Advertisement

فیس بک کی دوستی،شادی کیلئے کچےمیں جانے والے نوجوان کو پولیس نےبچالیا

5polickachahhshdaku.png

فیس بک پر دوستی کےبعد شادی کیلئے کچے کے علاقے میں جانے والے فیصل آباد کے شہری کو پولیس نے بچالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے شہری اللہ دتہ ظفر اللہ کی دو روز قبل فیس بک پر عالیہ نامی لڑکی سے دوستی ہوئی، لڑکی کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں کی آلہ کار تھی جس نے اللہ دتہ کو شادی کا جھانسہ دے کر اوباڑو بلایا۔

اللہ دتہ ظفر اللہ محبت اور شادی کی خواہش میں فیصل آباد سے اوباڑو جارہا تھا کہ رحیم یار پولیس نے سندھ اور پنجاب کی سرحد پر اسے روک لیا۔

رحیم یار پولیس نے ڈاکوؤں کی آلہ کار سے شادی کے جال میں پھنسنے کیلئے جانے والے شہری کو روک کر اس کی جان بچائی اور واپس فیصل آباد روانہ کردیا۔