Advertisement

فیصل مسجد کے عقب میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ بے قابو

311503418b1c6cc.jpg


Loading X post…
Open original post on X

مارگلہ کی پہاڑیوں پر لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا ہے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرکی مدد سے آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ رواں ہفتے ٹریل تھری، ٹریل فائیواورای الیون سیکٹرمیں آگ لگنے کے واقعات ہوچکے۔

اس حوالے سے رومینہ خورشید عالم نے بتایا کہ مارگلہ ہلزپر2مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ای نائن پہاڑیوں کے سامنے زیادہ شدت والی آگ لگی ہوئی جبکہ چیرمین این ڈی ایم سے رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پی اے ایف نے ہیلی کاپٹرمتاثرہ جگہ پرآگ بجھانے کیلئے روانہ کردیا جبکہ پاکستان نیوی کی ٹیم بھی آگ پرقابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

رومینہ خورشید عالم نے بتایا کہ اسلام آباد میونسپل کارپوریشن کی ٹیم بھی آگ بجھانے کی کوشش میں شامل ہے، سکتھ ایوی ایشن سکواڈرن سے بھی ہیلی بھیجنے کی درخواست کی ہے۔

ادھر ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق آگ گاندیا کلنجر کے علاقے میں لگی ہے،30 جوان آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں، سی ڈی اے سمیت دیگرریسکیوادارے بھی آگ بجھانے میں مصروف عمل ہیں۔

علاوہ ترجمان وائلد لائف کے مطابق وائلڈ لائف حکام نے آگ لگانے والے مشبہ شخص کوپکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔


Source​
 
Last edited: