Advertisement

قائداعظم ؒ کون تھے ؟ - (Must Watch)

276008_100002911529123_1153767248_n.jpg

300886_422451011123492_1924552038_n.jpg

Advertisement
کیا قائداعظم ؒ سیکولر تھے؟
---------------------
ایک دفعہ کسی صاحب نے محض شرارت کرنے اورمسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کیلئے قائداعظم ؒ سے یہ سوال پوچھا تھا کہ آپکا تعلق سنی فرقے سے ہے یا شیعہ فرقے سے؟ تو قائداعظم ؒ کا جواب تھا کہ ہادی اسلام حضور نبی کریم کا مذہب کیا تھا؟ یہ جواب ان کی سوچ، شخصیت اور مذہبی ر جحان کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

یہ ایک حیرت انگیز حقیقت اور دلچسپ اتفاق ہے کہ قائداعظم ؒ کی واحد اولاد یعنی انکی بیٹی دینا جناح نے 14 اور15 اگست 1919ءکی درمیانی شب کو جنم لیا۔ایک مورخ کے بقول انکی دوسری ”اولاد“ اسکے صحیح اٹھائیس برس بعد 14 اور 15 اگست 1947ءکی درمیانی شب کو معرض وجود میں آئی اور اسکا نام پاکستان رکھا گیا۔

حقیقت یہ ہے کہ قائداعظم ؒ اپنی اولاد کو دل و جان سے چاہتے تھے اور خاص طور پر دینا جناح انکی زندگی کی پہلی محبت کی آخری نشانی تھی لیکن اسکے باوجود جب دینا نے کسی مسلمان نوجوان کی بجائے ایک پارسی نوجوان نیوائل وادیا سے شادی کا فیصلہ کیا تو قائداعظمؒ نے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس سے تعلق توڑ لیا۔ دینا ا کے جگر کا ٹکڑا تھی، اس سے بیٹی کی حیثیت سے تعلقات رکھے جا سکتے تھے۔ ہمارے ہاں اس قسم کی لاتعداد مثالیں ہیں کہ لبرل قسم کے مسلمان مذہبی رشتہ ٹوٹنے کے باوجود اولاد سے سماجی تعلقات نبھاتے رہے لیکن تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ قائداعظم ؒ نے بیٹی سے مذہب کا رشتہ منقطع ہونے کے بعد اس سے ہر قسم کے رشتے توڑ لئے۔ دوستوں سے کبھی دینا کا ذکر تک نہ کیاجیسے ان کی کوئی اولاد ہی نہ تھی اور پھر مرتے دم تک دینا کی شکل نہ دیکھی۔ شادی کے بعد دینا نے چند ایک بار اپنے والد گرامی کو خطوط لکھے۔ قائداعظم ؒ نے ایک مہذب انسان کی مانند ان خطوط کے جوابات دیئے لیکن ہمیشہ اپنی بیٹی کو ڈیئر دینا“ یا پیاری بیٹی کہہ کر مخاطب کرنے کی بجائے مسز وادیا کے نام سے مختصر جواب دیئے۔
(بحوالہ سٹینلے والپرٹ، جناح آف پاکستان صفحہ 370)

یہ بھی ایک تلخ حقیقت ہے کہ پاکستان بننے کے بعد قائداعظم ؒ کی بیٹی مسز وادیا اپنے باپ سے ملنے اور اپنے باپ گورنر جنرل کو دیکھنے کیلئے پاکستان آنا چاہتی تھی، اس نے اجازت چاہی، دوستوں نے قائداعظم ؒ سے درخواست کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا چنانچہ دینا پہلی اور آخر بار قائداعظم ؒ کی وفات کے موقع پر ہی پاکستان آ سکی اور مرحوم باپ کی میت پر آنسو بہا کر واپس چلی گئی۔ حضرت قائداعظم ؒ کی نماز جنازہ ممتاز مذہبی شخصیت مولانا شبیر احمد عثمانی نے پڑھائی جن کا مسلک اظہر من الشمس ہے۔

وزیرآباد کے جناب محمد شریف طوسی صاحب عالم و فاضل انسان تھے۔ انہوں نے اس مشکل دور میں ملازمت کی مجبوری کے باوجود انگریزی زبان میں مسلمانوں کے مطالبات کے حق میں اتنے مدلل مضامین لکھے کہ تہلکہ مچا دیا۔ یہ مضامین قائداعظم ؒ کو بہت پسند آئے چنانچہ قائداعظم ؒ نے انہیں ڈھونڈا اور بمبئی بلا کر چھ ماہ اپنے پاس رکھا۔ اس طرح طوسی صاحب کو قائداعظم ؒ کو نزدیک سے دیکھنے اور انکی ذاتی لائبریری کو کھنگالنے کا موقع ملا کیونکہ قائداعظم ؒ ان سے تحقیق اور لکھنے کا کام لیتے تھے۔ طوسی صاحب کا بیان ہے کہ قائداعظم ؒ کی لائبریری میں سیرت النبی اسلامی تاریخ و قانون اور خلفائے راشدین پر بہت سی کتابیں موجود تھیں اور قائداعظم ؒ اکثر اوقات خلفائے راشدین اور تفسیر پر کتابیں پڑھتے رہتے تھے۔

غزوہ بدر کے بعد کا واقعہ کہ جب مسلمانوں کو فتح نصیب ہو چکی تھی حضرت ابوبکرؓ کے بیٹے عبدالرحمن جنہوں نے ابھی تک اسلام قبول نہیں کیا تھا، اپنے والد گرامی سے ملے اور کہنے لگے کہ غزوہ بدر کے دوران ایک مقام ایسا آیا کہ آپ کی گردن میری تلوار کی زد میں تھی لیکن مجھے فوراً خیال آیا کہ آپ میرے والد ہیں چنانچہ میں نے ارادہ بدل لیا۔ اس کے جواب میں حضرت ابوبکرؓ نے فرمایا کہ خدا کی قسم اگر تمہاری گردن میری تلوار کی زد میں میں آجاتی تو میں ہرگز باز نہ آتا اور تمہاری گردن مار دیتا.... گویا اسلام میں رشتے خون کے حوالے سے نہیں بلکہ دین کے حوالے سے قائم ہوتے ہیں۔ حضرت قائداعظم ؒ نے اپنی اکلوتی بیٹی سے رشتہ توڑ کر اسی اصول کی پیروی کی کیونکہ دینا نے اسلام سے رشتہ توڑ لیا تھا۔

مجھے اندازہ ہے کہ کچھ حضرات قائداعظم ؒ کی بیٹی کی وادیا سے شادی کو محمد علی جناحؒ کی انا کا مسئلہ قرار دے کر ”ذاتیات“ کا رنگ دینگے لیکن اگر سارے واقعے کو اپنے صحیح پس منظر میں پرکھا جائے تو نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ قائداعظم ؒ کیلئے یہ انا کا نہیں بلکہ دین ہی کا مسئلہ تھا۔ سٹینلے والپرٹ اپنی کتاب ”جناح آف پاکستان“ میں لکھتا ہے کہ دینا نے وادیا سے شادی کا ارادہ کیا تو اس نے اپنی اس خواہش کا اظہار اپنے والد سے کیا۔ جنہوں نے کبھی اسکی بات کو ٹالا نہیں تھا۔
​
قائداعظم ؒ نے اپنی بیٹی کو اس فیصلے سے باز رکھنے کیلئے بہت سمجھایا اور کہا کہ​
​

ہندوستان بہتر سے بہتر مسلمان نوجوانوں سے بھرا پڑا ہے تم جس مسلمان نوجوان کو بھی منتخب کرو گی وہ تم سے شادی کرنا اعزاز سمجھے گا۔ میری خواہش ہے کہ تم کسی بھی مسلمان نوجوان سے شادی کرو۔ جب دینا اپنی بات پر اڑی رہی تو قائداعظم ؒ نے یہ کہہ کر اس سے منہ موڑ لیا کہ آج سے میرا اور تمہارا رشتہ ختم ہے، جو چاہو کرو۔ قائداعظمؒ کا فقط یہ اصرار تھا کہ تم مسلمانوں میں شادی کرو، وہ کسی مخصوص نوجوان یا خاندان میں دلچسپی نہیں رکھتے تھے کہ یہ ان کےلئے ذاتی انا کا مسئلہ ہوتا۔ انہوں نے مسلمان کی شرط لگا کر واضح کر دیا تھا کہ یہ مسئلہ دین کا ہے، دنیا کا نہیں۔

مولانا حسرت موہانی نہایت درویش، صالح حق گو، بیباک اور کھرے انسان تھے۔ وہ
شاید مسلم لیگ کے واحد رکن تھے جو بھری میٹنگو ں میں اٹھ کر قائداعظم پر تنقید کر لیتے اورپھر قائداعظم ؒ اپنے موقف کے حق میں دلائل دے کر انہیں مطمئن کرتے۔ انہوں نے ساری زندگی مسلم لیگ کےساتھ رہ کر جدوجہد کرتے گزار دی، کئی بار جیل گئے اور قید بامشقت بھگتی۔ حصول پاکستان انکا سب سے بڑا خواب تھا لیکن انہوں نے قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرنے کی بجائے باقی ماندہ زندگی ہندوستان میں ہی گزار دی کیونکہ ان کی جدوجہد مسلمانوں کے اجتماعی مفاد کیلئے تھی نہ کہ اپنے ذاتی مفاد کیلئے.... مالی تنگی اور عسرت کے باوجود مولانا حسرت موہانی نے گیارہ حج کئے اور اللہ تعالیٰ نے انہیں بارہ عمرے نصیب کئے۔ مولانا حسرت موہانی کا کہنا ہے کہ ایک بار وہ صبح ہی صبح ایک نہایت ضروری کام کے سلسلے میں قائداعظم ؒ کے گھر پہنچے کیونکہ انہیں علم تھا کہ قائداعظم ؒ سحر خیز ہیں۔ چوکیدار نے انہیں انتظار کے کمرے میں بٹھا دیا کہ ابھی صاحب باہر نہیں نکلے آپ انتظار کریں۔ مولانا حسرت موہانی قدرے بے چین طبیعت کے مالک تھے۔ کچھ دیر تو انتظار کرتے رہے پھر سوچا کہ میں خود ہی ان کو تلاش کر لیتا ہوں۔

مولانا حسرت موہانی کا بیان ہے کہ وہ کمرے کے درمیانی دروازے سے دوسرے کمرے میں داخل ہوئے اور اس کمرے کا پردہ اٹھا کر اگلے کمرے میں گئے تو انہیں کسی شخص کے رونے اور آہ و زاری کی آواز آئی۔ مولانا فرماتے ہیں کہ وہ رونے کی آواز سن کر پریشان ہوئے اور رک گئے.... پھر یہ معلوم کرنے کےلئے کہ کون رو رہا ہے، انہوں نے خاموشی سے اگلے کمرے کا پردہ سرکا کر دیکھا تو حیران رہ گئے کہ قائداعظم ؒ سجدے میں گرے ہوئے تھے اور گڑ گڑا کر رو رہے تھے ۔مولانا حسرت موہانی کا کہنا ہے کہ وہ یہ منظر دیکھ کر دبے پاﺅں واپس آ گئے۔ ظاہر ہے سجدے میں گر کر وہی شخص گڑگڑائے گا جس کے دل میں خوف خدا ہو اور جس کا باطن تیقن،یقین کامل، حب الٰہی اور سوز دروں کے نور سے مالا مال ہو۔

مولانا حسرت موہانی کا ذکر ہوا تو یاد آیا کہ محترم ظہیر الاسلام فاروقی صاحب نے اپنی کتاب ”مقصد پاکستان“ میں لکھا ہے کہ مولانا حسرت موہانی 1946ءکے انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر کے دورے کر رہے تھے۔ ایک بار ریل کے سفر کے دوران مستقبل کے حوالے سے گفتگو چل نکلی تو مولانا نے کہا آپ فکر نہ کریں انشاءاللہ پاکستان بن کر رہے گا‘ اس سے آگے کی فکر کریں۔

پیر علی محمد راشدی صاحب نے پوچھا کہ آپکو اس قدر یقین کیوں ہے کہ پاکستان بہرحال بن کر رہے گا کیونکہ کانگریس اور انگریز حکومت دونوں اس مطالبے کے مخالف ہیں۔ مولانا نے جواب دیا کہ مجھے اسلئے یقین ہے کہ مجھے خواب میں حضور نبی کریم کی زیارت ہوئی اور آپ نے مجھے قیام پاکستان کی بشارت دی۔ آپ اس سے اندازہ کیجئے کہ مولانا حسرت موہانی خود کتنی عظیم اور روحانی حوالے سے کتنی بزرگ ہستی تھے جنہیں خواب میں حضور کی زیارت نصیب ہوئی اور جنہیں خود حضور نے بشارت دی۔

Allah Dr. Safdar ko zinda rakhy unho ny her forum pay dalail k sath defend kia ha qaid ko. baki sab log like marvi sidrmad, ferzan bari or chand dosry jahla sirf apni khuwaish k liyay secular karar dety hain in k pass dr. sab jasi historical dalil kabi b nai hoti. lakin meri app sab se guzarish ha k qaid ko maaf ker dain unki ro ko talkeef na dain bar bar bahas ker k .
 
Advertisement
Nawab Bahadur Yar Jan once asked Quaid about the Constitution of Pakistan. Quaid Replied," We dont need to worry about Constitution of Pakistan, our Constitution has been made 1400 years ago".

Also,
Quaid-i-Azam in a speech at Sibi Darbar on February 1948 said, “It is my belief that our salvation lies in following the golden rules of conduct set for us by our great law-giver, the Prophet of Islam. Let us lay the foundations of our democracy on the basis of true Islamic ideals and principles. Our Almighty has taught us that our decisions in the affairs of the state shall be guided by discussion and consultations.”
 
Yaar Khuda ka naam lu be realistic!!! ALLAH knows what Quaid-e-Azam was but whatever I have studied in independant books (not from PAK syllabus) he was not a practicing muslim. Just for the sake of argument if I accept that he was really inteding to create Pakistan as a muslim state, please let me know a single step he took in his one year rule when he said PAK should have a constitution based on ISLAM rather he has said several times that PAK will be a state where muslim and all other religious minorities will have freedom. Mind you there is a big difference between islamic state and a state where islam is not a state religion but the religion of the majority. Tell our nation the truth no matter how bitter it is.....Rest I would say ALLAH knows the best..........
 
would you like to quote a few books which you studied? just for your kind information janab read the book of the author who was a doctor and looking after Quaid during his last days. Secondly, just read a few Column of Dr. Safdar Mehmood. and finally, you trust on outsider's books not our own writers thats why you are so cue less. Argue with logic not on liking or disliking. I ll prove you with videos what steps he took. one example is Islami Nazriyati Council.