Advertisement

فیصل چوہدری کی اڈیالہ جیل عملے سے تلخ کلامی اور گالم گلوچ

fasa11j1.jpg

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کو اڈیالہ جیل داخلے سے روک دیا گیا،عملے اور فیصل چوہدری میں تلخ کلامی

اس موقع پر فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل عملے کو ننگی گالیاں دیں
Loading X post…
Open original post on X

فیصل چوہدری نے اڈیالہ پولیس چوکی میں جیل انتظامیہ کے خلاف درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہےکہ وہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل ہیں اور تمام مقدمات میں پیش ہوتے ہیں. ’ان کے تمام کیسز میں میرا وکالت نامہ جمع ہے۔

فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آج انسداد دہشتگردی عدالت میں 9 مئی، جی ایچ کیو حملہ ‘کیس کی سماعت مقرر تھی، داخلی گیٹ پر جیل عملے نے بتایا کہ آپ کو اندر جانے کی اجازت نہیں۔

فیصل چوہدری نے درخواست میں کہا ہے کہ جیل میں داخل ہونے سے روکنے پر انہوں نے احتجاج کیا جس پر انہیں جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں 2 گھنٹے تک بٹھایا گیا، درخواست ہے کہ جیل عملے کے خلاف کارروائی کی جائے،اڈیالہ جیل چوکی نے فیصل چوہدری کی چوکی وصول کرلی۔
 

فیصل چودھری تو چلا جاے گا - اب جیل کے عملے نے اس کے غصے میں عمران کو چپیڑیں مارنی ھیں

☹️