وفاقی حکومت نے فیض آباد دھرنا کمیشن سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی, کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کردیا, نوٹیفیکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کے کنوینر وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ہوں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اقتصادی امور سنیٹر احد خان چیمہ ‘اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان اور سیکریٹری قانون کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
کمیٹی کی ٹی او آر دو رکنی ہیں, پہلا نکتہ یہ ہے کہ کیا فیض آباد دھرنے کے واقعہ پر ایک نیا کمیشن آف انکوائری بنایا جا ئے یا نہیں؟؟ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ اگر نیا کمیشن آف انکوائری بنایا جائے تو اس کی کمپوزیشن اور اس کی ٹی او آرز کیا ہوں گی۔
تشکیل کردہ نئی کمیٹی 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی,وزارت قانون و انصاف سیکر ٹیریٹ سپورٹ فراہم کرے گی۔وفاقی کابینہ اور سپریم کورٹ پہلے ہی نگران حکومت کے قائم کردہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ مسترد کر چکی ہیں۔
21مئی کو وفاقی کابینہ نے فیض آباد دھرنا واقعے کے انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق کام نہیں کیا,وفاقی کابینہ کو اٹارنی جنرل آف پاکستان کی جانب سے فیض آباد دھرنا واقعے کے انکوائری کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی تھی اور اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔
کابینہ نے اس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ انکوائری کمیشن نے اپنے ٹرمز آف ریفرنس کے مطابق کام نہیں کیا,وفاقی کابینہ نے اس حوالے سے کابینہ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی تھی جو اس سلسلے میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehbahh112.jpg
Advertisement





