Advertisement

فیول ایڈجسٹمنٹ ریلیف عارضی ہے، اگلے مہینوں میں پیسے لیں گے،مفتاح اسماعیل

ifth1i1i.jpg


وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کے روز جون کے مہینے کے بجلی کے بلوں پر ملنے والے 300 یونٹ تک فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ریلیف کے غبارے سے ہوا نکال دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریلیف عارضی ہے کیونکہ یہ پیسے حکومت اگلے مہینوں میں وصول کرے گی۔

مفتاح اسماعیل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کو مؤخر کیا ہے، وہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے بتایا کہ یہ سرچارج جون میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث تھا۔

وزیر خزانہ نے حکومتی ریلیف کے غبارے سے یہ کہہ کر ہوا نکال دی کہ یہ اگلے چھ ماہ کے بجلی کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔

پاور ڈویژن کے ایک عہدیدار کے مطابق "حکومت کے پاس 9.90 روپے فی یونٹ بجلی کے سرچارج کو معاف کرنے کے لیے مالی گنجائش نہیں ہے کیونکہ اس کے لیے 30 ارب روپے کی سبسڈی درکار ہوگی۔"

اگست میں بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف ملک گیر احتجاج کے بعد بنیادی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے کے بعد آخری سلیب کو ختم کیا گیا اور اسی لیے وزیراعظم نے سرچارچ کی وصولی کو ایک ماہ کیلئے مؤخر کر دیا تھا لیکن یہ رقم اگلے چھ ماہ میں وصول کی جائے گی۔

فیصلے کے مطابق اکتوبر سے 2022 سے مارچ 2023 تک 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے 11.4 ملین گھریلو صارفین نے اگست میں 3.90 روپے فی یونٹ ادا کیے جبکہ باقی 6 روپے فی یونٹ لاگت چھ ماہ میں 1 روپے فی یونٹ کے حساب سے وصول کی جائے گی۔

تاہم اب خیال کیا جا رہا ہے کہ 200 سے 300 یونٹ تک والے صارفین سے بھی اسی طریقے سے وصولی کی جائے گی۔ ادھر ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال کے پہلے مہینے میں ہی بجلی کی قیمتوں میں 123.2 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ایڈہاک مدت اگلے ماہ کے وسط میں ختم ہو رہی ہے تاہم حکومت انہیں برقرار رکھنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے لیکر میڈیا تمام ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ حکومت اس مقصد کیلئے کسی ایسے سینیٹر سے سیٹ خالی کرنے کا کہہ سکتی ہے جس کی مدت 2024 میں مکمل ہو رہی ہو۔
 
Last edited:
means the Govt is going. Elections will be announced shortly.
When I heard about Maryam asking for passport then I understood they all going to disappear soon