Advertisement

قربانی ، آلائشیں اور آدھا ایمان


Untitled_2.jpg


قربانی ، آلائشیں اور آدھا ایمان جانے کا خطرہ
......
میرے پیارے پیارے پاکستانی مسلمانو
اچھا تو اپ قربانی کرنے کے لیئے تیار ہو ؟
ثواب کمانے کے چکروں میں ہو ؟
ہمممم ( ایک گہری سانس لیتے ہوئے )
اچھا قربانی تو تم کر لوگے
جانور کا گوشت ہمسائیوں اور مستحق لوگوں میں بھی بانٹو گے اپنی فریج میں بھی چند دنوں کے لیئے رکھ لوگے .
اچھی بات ھے بہت اچھی بات ھے
لیکن
کہیں تم اپنا آدھا ایمان گنوانے کے چکر میں تو نہیں ہو ؟
نہیں سمجھے ؟
گھوم گئے نا ؟.
چلو میں سمجھاتا ہوں
سارے آگے آگے آجاو
یار یہ بچوں کو بھی آگے آنے دو
انکو آج سمجھ آئے گی تو یہ کل کو باشعور اور معزز شہری بنیں گے .
سنو میرے جان من وطن کے باسیو
جب تم قربانی کرتے ہو اللہ کی رضا کی خاطر کرتے ہونا ؟
لیکن ایک بات تو بتاو کیا رب کائنات کو تمہارے جانور کے گوشت کی ضرورت ھے ؟
کیا اس رب کائنات کو ان جانوروں کے لہو کی ضرورت ھے ؟
نہیں نا ؟
جناب عالی یہ قربانی جو آپ کرتے ہیں یہ اللہ کے محبوب پیغمبر سیدنا حضرت ابراہیم علیہ سلام اور ان کے فرمانبردار بیٹے جناب سیدنا حضرت اسمعیل علیہ سلام کی عظیم قربانی اور رب کریم کے حکم کی تعمیل میں قائم کی گئی ایک مثال کی یاد کو تازہ کرتی ھے .
اور رب کائنات کی خوشنودی کی خاطر اپنے پیارے جانوروں کو قربان کرکے ہم اپنے سوہنے رب کو خوش کرتے ہیں .
لیکن اس سے ہمارا آدھا ایمان جانے کا خطرہ کیسے پیدا ہو گیا
یہی پوچھنا چاہتے ہو نا آپ ؟
تو سنو
جب آپ اپنے جانور کی قربانی کرتے ہو اسکو ذبح کرتے ہو تو قابل استعمال گوشت اور جو اعضاء پکائے جاتے ہیں انکو ایک طرف رکھ کر باقی بچتی ھے جانور کی کھال اسکی آنتڑیاں اور باقی معدہ وغیرہ .
جناب عالی کھال تو آپ دے دیتے ہیں اپنے ہی کسی فرقہ کے مولبی صاب کے مدرسہ کو یا پھر اگر آپ کراچی میں ہیں تو الطاف بائی کے غنڈے چھین کر لے جاتے ہیں
اب زرا وہاں پر شکریہ راحیل شریف قانون کا نفاظ ہو چکا ھے تو اس لیئے امید ھے اس بار کھالیں صحیع حقداروں کو ہی پہنچیں گی جس کے لیئے شوکت خانم اسپتال سے بڑا اور کوئی ادارہ نہیں میرے خیال میں خیر یہ تو کھال کی بات ہو گئی .
اب اتے ہیں آنتڑیوں اور دیگر آلائیشوں کی طرف جو کہ آپ لوگ گھر کے باہر پی پھینک دیتے ہو
اگر کوئی حڈحرامی کی حدود سے باہر نکلے تو زیادہ سے زیادہ اپنے محلے سے نکل کر دوسرے محلے یا کسی بھی سڑک کے کنارے پہنچے آگے پیچھے دیکھا اور اس آلائیشوں بھری بوری کو پھینکا اور یہ جا اور وہ جا
راہ فرار اختیار ایسے کرتے ہیں جیسے معشوقہ کے گھر کے سامنے خط پھینک کر عاشق اسکے باپ یا بھائیوں کو دیکھ کر اپنی دم ٹانگوں میں دبا کر بھاگتا ھے .
آپ سوچ رھے ہونگے کہ اس سے ہمارا آدھا ایمان کیسے ضائع ہوا ؟.
تو جناب کیا آپ نے اپنے رب کی اس بات کو بھلا دیا کہ صفائی نصف ایمان ھے ؟
یعنی کہ اگر آپ نے اپنی اپنے جسم اور روح اور اپنے ارد گرد کی صفائی رکھی تو یہ آپکا آدھا ایمان ہو جاتا ھے اسکے بعد باقی کے فرائض رہ جاتے ہیں .
تو جناب من اگر آپ وہ آلائشیں باہر کسی سڑک کے کنارے یا کسی اپنے مسلمان بھائی کے دروازے پر پھینک کر رفو چکر ہوجاتے ہیں
اور ان آلائشوں کی وجہ سے جو گندگی پھیلتی ھے اور مکھیوں اور مچھروں کا وہ طوفان بتمیزی آتا ھے کہ اسکے بعد وہ شہری جو پہلے کی مختلف بیماریوں اور مصائب کے مارے ہوتے ہیں ان پر مزید بیماریاں حملہ آور ہوتی ہیں .
کیا آپ سمجھتے ہیں کہ آپکی اس غفلت نااہلی اور گندگی پھیلانے کے موجب ہونے کے بعد آپ کا آدھا ایمان باقی رہتا ھے ؟
یہ مجھ سے نہیں اپنے آپ سے پوچھیں
یا اپنے رب زولجلال کے فرمان پڑھیں کہ اسے صفائی سے کتنی محبت ھے اور گندگی سے اور گندگی پھیلانے والوں کو وہ پسند نہیں فرماتا .
زرق سوچیئے کہ صفائی ستھرائی رکھنے سے نصف ایمان ہوتا ھے تو گندگی پھیلانے سے آدھا ایمان جا بھی سکتا ھے .
کیا آپ کا ضمیر آپکے اس عمل پر مطمئن ہوتا ھے کہ آپ نے قربانی کا حق پورا کر دیا ھے
اور قربانی کی اصل روح کو سمجھ لیا ھے ؟.
نہیں میرے دوست نہیں
آپ اس گندگی اور بیماریوں کو پھیلانے کے موجب بن رہے ہو
اپنے تئیں تو اپ قربانی کرکےاور آلائشیں باہر پھینک کر سر سے بوجھ اتار دیتے ہو
لیکن ہمارے رب کو ایسی قربانیوں کی ضرورت نہیں
بلکہ قربانی تو نام ہی ایثار کا ھے
قربانی تو نام ہی دوسروں کے حقوق کے خیال رکھنے کا ھے .
تو سنو میرے ہم وطنو آو اور عہد کرو کہ اس بار ہم آلائشوں کو وہاں پھینکیں گے جہاں ضلعی حکومت نے مخصوص جگہیں مختص کی ہیں .
اور اس طرح ہم قربانی کے ساتھ اپنا ایمان بھی بچانے میں کامیاب ہونگے
اور ہمارا رب بھی ہم سے خوش ہوگا .......
.............

شاید کہ اتر جائے ترے دل میں یہ مری بات
.
تحریر اقبال سیالکوٹین .....

​
 
Last edited by a moderator: