تھا تو اللہ نے جہاں غیراللہ کو سجدہ کرنا حرام ٹھہرایا، وہاں اس کے متبادل کے طور پر نماز کو فرض کردیا۔ غیر اللہ اور بتوں کی نذر ونیاز کی جگہ زکوٰۃ کو فرض کیا۔ استھانوں کے طواف کی جگہ خانہ کعبہ کے طواف کو عبادت کا حصہ بنا دیا۔ اسی طرح انسان قدیم زمانے سے اپنے دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھاتا رہا ہے تو اسے اللہ نے صرف اپنے لئے قربانی کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک طرف تو خدا نے کہا کہ جس پر بھی غیر اللہ کا نام لیا جائے ﴿مَا أُھِلَّ لِغَیْرِاﷲِ بِہِ﴾ اور جسے بھی استھانوں پر ذبح کیا جائے ﴿وَمَا ذُبِحَ عَلَی النُّصُبِ﴾ حرام ہے تو دوسری طرف نماز پڑھنے اور قربانی دینے کا حکم فرمایا:﴿ فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ﴾ غرض یہ کہ عبادت کی اکثر وہ صورتیں جو انسان نے غیر اللہ کے لئے اختیار کی ہیں، اسلام میں اُنہیں صرف اللہ کے لئے خاص کردیا گیا ہے۔

اِنِّـىْ وَجَّهْتُ وَجْهِىَ لِلَّـذِىْ فَطَرَ السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضَ حَنِيْفًا ۖ وَّمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ
سورۃ الانعام -79

سب سے یکسو ہو کر میں نے اپنے منہ کو اسی کی طرف متوجہ کیا جس نے آسمانوں اور زمین کو بنایا، اور میں شرک کرنے والوں سے نہیں ہوں۔






14202670_1178048155587208_6117343456386633640_n.png
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement

قُلْ إنَّ صَلاَتِیْ وَنُسُکِیْ وَمَحْیَايَ وَمَمَاتِيْ ﷲِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ٭لَا شَرِیْکَ لَہُ وَبِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَأَنَا أوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ
الانعام:۱۶۲،۱۶۳

’’کہہ دیجئے کہ بیشک میری نماز، میری قربانی، زندگی اور مو ت اللہ پروردگار عالم کے لئے ہے جس کا کوئی شریک نہیں اور یہی مجھے حکم دیا گیا ہے اور میں سب سے پہلے مسلمان ہوں۔‘‘

حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:
’’ جو شخص استطاعت کے باوجود قربانی نہ کرے، وہ ہماری عید گاہ میں نہ آئے۔‘‘
سنن ابن ماجہ:۲۵۳۲
 
انسانی فطرت ہے کہ وہ جسے ملجا و ماویٰ سمجھتا ہے، اسی کے سامنے نذرونیاز پیش کرتا ہے۔ غیر اللہ کے لئے ایسا کرنا اللہ نے ’شرک‘ قرار دے کر منع کیا تو اس کے ساتھ ہی انسان کے اس فطری جذبے کی تسکین کا راستہ بھی بنا دیا۔ انسان اگر غیر اللہ کو سجدہ کرتا تھا تو اللہ نے جہاں غیراللہ کو سجدہ کرنا حرام ٹھہرایا، وہاں اس کے متبادل کے طور پر نماز کو فرض کردیا۔ غیر اللہ اور بتوں کی نذر ونیاز کی جگہ زکوٰۃ کو فرض کیا۔ استھانوں کے طواف کی جگہ خانہ کعبہ کے طواف کو عبادت کا حصہ بنا دیا۔ اسی طرح انسان قدیم زمانے سے اپنے دیوتاؤں کی بھینٹ چڑھاتا رہا ہے تو اسے اللہ نے صرف اپنے لئے قربانی کرنے کا حکم دے دیا۔ ایک طرف تو خدا نے کہا کہ جس پر بھی غیر اللہ کا نام لیا جائے ﴿مَا أُھِلَّ لِغَیْرِاﷲِ بِہِ﴾ اور جسے بھی استھانوں پر ذبح کیا جائے ﴿وَمَا ذُبِحَ عَلَی النُّصُبِ﴾ حرام ہے تو دوسری طرف نماز پڑھنے اور قربانی دینے کا حکم فرمایا:﴿ فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ﴾ غرض یہ کہ عبادت کی اکثر وہ صورتیں جو انسان نے غیر اللہ کے لئے اختیار کی ہیں، اسلام میں اُنہیں صرف اللہ کے لئے خاص کردیا گیا ہے۔