- Joined
- Jul 2, 2018
- Posts
- 1,035
- Reaction score
- 610
- Points
- 113
*جس کا نعم البدل نہیں کوئی، یہ ایسی عظیم فوج ہے!!!*
*پہلا منظر۔۔۔!!!*
صدام حسین کی وفات کے بعد عراق کے حالات خراب ہوتے ہیں ۔ دہشتگرد تنظیمیں زور پکڑتی ہیں ۔ چند مہینوں میں ہی پورا عراق دہشتگردی کی لپیٹ میں آجاتا ہے۔ عراقی فوج دہشتگردوں کے مقابلے میں ناکام نظر آتی ہے۔ فوجیوں کی اکثریت دہشتگردوں سے لڑنے کی بجائے نوکریاں چھوڑنے یا خودکشی کرنے کو ترجیح دیتی ہے۔ داعش کی ہاتھوں اپنی عوام کے کٹتے ہوئے سروں کو عراقی فوج بے بسی سے دیکھتی ہے۔
نتیجہ آپ کے سامنے ہے پورا عراق آگ و خون کے سمندر میں ڈوب رہا ہے۔
*دوسرا منظر۔۔۔!!!*
شام میں چند لوگ حکومت مخالف نکلتے ہیں غیر ملکی طاقتوں کی حمایت سے حکومت خلاف بغاوت اٹھ جاتی ہے۔ دہشتگرد تنظیمیں اپنا آپ دیکھاتی ہیں ۔ بشار الاسد کی فوج داعشی جنگجوؤں کے سامنے ریت کی طرح بکھر جاتی ہے۔ شام کے علاقوں پر داعش جو ظلم و ستم کے پہاڑ توڑتی ہے ان کی نظیر نہیں ملتی ۔ شامی فوج داعش کے سامنے بے بس ہوکر کیمائی ہتھیار استعمال کرتی ہے۔ معاملات مذید خراب ہوتے ہیں ۔ شام ایک طاقتور فوج کے ہوتے ہوئے بھی کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے۔
اب دہشتگرد شامی فوج کو تقریباً شکست دے چکے ہیں۔
*تیسرا منظر۔۔۔!!!*
دنیا کی سب سے مظبوط طاقت افغانستان کے پہاڑوں سے گزشتہ پندرہ سالوں سے ٹکرا رہی ہے ۔ جس کا دعویٰ تھا کہ وہ ایک ہفتے میں افغانستان پر جھنڈا لہرا دے گی ، پندرہ سالوں سے اس کی فوج طالبان سے جوتے کھا رہی ہے۔ آج حالات یہ ہیں کہ جدید ترین ٹیکنالوجی ہونے کے باوجود بھی سپر پاور کی فوج طالبان سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے ۔ ہزاروں فوجی ذہنی مریض بن کر واپس امریکہ چلے گئے۔ سینکڑوں خودکشی کر چکے ہیں ۔۔
طالبان آج بھی اکثریت علاقے پر قبضہ جما کر سپر پاور کی فوج کا دنیا میں مذاق بنوا رہے ہیں۔
یہ تین مناظر ہمیں بتاتے ہیں ہیں کہ دہشتگردوں اور باغیوں کے سامنے دنیا کی بہترین افواج شکست تسلیم کر چکی ہیں ۔ کیا یہ دہشتگرد اتنے ہی طاقتور ہیں جو بڑی بڑی طاقتوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیتے ہیں۔۔۔؟؟؟
جی نہیں حضور ایک فوج اور بھی ہے جس نے اپنی قوم کو ان درندوں سے پاک کیا۔۔۔۔ جس نے ملک کے طول و عرض میں پھیلے ہوئے وحشیوں کو لگام ڈالی۔ ان وحشیوں نے قوم کے ستر ہزار لوگوں کے گلے کاٹے مگر یہ فوج ان کے سامنے ڈٹی رہی ۔ اس فوج کے جوانوں کے سروں سے فٹبال کھیلا گیا، ان فوجیوں کے بچوں کے گلے کاٹے گئے۔ مگر شائد یہ فوج کسی اور دنیا کی فوج تھی ۔ یہ ایک قدم پیچھے نہ ہٹی ۔ اسے کافر فوج ، مرتد فوج کہا گیا مگر پھر بھی یہ قوم کی طرف بڑھتی ہوئی گولیاں اپنے سینوں سے روکتی رہی۔۔
یہ واقعی عجیب فوج تھی ۔ اس کے کسی فوجی نے خودکشی نہیں کی ، کسی نے یہ کہتے ہوئے نوکری نہیں چھوڑی کہ میں دہشتگردوں سے نہیں لڑ سکتا۔ ان فوجیوں کی مائیں بھی عجیب تھی ۔ بیٹے کی لاش پر آنسو بہانے کی بجائے ایک اور بیٹے کو وطن پر قربان ہونے کا کہتی ۔
یہ کارنامہ صرف اس عجیب فوج کا ہی تھا کہ جو جنگ بڑی بڑی فوجیں ہار گئیں وہ جنگ اس فوج نے جیتی ۔ یہ دنیا کی واحد گوریلا وار کی فاتح فوج بنی۔ کسی نے کہا یہ شاید مریخ سے آئی ہوئی فوج ہے جو لاشوں سے خوفزدہ نہیں ہوتی ۔ کسی نے کہا یہ جنگل سے آئی ہوئی فوج ہے جو اپنے وطن کے دفاع کی خاطر اپنے بچوں کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتی ۔۔۔
ہاں یہ واقعی عجیب فوج ہے۔
جس کا کوئ نعم البدل نہیں یہ ایسی عظیم فوج ہے۔
پاک فوج تیری عظمت کو سلام۔ پاک فوج زندہ باد

Last edited by a moderator: