Advertisement

فیصل آباد:ڈاکٹر موبائل میں مگن رہے،17 سالہ مریضہ جان سے گئی

doctiri1i11.jpg


ڈاکٹروں کی غفلت کے باعث ایک اور جان چلی گئی، 17 سالہ نوجوان لڑکی علاج نہ ملنے پر اسپتال میں ہی دم توڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد میں پیش آیا جہاں غلام محمد آباد کی رہائشی 17 سالہ لڑکی آفرین کو پیٹ میں تکلیف اور انفیکشن کے باعث جنرل اسپتال لایا گیا، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت برتی گئی اور مریضہ کے علاج سے انکار کر دیا جس کے نتیجے میں لڑکی کی موت واقع ہو گئی۔

لڑکی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے علاج سے انکار کر دیا اور فون استعمال کرتے رہے، بروقت علاج نہ ملنے پر لڑکی دم توڑ گئی۔

جنرل اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر سلمان نے ڈاکٹروں کی جانب سے غفلت کا اعتراف کیا اور نوعمر لڑکی کی موت کی انکوائری کی ہدایت جاری کر دی۔

سٹی پولیس کی جانب سے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، بعد ازاں زیر حراست ڈاکٹروں کوتھانہ غلام محمد منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اس انسانیت سوز واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔
 
Advertisement
bhai no need to drag shareefz on this , this is very sad, imagine what the family is going through

aawam he corrupt hain , sakhat sy sakhat saza honi chayea, public main show krna chayea aisay logo ko
I know that brother and I feel the pain of the family. It was a sarcastic reaction because this is what they used to bark during last three and a half year. Otherwise, God forbid, purana pakistan was even worse. So many inhuman treatment stories of that period that I can't even think of them.
 
bhai no need to drag shareefz on this , this is very sad, imagine what the family is going through

aawam he corrupt hain , sakhat sy sakhat saza honi chayea, public main show krna chayea aisay logo ko
Govt hospital doctors usually are like this. They sit in their rooms, nurses come to tell them , certain patient has this trouble, they just advise something and dont bother going to check up. i have seen this myself.
 
ڈاکٹروں کے مطابق جب اس طرح کے کیسز میں مریض کا مرنا لازم ہو تو ڈاکٹر علاج سے پرہیز کرتے ہیں کہ لواحقین یہ نہ کہیں کہ ڈاکٹر نے فلاں دوا دی اور مریض مر گیا ​