- Joined
- Oct 17, 2012
- Posts
- 9,397
- Reaction score
- 10,632
- Points
- 113
[FONT=&]قاتل کی موت اور مجاہد کی شہادت
فلم پی کے کے لافانی ڈائلوگ جسنے مذهب کے ٹھیکیداروں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا
پنڈت - بیٹا ہمیں بھگوان کی رکھشا کرنا اتا ہے ، اپ ہمارے بھگوان کو ہاتھ لگائیں اور ہم چپ چاپ بیٹھے رہیں گے ؟
پی کے - تم کرے گا رکھشا بھگوان کا ؟
ارے اتا سا ہے یہ گولہ ، اس سے بڑے بڑے لاکھوں کروڑوں گولے گھوم رہیں ہیں کائنات میں ، تم ایک چھوٹے گولے کا ، چھوٹے سے شہر میں ، چھوٹی سی گلی بیٹھ کر بولتا ہے کے اوکی رکھشا کرے گا جس نے سارا جہاں بنایا ، اسے تمہارے رکھشا کی جرورت نہیں ہے ، وہ اپنی رکھشا خود سے کر سکتا ہے .تم اپنے بھگوان کی رکھشا بند کروں ورنہ ا ی گولہ میں انسان نہیں بس جوتا رہ جاے گا
دنیا کے ایک ملک پاکستان ، پاکستان کے ایک صوبے کراچی ، کراچی میں ایک گلی اور اس گلی کی ایک مسجد بنوری میں ، سن ١٩٩٠ میں ایک سنی تحریک پیدا ہوتی ہے اور چند سالوں میں اسلام کی محافظ بن جاتی ہے . الله پاک نے حضرت محمّد pbuh کورحمت للعالمین بنا کر بھیجا اور نبوت ان پر ختم کر دی . ہمارے پیارے نبی pbuh نے جن کی دسترس میں سب کچھ تھا مگر خود سے تجارت کر کے ، شادیاں کرے کے ، ہجرت کر کے ، جنگیں لڑ کر ، تبلیغ کر کے ، سیاست کر کے ، حکومت کر کے ، لوگوں کی تربیت کر کے ، تکالیف سہ کر پوری دنیا کو دنیا میں رہنے کے طور طریق بتایے . فتح مکّہ کے بعد عام معافی کا اعلان کر دیا جسکے بعد ایک کثیر تعداد مسلمان ہو گئی . ہمارے پیارے نبی pbuh نے صحابہ اکرام کوعلم اور تلواریں عطا کیں . ان صحابہ اکرام نے عرب سے نکل کر اسلام پوری دنیا میں پھیلا دیا
٢١ وین صدی کے پاکستانی مولویوں نے مسلمانوں کو لوٹے دے کر گھر اور ملک بدر کروا کر اسلام کو رسوا کروا دیا .اگر کسی نے اسلام کی مسخ ترین شکل دیکھنی ہو وہ پاکستان ا جاے
٢١ وین صدی کے مولویوں نے اتنی زیادہ بدعت اسلام میں پھیلا دیں کے ہندوؤں اور مسلمانوں میں فرق کرنا مشکل ہو گیا .. نعت شریف برصغیر کے مسلمان حضور کی شان میں پڑھتے تھے جو سنی تحریک والوں نے کاروبار بنا دیا اور یہ کاروبار ایک سیاسی پارٹی میں تبدیل ہو گیا . نعت خوانوں پر طوائفوں کی طرح پیسہ لوٹایا جانے لگا. قبروں کے مجاور اور ہندو پنڈت یک جان دو قالب ہو گئے . نعت پڑھنے والوں کو سونے میں تولنا شروع کر دیا . ربيع الأوّل ایک تہوار بن گیا جہاں دنیا بھر کی بدعتیں ہونے لگیں . بڑ ی بڑ ی توندوں والے مولوی مسجدوں میں قرآن کی جگہ قصے کہانیوں والی کتابیں پڑھ کر لوگوں کو بیوقوف بنانا شروع کر دیا . انلوگوں نے ایک مخصوس حلیہ بنا کر سارا دن اسی حالت میں رہنا شروع کر دیا . نعت شریف کی محفلوں کو ایک ایسا درجہ دے دیا گیا جو مسلمانوں کی تاریخ میں کبھی نہیں ملتا .
پاکستان میں سلمان تاثیر نام کا ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور مختلف بزنس کا مالک رہتا تھا . وہ بہت سے لوگوں کے رزق کا وسیلہ ہوتا ہے . سلمان تاثیر ایک دفعہ مسجد گیا ، وہ فون کی گھنٹی بند کرنا پھول گیا تھا . نماز کے بعد امام صاحب اور نمازیوں نے اس پر خوب لعنت ملامت کی . اگلے دن وہ ایک شراب خانے میں گیا ، اس کے ہاتھ سے سے شراب کا گلاس گر جاتا ہے ، مینیجر اسکے پاس اتا ہے ، دیکھتا ہے اور سٹاف کو ایک اور گلاس لانے کا کہتا ہے . اس دن کے بعد وہ آدمی کبھی مسجد نہیں گیا
یکم مارچ ٢٠١٦ کو ایک قاتل کا جنازہ اٹھتا ہے جو کے سلمان تاثیر کا محافظ تھا اور جسکی تنخواہ سے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا . اسکو کسی ثبوت کے بغیر مذہب کے نام پر ورغلایا جاتا ہے وہ اس شراب پینے والے کو قتل کرتا ہے جسکے ٹیکس کے پیسوں سے اسے تنخواہ ملتی تھی اس محافظ نے ایک شراب پینے والے آدمی پر پیچھے سے وار کیا اور قتل کر دیا . ریاست کا قانون پھانسی کی سزا دیتی ہے مگر مذھب کے ٹھیکیدار آڑے اتے ہیں . ریاست کی طاقت ایک سوالیہ نشان بن جاتی ہے . پھر ایک سپہ سالار ریاست کے پیچھے کھڑا ہو جاتا ہے . ریاست اپنی رٹ قائم کرتی ہے اور مجرم کو پھانسی ہو جاتی ہے . مذہبی ٹھکیداروں کی لاٹری نکل جاتی ہے اور قاتل کے جنازہ میں پورا شہر امڈ اتا ہے . پاکستانی شارٹ کٹ مسلمان قاتل کو سر پر اٹھا کر دنیا بھر کو اپنی جہالت کا ثبوت فراہم کرتے ہیں . دنیا حیرت زدہ رہ جاتی ہے یہ کیسے مسلمان ہیں جو ایک قاتل کو ہیرو بنا رہیں اور شہیدوں کو پوچھتے تک نہیں. ہم کیسے مسلمان ہیں جو آخری رسول پر مٹ مرنے کو ہر وقت تیار رہتے ہیں مگر انکے طریقوں پر چلنے کو تیار نہیں ؟
مگر افسوس اس ہجوم میں ٩٩.٩ کو نماز جنازہ پڑھنا نہیں اتا تھا ، وہ تمام لوگ ویسے ہی تھے جیسا کے اس تحریر کو لکھنے والا
سوشل میڈیا می ممتاز قادری کے سپپورٹر صرف ایک سوال پوچھتے دکھائی دے کے ، میڈیا اتنا بڑا جنازہ پوری دنیا کو کیوں نہیں دکھا رہا ؟
افسوس غازی علم دین شہید کے جنازہ کو بھی میڈیا میں نہیں دکھایا گیا تھا مگر وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ رہیں گے . شہیدوں کو کب میڈیا کی ضرورت ہوتی ہے ؟
سوشل میڈیا میں ممتاز قادری کے سپپورٹرز نواز شریف کو گالیاں اور لعنت ملامت کر رھیں ہیں . بھلا نواز شریف ممتاز قادری کو پھانسی کیسے لگوا سکتا ہے جبکے وہ خود جنونی پاگل دہشت گردوں کی پشت پناہی عرصہ دراز سے کر رہا ہے ؟
پھانسی تو جنرل راحیل شریف نے شروع کی ہے . جنرل راحیل نے حکومت کی رٹ کو نافذ کرکے دراصل ایک نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے . پاکستان کے کسی ملا میں یہ ہمت نہیں کے وہ جنرل راحیل کے خلاف ایک لفظ بھی بول سکیں . اس پھانسی کے بعد لال مسجد کے مولوی کیسے بچ سکیں گے ، یہ صرف دنوں کی بات ہے . بہرحال جنرل راحیل کو سلام کے انہوں نے وہ کر دکھایا جو شائد کوئی نہ کر سکتا.....مگر اب ان پر زیادہ پریشر اے گا ، زیادہ سوالات آئین گے . پتا نہیں کس کس کی نیدیں حرام ہوں گی
سنی تحریک کو بھی ایک شہید مل گیا . جماعت اسلامی کے امیر کو بھی ایک شہید درکار تھا جو وہ سنی تحریک سے ہڑپ کرنا چاہ رہی ہے . سنا ہے کے ایک طرف امیر جماعت نے سلمان تاثیر کے قتل کے بعد انکے خاندان سے تعزیت کی تھی اور اب وہ شہید ہڑپ کرنا چاہ رہی ہے . ایسے ہی جب جمہوریت کو بچانے کا مسلہ درپیش اتا ہے تو امیر جماعت تمام سیاسی برہمنوں کے ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں ، جب ٹھنڈ ہوتی ہے تو انہی اشرافیہ سے اشرفیاں لے کر اشرافیہ کو ہی موصوف للکار رہے ہوتے ہیں
اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے
لہو دے کر بدلتی ھیں قوموں کی تقدیریں
کسی کے ہیں جگر گوشے کسی کے ہیں جگر پارے
وہاں ماؤں نے وارے ہیں کیسے کیسے آنکھ کے تارے
اٹھو تم کو شہیدوں کا لہو آواز دیتا ہے
جماعت اسلامی نے یہ ترانے سنا سنا کر پاکستان میں کئی خاندانوں کے لخت جگر اور نور نذر شہید کرواے ہیں . وہ حقیت میں شہید ہیں جنہوں نے سرخ اندھی اور ہندو سامراج سے ٹکراے تھے . کیا جماعت اسلامی وہ تمام شہیدوں کو اون کرتی ہے ؟
اپنے شہید سنبھالے نہیں گئے ، انکے حق وہ حاصل نہ کر سکے اور چلے ہیں ایک قاتل کو شہید بنانے . یہ ہوتا ہے جب ایک حجرے کے مولوی کو کسی جماعت کا امیر بنا لیں
پاکستان کے لئے افواج پاکستان کے سپاہی اور سویلین شہید ہوے ہیں ، کیا ہم نے کبھی شہیدوں کا دن منایا ہے ؟
راولپنڈی میں نکلنے والا ہجوم شارٹ کٹ مسلمانوں کی وہ قسم یا مخلوق ہے جو صرف پاکستان میں ہی دکھائی دیتی ہے . شارٹ کٹ مسلمان نعتوں کو اسلام سمجھ بیٹھے ہیں . شارٹ کٹ مسلمان دن کے ٢٤ گھنٹے کیا کرتے ہیں ، بتانے کی ضرورت نہیں کیونکے ہم بھی وهی ہیں . جب کوئی یو ٹیوب اس سے ملتی جلتی بکواس سے اسلام کو خطرہ ہوتا ہے تو وہ بچانے ا جاتے ہیں اور اپنی ہی چیزوں کو توڑ کر غیرت مند مسلمان ہونے کا گھٹیا ثبوت دیتے ہیں . دنیا بھر میں مسلمان لاکھوں کو تعداد میں شہید ہو رہیں ہیں ، کسی کو فکر نہیں . فکر ہے تو ایک قاتل کی
الله پاک ہم مسلمانوں سے اسلام کی حفاظت فرماۓ . اسلام کو کسی اور سے نہیں بلکے آجکے مسلمانوں سے خطرہ ہے . اگر کوئی اصل مسلمان پاکستان ا جاے تو وہ بدعت میں پڑے لوگوں کو دیکھ کر شائد یہی سمجھے گا یہ ملک ابھی بھی انڈیا کا حصہ ہے . جب اس ملک کا وزیراعظم بھی یہ کہ دے کے ہم بھی اسی خدا کو پوجتے ہیں جسے آپ .........تو پھر شک کس بات کا رہ جاتا ہے ؟
Last edited:





